Tag: تنظیمات اہلسنت

  • تنظیمات اہلسنت کے دس رہنماؤں سمیت پینتالیس کارکنوں کے کیخلاف مقدمہ

    تنظیمات اہلسنت کے دس رہنماؤں سمیت پینتالیس کارکنوں کے کیخلاف مقدمہ

    فیصل آباد : تنظیمات اہلسنت کے دس رہنماؤں سمیت پینتالیس کارکنوں کے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ لاؤڈ اسپیکرپر پابندی کیخلاف احتجاج کے دوران دکانیں زبردستی بند کرانے پر درج کیا گیا .

    ایف آئی آر میں صاحبزادہ حامد رضا،بخش الہیٰ،عابد قمر نورانی سمیت دس افراد کو نامزد کیا گیا ہے، تھا نہ کوتوالی میں درج مقدمے میں چھ دفعات لگائی گئیں ہیں۔

    اس سے قبل فیصل آبادمیں سنی اتحاد کونسل کےاحتجاج کے دوران دکانیں بند کرانے پرمظاہرین اور تاجروں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔

    مظاہرین نے ٹائرجلا کر شہر کی اہم شاہراوں پردھرنے دیئے۔لاؤڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر علما کی گرفتاری سنی اتحاد کونسل کےکارکنان کوسڑکوں پرلےآئی

    ۔شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر مظاہرین نے ڈنڈے اٹھالئے اور سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ کیا،احتجاج کے دوران مظاہرین نے زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی جس پر تاجر اور مظاہرین گتھم گتھا ہوگئے.

    نقاب پوش ڈنڈہ بردار احتجاج کے دوران دکانیں بند کراتے رہے اور سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کرتے رہے، تاجروں کا کہنا ہے توڑ پھوڑ کے ذریعے مارکیٹ بند کرانے کے بجائے ہمیں بلا کر اپیل کی جائے تو ہڑتال میں تعاون کریں گے .

    جبکہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاج پُر امن ہے علما کو رہا کیا جائے علما کی گرفتاری کیخلاف سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اہل سنت کی بیالیس تنظیمات بھی احتجاج میں شریک ہیں۔

  • کراچی ایم اے جناح روڈ پرگستاخانہ خاکوں کیخلاف تنظیمات اہلسنت کی ریلی

    کراچی ایم اے جناح روڈ پرگستاخانہ خاکوں کیخلاف تنظیمات اہلسنت کی ریلی

    کراچی: جماعت اہلسنت کے سربراہ علامہ شاہ تراب الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو اپنی کابینہ کے ساتھ گستاخانہ خاکوں کیخلاف فرانس جاکر احتجاج کرنا چاہئے اور فرانس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دیکر پاکستان سے نکال دیا جائے۔

    تنظیمات اہلسنت کراچی کے تحت توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا اس موقع پر جماعت اہلسنت کے سربراہ علامہ شاہ تراب الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو اپنی تمام کابینہ اور وزراء کے ساتھ گستاخانہ خاکوں کیخلاف فرانس میں جاکر احتجاج کرنا چاہئے ۔

    احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا اجلاس فوری بلایا جائے ،فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے پاکستانی سفیر کو بھی فوری طور پر فرانس سے واپس بلالیا جائے۔

    رہنماوں کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسی سازشیں پیدا کرکے صلیبی جنگ کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے،مسلم امہ کو بڑے دانشمندانہ اقدامات کرنا ہوں گے۔