Tag: تنخواہ میں اضافہ

  • اماراتی ملازمین کے لیے اچھی خبر

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں 53 فی صد ملازمین نے رواں سال تنخواہ میں اضافے کی امید ظاہر کی ہے۔

    خلیج ٹائمز کے مطابق کے مطابق یو اے ای میں ملازمین 2023 میں تنخواہ میں دوہرے ہندسے میں اضافے کی توقع کر سکتے ہیں، کیوں کہ لیبر مارکیٹ کو مناسب امیدواروں کی کمی کا سامنا ہے۔

    ہیومن ریسورس اور ریکروٹمنٹ انڈسٹری کے ایگزیکٹوز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ہنر مند کارکنوں کی کمی کی وجہ سے غیر فعال ملازمین (جو پہلے سے ملازم ہیں) 2022 کے آخر میں (سال کے اوائل کی نسبت) تقریباً دوگنی تنخوا کا مطالبہ کر رہے تھے۔

    ادھر مشرق وسطیٰ میں ملازمتوں کے حوالے سے سب سے بڑی ویب سائٹ ’بیت کوم‘ نے مارکیٹ ریسرچ کے ماہر ادارے ’یوگوف‘ کے تعاون سے ایک سروے رپورٹ تیار کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 53 فی صد پروفیشنلز نے 2023 کے دوران تنخواہوں میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔

    سروے میں امارات میں 10 پروفیشنلز میں سے 7 نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سال رواں کے دوران تنخواہوں میں اضافہ ہوگا، جب کہ 53 فی صد نے تنخواہوں میں اضافے کی امید ظاہر کی، دو تہائی افراد کا کہنا تھا کہ وہ سو فی صد لگی بندھی تنخواہ کو ترجیح دیتے ہیں۔

    61 فی صد کا کہنا تھا کہ وہ رواں سال کے دوران اپنے ہی شعبے میں زیادہ بہتر ملازمت کی تلاش پر توجہ دیں گے، جب کہ 43 فی صد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شعبے سے ہٹ کر ملازمت کی تلاش کی کوشش کریں گے۔

    دو تہائی کا کہنا تھا کہ ان کے اپنے وطن کے مقابلے میں متحدہ عرب امارات میں معیار زندگی زیادہ اچھا ہے۔

  • تنخواہ میں پوکے مون کھیلنے کے لیے اضافی رقم

    تنخواہ میں پوکے مون کھیلنے کے لیے اضافی رقم

    کوپن ہیگن: ڈنمارک کی کمپنی نے خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے امیدواروں کو تنخواہ میں ورچوئل ریئلٹی پر مبنی گیم پوکے مون گو کھیلنے کے لیے لیے الگ رقم دینے کی پیشکش کردی.

    تفصیلات کےمطابق کوپن ہیگن میں قائم اس آئی ٹی کمپنی کا نام پروسی ہے،کمپنی کی جانب سے نوکری کے لیے دیے جانے والے معمول کے اشتہارات سے کوئی خاطرخواہ نتیجہ نہیں مل رہا تھا.

    اس لیے کمپنی نے فیصلہ کیا کہ وہ نوکری کے حصول کے لیے آنے والوں کی ماہانہ تنخواہ میں اضافی 3700 ڈالر کے برابر پوکے سکّے دے گی،اس رقم کو صارف گیم کی اشیا، پوکے بالز، اور کریکٹرز پکڑنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے.

    کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر تو امیدوار صرف گیم ہی نہیں کھیلنا چاہتا بلکہ صرف نوکری کی تلاش میں ہے تو تمام رقم اس کے اصل بینک اکاؤنٹ میں بھی جمع کی جا سکتی ہے.

    کمپنی کے ڈائریکٹر لیسی جوریک کا کہنا ہے کہ یہ غیر رسمی انعام فراہم کرنے کا مقصد کمپنی میں نوجوان افراد کو بھرتی کرنا ہے جو نوکری کی تلاش میں ہیں.

    *پوکیمون گو گیم جیتنے کیلئے نوجوان نے نوکری سے استعفیٰ دیدیا

    اس سے قبل نیوزی لینڈ میں ایک شخص نے نوکری چھوڑ کر اپنے فون پر ڈیجیٹل مخلوق پوکے مون گو کے تمام کریکٹر تلاش کرنے کا فیصلہ کیا تھا.