Tag: تنخواہوں

  • تنخواہوں میں 50 اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے، صدر زرداری کو تجاویز پیش

    تنخواہوں میں 50 اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے، صدر زرداری کو تجاویز پیش

    آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں 50 اور پنشن میں 100 فیصد اضافے کی تجاویز صدر زرداری کو پیش کر دی گئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اگلے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ عید تعطیلات کے فوری بعد منگل 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس حوالے سےمختلف حلقوں سے تجاویز بھی سامنے آ رہی ہیں۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے انچارج پیپلز لیبر بیورو اور ممبر سی ای سی چوہدری منظور نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بجٹ کے تناظر میں سرکاری ملازمین اور محنت کشوں کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔

    چوہدری منظور نے سرکاری ملازمین کی نتخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی جس پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پی پی رہنما نے ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہوں میں ضم اور پنشن اصلاحات ختم کرنے کی بھی تجویز دی۔

    انہوں نے محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 50 ہزار مقرر کرنے اور ای او بی آئی پنشن میں 100 فیصد اضافے کا بھی مطالبہ کیا۔

    اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ امید ہے وفاقی حکومت بجٹ میں محنت کش طبقات کی فلاح وبہبود کو اولین ترجیح دے گی۔

    آصف زرداری نے مزید کہا کہ پی پی نے ہمیشہ محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کیے، کیونکہ معاشرے کی ترقی محنت کشوں کو ریلیف دیے بغیر ممکن نہیں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/budget-2025-26-federal-development-budget-of-rs-1000-billion-approved/

  • ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ

    ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ

    قومی اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا اپوزیشن نے شور شرابہ اور بائیکاٹ کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے تاہم اس کے باوجود قانون سازی کا عمل جاری رہا۔

    اس دوران پی ٹی آئی کے رکن نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی، تاہم جب گنتی کی گئی تو کورم پورا نکلا۔

    پی ٹی آئی رکن شاہد خٹک نے کہا کہ حکومتی ارکان قومی اسمبلی سے حرام کی تنخواہ لے رہے ہیں۔ ان کے اس ریمارکس پر حکومتی اراکین نے احتجاج کیا۔

    تحریک انصاف کے رکن اقبال آفریدی نے تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا، جو نہ مانا گیا جس کے بعد تو تحریک انصاف نے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔

    قومی اسمبلی کے اراکین نے کثرت رائے سے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی منظوری دے دی۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی، جس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔

    تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کے بعد ایک رکن پارلیمنٹ کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ 19 ہزار روپے منتقل کر دیے گئے۔

    https://urdu.arynews.tv/salaries-increase-parliament-members-shehbaz-sharif-approved/

  • عوام کے مسائل کم کرنے کے بجائےعوامی نمائندے  کو اپنی تنخواہ بڑھوانے کی فکر

    عوام کے مسائل کم کرنے کے بجائےعوامی نمائندے کو اپنی تنخواہ بڑھوانے کی فکر

    اسلام آباد : اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظوری کے لئے پارلیمنٹ پیش کیا جائے گا، اضافے کے بعد ارکان کی تنخواہ 5 لاکھ ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی، مہنگا پٹرول، بھوک اور غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن عوام کے مسائل کم کرنے کے بجائے عوامی نمائندے اپنی تنخواہ بڑھوانے کی فکر کھائی جارہی ہے۔

    اپنی جیبیں بھاری کرنے کیلیے اتحادی واپوزیشن ایک پیج پر آگئے ہیں ، ارکانِ قومی اسمبلی وسینیٹ کی تنخواہیں 200 فیصد اضافے جبکہ اسپیکر اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ پندرہ لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ارکان کی تنخواہ اس وقت تقریباً 1لاکھ 67ہزار روپے ہے، جو اضافے کے بعد پانچ لاکھ ہوجائے گی۔

    تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹردینش کمارنے پیش کیا، جسے فوراّ سینیٹ کی فنانس کمیٹی بھیج دیا گیا، بل منظوری کے لئے آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    اس سے قبل پنجاب کے عوامی نمائندوں نے یہی کام دسمبرمیں کیا تھا اور قانون سازی کرکےاپنی تنخواہ لاکھوں روپے بڑھالی تھی۔

  • قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہ میں 200 فیصد تک اضافے کی تجویز

    قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہ میں 200 فیصد تک اضافے کی تجویز

    اسلام آباد: قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہ میں 200فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آگئی ، اراکین موجودہ تنخواہ 1لاکھ 68ہزار کے لگ بھگ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اورسینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی سے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کروایا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی کی موجودہ تنخواہ 1لاکھ 68ہزارکےلگ بھگ ہے اور قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہ میں 200فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ تنخواہوں اضافے کابل قومی اسمبلی اورسینیٹ سےمنظوری کیلئےمشاورت کرلی گئی، تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں تنخواہ بڑھانےکےحق میں ہیں۔

    مزید پڑھیں : تنخواہوں میں اضافہ ، حکومتی اور اپوزیشن ارکان یک زبان ہوگئے

    ،ذرائع نے بتایا کہ وزرااورمشیران کی تنخواہوں میں بھی اضافے سمیت اسپیکرقومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 15 لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر اتفاق ہے۔

    یاد رہے حکومتی اور اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہنگائی ہوگئی اس تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا۔

    خیال رہے گذشتہ سال پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں عوامی نمائندوں کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا، جس کت بعد اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ کر دی گئی تھی جبکہ صوبائی وزراء کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار ہوگئی تھی۔

  • سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں کے حوالے سے اچھی خبر

    سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں کے حوالے سے اچھی خبر

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دورکرنے کے لئے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا بجٹ میں ملازمین کو اچھی خبر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے کے لئے کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں ڈی آراے کمیٹی نےوزیر اعلیٰ پنجاب اور شرکا کو سفارشات اور تجاویزپیش کیں۔

    اجلاس میں محکموں کی غیرضروری اسامیوں کو ختم کرنےپرغور کیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا سرکاری ملازمین کوان کا حق ضرور دیں گے، مہنگائی کےتناسب سےتنخواہوں میں اضافہ ملازمین کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی ضروریات اور مسائل کا احساس ہے،چھوٹےسرکاری ملازمین کے معاشی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوں گے ۔

    عثمان بزدار نے ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دورکرنے کے لئے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا تنخواہوں میں تفاوت سےملازمین کااحساس محرومی بڑھ رہا ہے، بجٹ میں ملازمین کو اچھی خبر دیں گے۔

  • سرکاری ملازمین  کے لئے نئی اسکیم متعارف ، تنخواہوں میں شاندار اضافہ

    سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم متعارف ، تنخواہوں میں شاندار اضافہ

    دبئی : اماراتی حکومت نے دبئی کے سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم متعارف کرادی ، جس کے تحت سرکاری ملازمین کی اوسط تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ پیشہ ورانہ اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 9 سے 16 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے حکومت کی جانب سے دبئی کے تمام سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم کا اعلان کردیا۔

    نئی اسکیم کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا، اس اسکیم کا مقصد حکومت کی کارکردگی کا معیار بلند کرنا، سرکاری محکموں اور اداروں کے ملازمین کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں بہتری لانا ہے۔

    نئی اسکیم کے تحت سرکاری ملازمین کی اوسط تنخواہوں میں 10 فیصد ہوگا جبکہ پیشہ ورانہ اداروں کے ملازمین کے لیے 9 سے 16 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ حکومت نے ملازمین کو بہتر زندگی فراہم کرنے کے لئے انہیں اوقات کار میں سہولت ، جزوقتی ڈیوٹی کی سہولت بھی دی ہے، جس کے بعد سرکاری ملازمین گھر بیٹھ کر بھی ڈیوٹی انجام دے سکیں گے۔

    دوسری جانب ولی عہد شہزادہ نے کیریئر گریڈ پلیسمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دے دی، اس کمیٹی کی سربراہی دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عبد اللہ الفالسی کریں گے۔

    کمیٹی میں دبئی کے محکمہ خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل اور دبئی کی سپریم قانون سازی کمیٹی کے سکریٹری جنرل بھی شامل ہیں۔ کمیٹی نئی اسکیم میں بیان کردہ گریڈ اور تنخواہوں پر مبنی کیریئر گریڈ پلیسمنٹ لسٹوں کی منظوری دے گی۔

    حکومت دبئی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور گریڈز کا چارٹ بھی جاری کیا، اس موقع پر دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ تنخواہوں میں یہ تازہ ترین اضافہ دُبئی کے فرمانروا اور وزیر اعظم متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن راشد المکتوم کے دُبئی کو ترقی دینے کے ویژن کے تحت کیا جا رہا ہے۔

  • تنخواہوں میں اضافے کے لیے ڈنمارک، ناروے اور سویڈن کے پائلٹس کی ہڑتال

    تنخواہوں میں اضافے کے لیے ڈنمارک، ناروے اور سویڈن کے پائلٹس کی ہڑتال

    کوپن ہیگن : ڈنمارک، ناروے اور سویڈن میں پائلٹوں کی ہڑتال کی وجہ سے اسکینڈنیون ایئر لائنز(ایس اے ایس ) نے اب تک 587 پروازیں منسوخ کر دیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے بعد شروع ہونے والی ہڑتال کے سبب 72,000 مسافر متاثر ہو چکے ہیں۔

    ایئر لائن نے جاری کردہ ایک بیان میں متاثرہ مسافروں سے معذرت کی ہے, اس ہڑتال سے اندرون اور بیرون یورپ جانے والی پروازیں بھی متاثر ہیں, پائلٹس اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں جرمنی کی ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کردی جس کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنی پڑیں تھیں۔

    جرمنی کے مصروف ترین ایئرپورٹ فرینکفرٹ سمیت آٹھ بڑے ہوائی اڈوں پر تعینات سیکیورٹی اسٹاف کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مسافروں اور سامان کی جانچ کرنے والے ہزاروں سیکیورٹی اسٹاف نے 18 گھٹنے کیلئے ہڑتال کردی جس کے باعث سیکڑوں پروازوں منسوخ کرنا پڑی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق صرف جرمنی کے سب سے بڑے ایئرپورٹ فرینکفرٹ پر 5 ہزار سے زائد اہلکاروں کی ہڑتال کی وجہ سے 570 پروازیں معطل ہوئی ہیں۔