Tag: تنخواہ کم

  • ’’صرف ایک لاکھ 60 ہزار روپے‘‘ سینیٹر کا تنخواہ کم ہونے کا شکوہ

    ’’صرف ایک لاکھ 60 ہزار روپے‘‘ سینیٹر کا تنخواہ کم ہونے کا شکوہ

    اقلیتی سینیٹر دنیش کمار نے ایک لاکھ 60 روپے کو ناقابل گزارا قرار دیتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ کم ہونے کا شکوہ کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر سینیٹر عرفان صدیقی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں اقلیتی سینیٹر دنیش کمار نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ کم ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون بنانے والوں کی تنخواہ صرف ایک لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نادرا چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور افسران کی تنخواہیں لاکھوں میں ہیں۔ تحقیقات ہونی چاہیے کہ سوال جواب میں نادرا افسران کی تنخواہیں کیوں چھپائی گئیں۔

    اس موقع پر پریذائیڈنگ افسر عرفان صدقی نے کہا کہ ایوان میں کسی سوال کا ادھورا جواب نہیں دیا جانا چاہیے۔

    وقفہ سوالات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ پارلیمنٹرینز کو ایک لاکھ 56 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے۔ 8 ہزار کے لگ بھگ یوٹیلیٹی بلز ملتے ہیں، تاہم کوئی گاڑی نہیں دی جاتی ہے۔

    وزیر قانون نے بتایا کہ وفاقی وزرا کی تنخواہ دو لاکھ کے قریب ہوتی ہے۔ انہیں 400 لیٹر پٹرول ملتا ہے۔ بجلی اور گیس کے بل وفاقی وزرا خود دیتے ہیں۔

    سینیٹ اجلاس میں نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 منظور کیا گیا۔ یہ بل وزیر قانون نے پیش کیا تھا۔ پی پی نے اس بل سے متعلق ترامیم واپس لے لیں۔

  • برطانوی ملازمین کی تنخواہ کم، اخراجات زیادہ، سروے رپورٹ

    برطانوی ملازمین کی تنخواہ کم، اخراجات زیادہ، سروے رپورٹ

    لندن : حالیہ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں دیگر یورپی ممالک کی نسبت اخراجات زائد ہیں جبکہ نوجوان ملازمین کی تنخواہیں اوسطاًکم ہیں، جس کے باعث برطانیہ فہرست میں گیارویں نمبر پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے شہریوں بالخصوص تیسری دنیا کے نوجوانوں کے لیے برطانیہ پرکشش تنخواہوں کے حوالے سے ایک بہترین ملک سمجھا جاتا ہے لیکن تنخواہوں کے حوالے سے برطانیہ کا شمار یورپ ممالک میں گیارویں نمبر پر ہوتا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں ملازمت کرنے والے نوجوان دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں اپارٹمنٹس، ٹرانسپورٹ کے زائد کرائے ادا کرتے ہیں۔

    مقامی میڈیا کہنا ہے کہ برطانیہ کے ملازمین کی تنخواہیں یورپ پہلے 10 ممالک میں بھی شمار نہیں کی جاتی، جس کا اندازہ موجود اعداد کو شمار لگایا گا، جو آن لائن بینک’ریوولٹ‘ کے 25 لاکھ سے زائد کسٹمرز کی حقیقی آمدنی اور خرچوں کی عکاس ہے۔

    مقامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپ کے دیگر ممالک میں ملازمت کرنے والے نوجوانوں کی اوسط تنخواہ تقریباً 3000 پاؤنڈ تک ہوتی ہے لیکن برطانوی نوجوان تنخواہ 1976 پاؤنڈ اوسط کماتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں اپارٹمنٹ میں کرائے زندگی بسر کرنے ملازمین تقریباً 2159 پونڈز ماہانہ کرایہ ادا کرتے ہیں جبکہ نیڈر لینڈ کے دارالحکومت میں 1296 اور برلن میں 877 پاؤنڈ ماہانہ کرایہ ہے۔

    سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں ٹراسپورٹ کے اخراجات بھی دیگر یورپی ممالک کی نسبت زیادہ ہیں، فرانس میں ماہانہ 55 اور اٹلی میں 47 پاؤنڈ سفری اخراجات آتے ہیں جبکہ برطانیہ میں 135 پاؤنڈ اوسطاً ٹراسپوٹ کی مد میں خرچ ہوتے ہیں۔