اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے ٹیکس گوشواروں کو آسان ترین بنادیا، نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے ذیادہ مستفید ہوگا۔
اتفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایف بی آراصلاحات سےمتعلق ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ڈیجیٹائزیشن، مصنوعی ذہانت، ٹیکس گوشوارے، ڈیجیٹل انوائسنگ پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا عوام کی سہولت کیلئے ٹیکس گوشواروں کو آسان ترین بنادیا، ٹیکس گوشوارے کا آسان اور اردو میں ہوناخوش آئند امر ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوشوارے بھرنے کے عمل میں مدد کیلئے ہیلپ لائن قائم کی جائے اور ڈیجیٹل انوائسنگ کابھی اردو میں اجراکیا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت پرتوجہ مرکوز کی جائے ساتھ ہی ایف بی آرکی تمام اصلاحات کی شفافیت کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس گوشواروں کو ڈیجیٹل،مختصر اور مرکزی ڈیٹابیس سے منسلک کردیا ہے، نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے ذیادہ مستفید ہوگا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ٹیکس گوشواروں کی آسانی کےحوالے سےعوامی آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ نئے نظام کے تحت گوشوارے جمع کروائیں، ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج وزیرخزانہ،معاشی ٹیم،ایف بی آرکی محنت کا نتیجہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ٹیکس نیٹ میں اضافہ اورکم آمدنی والوں پربوجھ میں کمی ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت کےذریعےٹیکس اسسمنٹ کے نظام کا اطلاق بڑی کامیابی ہے اور ایف بی آر کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
ڈیجیٹل انوائسنگ میں شمولیت کیلئے چھوٹے،درمیانے کاروبار کو خصوصی سہولت فراہم کی جائے۔
اجلاس کو ڈیجیٹل انوائسنگ،ای بلٹی،ٹیکس گوشواروں کی آسانی،اےآئی اسسمنٹ اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا ایف بی آر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کیلئےبڈنگ جلد مکمل کرنےاورستمبر تک مکمل فعال کیے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
مرکزی ڈیٹا دستیابی اور تیز تر فیصلہ سازی کیلئے کنٹرول یونٹ اہم سنگ میل ہوگا، اجلاس میں احدخان چیمہ،عطاتارڑ،علی پرویزملک،بلال اظہرکیانی اور دیگر نے شرکت کی۔