Tag: تنخواہوں سے محروم

  • ملک بھر میں پی آئی اے ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ ادا نہیں کی جاسکیں

    ملک بھر میں پی آئی اے ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ ادا نہیں کی جاسکیں

    کراچی: مالی بحران کے باعث پی آئی اے ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ ادا نہیں کی جاسکیں، جس سے دس ہزار سے زائد ملازمین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا اور فنڈز نہ ہونے سے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

    ملک بھر میں پی آئی اے ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ ادا نہیں کی جاسکیں، تنخواہیں نہ ملنے سے دس ہزار سے زائد ملازمین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    پی آئی اے حکام کو ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں تین ارب دینا مشکل ہو گیا، لاہور ،کراچی ،اسلام آباد سمیت ملک دیگر اسٹیشن پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث افسران، پائلٹس، کریو، ائیرہوسٹس، ٹیکنیکل اسٹاف، گراونڈ اسٹاف اور ڈیلی ویجز کے ملازمین پریشان ہیں۔

  • فائر بریگیڈ اہلکاروں کو 2 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کا انکشاف

    فائر بریگیڈ اہلکاروں کو 2 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کا انکشاف

    شیخوپورہ: فائر بریگیڈ کے اہلکار کو 2 ماہ کی تنخواہ نہ ملنے کا بیان وائرل ہونے کے بعد ڈی سی سرمد کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی 2 ماہ سے تنخواہوں سے محرومی کے بعد اہلکار تیمور کو بیان وائرل ہوا تھا، جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کے عملے کو گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی ہیں۔

    ملازم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملازمین کے گھروں میں فاقے ہورہے ہیں، گھروں میں بجلی کے میٹرتک کٹ گئے۔

    ڈی سی سرمد کی جانب سے اہلکار تیمور کے وائرل ہونے والے بیان کا نوٹس لے لیا گیا ہے، انھوں نے عملے کی تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن نے عملے کی تنخواہوں کے چیک بنا دیے ہیں جب کہ ایڈمنسٹریٹر سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر انکوائری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

  • پی آئی اے ملازمین تنخواہوں سے محروم

    پی آئی اے ملازمین تنخواہوں سے محروم

    کراچی : پی آئی اے کے ملازمین ایک بار پھر تنخواہوں سے محروم ہوگئے، پی آئی اے کا سلوگن باکمال لوگ، لاجواب سروس صرف سلوگن ہی رہ گیا،

    پی آئی اے کا بنک اکاؤنٹ پہلے کی طرح اب بھی خالی ہے، ملازمین ایک بار پھر تنخواہوں سے محروم ہوگئے۔ پی آئی اے ملازمین کو یکم مئی کو ملنے والی تنخواہ تاحال نہ مل سکی۔

    پاکستان ائیرلائنز میں گریڈایک سے نو تک سولہ ہزار ملازمین کام کرتے ہیں، مرکزی صدر پیپلز یونٹی ہدایت اللہ خان نے کہا ہے کہ رواں سال میں پی آئی اے نے ملازمین کو متعدد بار تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی ہے۔

    دو روز میں تنخواہ ادا نہ کی گئی تو دمادم مست قلندر ہوگا، آئندہ72 گھنٹے میں تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوئی تو فلائٹ آپریشن بند کرسکتے ہیں۔