Tag: تنخواہوں پر ٹیکس

  • پاکستان میں تنخواہوں پر ٹیکس، آئی ایم ایف کا اہم بیان آگیا

    پاکستان میں تنخواہوں پر ٹیکس، آئی ایم ایف کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : آئی ایم ایف کی نمائندہ نے پاکستان میں تنخواہوں پر ٹیکس بڑھانےکی تردید کرتے ہوئے کہا تنخواہوں پرٹیکس میں اضافےکے مطالبے کا کوئی ارادہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ نے تنخواہوں پر ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی بڑھانےکی تردید کردی اوت کہا کہ پاکستان میں تنخواہوں پرٹیکس میں اضافےکے مطالبے کا کوئی ارادہ نہیں۔

    نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ کاروباری آمدنی پرٹیکس اضافےاورپیٹرولیم لیوی کی حدبڑھانےکاکوئی مطالبہ نہیں کیا، خبریں تھیں کہ ٹیکس سلیبس کی تعداد 7سے کم کر کے 4 کرنے کو کہا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی زیادہ سے زیادہ حد تک بڑھانے کی اطلاعات بھی گردش کررہی تھیں۔

  • تنخواہوں پر ٹیکس عائد، پی آئی اے کے پائلٹس کا استعفے دینے کا انکشاف

    تنخواہوں پر ٹیکس عائد، پی آئی اے کے پائلٹس کا استعفے دینے کا انکشاف

    اسلام آباد : قومی ایئرلاین پی آئی اے کے پائلٹس نے تنخواہوں پر35 سے 40 فیصد تک ٹیکس عائد ہونے کے بعد استعفے دے دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق  قومی ایئرلائن کے پائلٹس نے تنخواہوں پر پینتیس سے چالیس فیصد تک ٹیکس کے خلاف مستعفی ہونا شروع کردیا۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ  پی آئی اے نے پائلٹس کی تنخواہوں پر پینتیس سے چالیس فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

    جس کے بعد آٹھ لاکھ تنخواہ لینے والے پائلٹ کو ساڑھے تین لاکھ روپے اضافی ٹیکس ادا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے باعث دو درجن سے زائد پائلٹس نے استعفے دے رکھے ہیں، جنھیں منظور نہیں کیا جا رہا۔

    رکن کمیٹی سائرہ بانو نے انکشاف کیا پی آئی اے حکام کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پائلٹس کے استعفے موصول ہوئے ہیں۔

    پی آئی اے نے 250 نئے پائلٹ بھرتی کرنے کے لیے حکومت کو لکھا ہے تاہم   حکومت نے پائلٹس کی نئی بھرتیوں پر تاحال جواب نہیں دیا۔

    چیف کمرشل آفیسر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے پی آئی اے میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔