Tag: تنقید

  • پاکستان کرکٹرز کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے پر شاہ رخ خان بھارت میں شدید تنقید کی زد میں

    پاکستان کرکٹرز کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے پر شاہ رخ خان بھارت میں شدید تنقید کی زد میں

    پاکستان کے دو کرکٹرز سے اپنی سی پی ایل ٹیم کےلیے معاہدہ کرنے کے بعد شاہ رخ خان بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئے۔

    رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ اور کشیدگی کے باوجود شاہ رخ خان نے اپنی کیریبیئن پریمیئر لیگ فرنچائز کیلئے دو پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کرلیا ہے، ان میں ایک اسٹار کرکٹر محمد عامر جبکہ دوسرے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق ہیں۔

    دنیا کی کئی نامور فرنچائزز کے مالک شاہ رخ خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ 2025 کے ڈرافٹ میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے لیے ان 2 پاکستانی پلیئرز کو ڈافٹ میں منتخب کیا۔

    تاہم اس اقدام سے بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، بھارتی صارفین نے شاہ رخ کے خلاف ایک مہم شروع کر دی ہے جس میں بالی ووڈ اسٹار سے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    کچھ بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس نے رپورٹ کیا ہے کہ مسلمان اداکار کو دائیں بازو کے ہندو انتہاپسند گروپوں کے ردعمل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو اس سے پہلے بھی پاکستانی پلیئرز اور اداکاروں کے ساتھ کام کرنے پر مشہور شخصیات کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نہ صرف انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک ہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی وہ دنیا کی کئی کرکٹ فرنچائز کی ملکیت رکھتے ہیں،

    شاہ رخ خان پاکستانی کرکٹرز کےلیے بھی پسندیدگی رکھتے ہیں اور اس حوالے سے ان کا ماضی میں دیا گیا بیان بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا جس میں وہ پاکستانی پلیئرز کو ٹی ٹوئنٹی کے بہترین پلیئرز بتارہے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/shah-rukh-signs-pakistani-cricketers-franchise-india-pakistan-tensions/

  • حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں

    حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں

    اداکارہ حرا مانی نے غصے پر قابو نہ پانے کا اعتراف کر لیا جس کے نتیجے میں وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔

    اداکارہ حرا مانی کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، ویڈیو مین انہوں نے اپنے بے قابو غصے کے بارے میں بات کی ہے جس کی وجہ سے اداکارہ کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

    اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ میں اتنا غصہ کرتی ہوں کہ گھر کے سارے دروازے توڑ دیتی ہوں، لاک ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں، یہ سب کچھ اس وقت ہوتا ہے جب میں فارغ ہوتی ہوں، اسی لیے مانی کہتا ہے کام کرتی رہو، تم کام کے بغیر عجیب ہو جاتی ہو۔

    اداکارہ کی اس گفتگو پر سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے، صارفین نے ان کے رویے کو غیر ذمے دارانہ اور تشویش ناک قرار دیا ہے۔

    ایک صارف نے لکھا "اسی لیے تعلیم ضروری ہے! آپ کو سیکھنا ہوگا کہ کب چپ رہنا ہے، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا وہ اس خرابی کو ایک عام چیز کیوں بنا رہی ہیں؟ ایک مداح نے لکھا کہ وہ اپنے غصے کے مسائل پر کتنا فخر محسوس کررہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ آپ ایک بڑے مسئلے کا شکار ہیں میڈم، آپ صحت مند نہیں ہے، ایک مداح نے مزید کہا مجھے بچارے مانی کے لیے دکھ ہو رہا ہے۔’

  • کوئی بھی ٹیم ہارنے کے لیے نہیں کھیلتی: سرفراز احمد کا تنقید کرنے والوں کو جواب

    کوئی بھی ٹیم ہارنے کے لیے نہیں کھیلتی: سرفراز احمد کا تنقید کرنے والوں کو جواب

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم ہارنے کے لیے نہیں کھیلتی جب بھی کھلاڑیوں پر تنقید کریں تو متوازن رکھ کر کریں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نیا ناظم آباد میں فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاح پر گفتگو میں کہا کہ گراؤنڈ میں اترنے والی ہر ٹیم جیتنے کے لیے کھلتی ہے۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے اپنی پوری کوشش کی لیکن اگر اس کا فیصلہ ہمارے حق میں نہیں آیا تو کوئی بات نہیں امید ہے آنے والے وقت میں ٹیم اچھا کھیلے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ہماری ٹیم دورہ نیوزی لینڈ پر جارہی ہے، نوجوان لڑکے اس ٹیم کا حصہ ہے امید ہے پاکستانی ٹیم اچھا کھیلے گی اور فیصلے ہمارے حق میں آئیں گے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے سب باتیں کرتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے وہ تمام نوجوان کھلاڑی ٹیم میں موجود ہیں جس کے بارے میں سابق کھلاری ٹی وی پر بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنا پی سی بی کا اچھا اقدام ہے، امید ہے نوجوان لڑکوں پر مشتمل ٹیم اچھا کھیلے گی۔

    سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ہمیشہ یہ بات کی جاتی ہے کہ ٹیم اچھا نہیں کھیل رہی، تنقید کرنے والوں میں پرانے کھلاڑی بھی ہوتے ہیں، انہیں بھی پتہ ہے کہ کوئی بھی ہارنے والی ٹیم نہیں بناتے اس لیے کھلاڑیوں پر تنقید کریں تو متوازن رکھ کر کریں، جو ٹی وی پر بیٹھے ہیں وہ ان مراحل سےگزرے ہوئے ہیں۔

  • رمہا احمد کا لباس پر تنقید کرنے والے ٹرولز کو کرارا جواب

    رمہا احمد کا لباس پر تنقید کرنے والے ٹرولز کو کرارا جواب

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمہا احمد نے سوشل میڈیا پر ساڑھی میں تصاویر شیئر کی ہے۔

    اداکارہ رمہا احمد نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہے، تصاویر میں پاکستانی اداکارہ کو بیلک اینڈ وائٹ ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    رمہا احمد پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ کی تصاویر کو جہاں ان کے کئی مداحوں نے پسند کیا وہی ادکارہ کو انڈین اسٹائل ساڑھی پہننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rimha Ahmed (@rimhahmed)

    رمہا احمد کی تصاویر پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ’انڈین کلچر اتنا کیوں پسند ہے‘؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’کوئی غلط بات تو نہیں اس میں‘۔

    اداکاکرہ رمہا احمد نے مزید کہا کہ ’ اور آپ کو نہیں پتہ لیکن میری امی انڈیا سے ہیں تو یہ میرا کلچر بھی ہے‘۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    رمہا احمد سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رمہا احمد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’نتاشا‘ کا کردار نبھایا تھا جس میں وہ بابر علی (صفدر) کی بیٹی اور آریز احمد (فیضان) کی بہن بنی تھیں۔

    رمہا احمد نے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں ’آمنہ‘ کا کردار نبھایا تھا جس کے مرکزی کرداروں میں عینا آصف، ثمر عباس، نعمان اعجاز، ماریہ واسطی ودیگر شامل تھے۔

  • اسما عباس بھی نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

    اسما عباس بھی نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس اداکارہ نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں۔

    اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو شیئر کی ہے اس ویڈیو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اداکارہ نے نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

    اسما عباس کہا کہ میں ایک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے دیکھ کر میں بہت پریشان ہوں، وہ وائرل خبر نیلم منیر کی شادی سے متعلق ہے جس پر لوگوں نے انہیں شوہر کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    اداکارہ نے کہا کہ نیلم منیر بہت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جو کسی قسم کی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں اور نہ ہی کسی کے بارے میں کوئی منفی بات کرتی ہیں۔

    اسما عباس کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے جب میری بہن سنبل کا انتقال ہوا تو میں اور نیلم منیر اکٹھے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے تو انہوں نے مجھے تسلی دی اور میرا بہت خیال رکھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماشا اللہ اب نیلم کی شادی ہو گئی ہے، لیکن اس کی شادی نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، شروع میں سب کو ان کے شوہر کی شہریت کے بارے میں تجسس ہوا کہ دبئی کا لڑکا ملا اور پھر ان کے پیشے کے حوالے سے بحث شروع کر دی گئی کہ بھی یہ تو عام کا پاکستانی ہے اور دبئی میں نوکری کرتا ہے۔

     اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے، سب کو مصالحے دار خبروں میں بہت دلچسپی ہے، آپ ان کی زندگی کے بارے میں اتنے متجسس کیوں ہیں؟ میں نیلم کے لیے بہت خوش ہوں کہ اس کی صحیح وقت پر شادی ہوگئی، براہ کرم دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا سیکھیں۔

  • کوہلی کی میچ کے دوران غیر مناسب حرکت، تنقید کی زد میں آگئے

    کوہلی کی میچ کے دوران غیر مناسب حرکت، تنقید کی زد میں آگئے

    آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ویرات کوہلی ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے اُلجھ پڑے، جس کے بعد اُن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

    ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے بھارتی بولر جسپریت بمرا کے خلاف غیر معمولی شاٹس کھیلے جو سابق بھارتی کپتان سے برداشت نہ ہوئے۔

    ویرات کوہلی نے نوجوان سیم کونسٹاس کے اعتماد اور توجہ ہٹانے کے لیے جملے کسنا شروع کردیئے، انہوں نے نہ صرف تلخ جملے کسے بلکہ پچ پر سیم کونسٹاس سے جان بوجھ کر ٹکرا ئے۔

    اوور کے وقفے کے دوران پچ کی سائیڈ پر کوہلی سیم کونسٹاس سے ٹکرائے اور مڑ کر واپس آکر نوجوان بلے باز کو چیلنج بھی کیا۔

    عثمان خواجہ نے اپنی مسکراہٹ اور کوہلی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر معاملہ کو سلجھانے کی کوشش کی، میچ آفیشلز کی جانب سے بھی مداخلت کی گئی اور معاملے کو ٹھنڈا کرایا گیا۔

    سیم کونسٹاس نے کوہلی کے الجھنے باوجود پر اعتماد بلے بازی کی اور 52 گیندوں پر نصف سنچری بنادی۔ سیم کونسٹاس 65 گیندوں پر 60 رنز بنا سکے اور جڈیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

    سابق بھارتی کپتان کوہلی کے اس غیر مناسب رویے کو ہر حلقے نے ناپسندیدگی سے دیکھا اور انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    سیم کونسٹاس نے پہلے ہی ٹیسٹ جارحانہ اپروچ کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کی۔

    پہلا ٹیسٹ: پاکستان اور جنوبی افریقہ آج مد مقابل ہوں گے

    واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انڈیا کے مابین ہونے والے بورڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا ایم سی جی میں آج پہلا دن ہے۔

  • بھارت میں خواتین، بچے یہاں تک کے جانور بھی محفوظ نہیں: جان ابراہم

    بھارت میں خواتین، بچے یہاں تک کے جانور بھی محفوظ نہیں: جان ابراہم

    مشہور بھارتی اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ بھارت میں خواتین، بچے یہاں تک کے جانور بھی محفوظ نہیں ہیں۔

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جان ابراہم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارتی مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھنا ہوگا کہ خواتین کے ساتھ کیسا سلوک کیا جائے، وہ اُن کے محافظ بنیں۔

    اداکار جان ابراہم نے کہا کہ ملک سے محبت کرنے والوں کو لازماً کوتاہیوں پر تنقید کرنی چاہیے نہ کہ اس جہالت کا حصہ بن جائیں، بطور اداکار سمجھتا ہوں بھارت میں خواتین، بچے اور جانور بھی محفوط نہیں ہیں۔

    اداکار نے کہا کہ مرد کو ہر عورت کے لیے محافظ ہونا چاہیے، میں بھارت سے پیار کرتا ہوں، اس لیے بہت ضروری ہے کہ میں تنقید کروں، سمجھنا ہوگا کہ حب الوطنی اور نسل پرستی میں فرق ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صرف بھارت مہان کہنے سے، وطن کے محب نہیں بنیں گے، ایسا تب ہی ہوگا جب آپ سماجی تبدیلی کا حصہ بنو گے، میری زندگی کا ایک ہی مقصد ہے کہ اپنی چھوٹی سی دنیا میں سماجی تبدیلی لاؤں، ملک میں جانوروں کی جو حالت ہے، میں اسے تبدیل کرنا چاہتا ہوں کہ میں چاہتا ہوں انہیں بھی ایک حیثیت ملے۔

    واضح رہے کہ جان ابرہم کا یہ بیان کولکتہ ریپ کیس کے بعد سامنے آیا ہے، بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں گزشتہ ہفتے خاتون ڈاکٹر کو میڈیکل کالج میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

    آر جی کار میڈیکل کالج کے اسٹاف نے بتایا کہ ڈاکٹر 36 گھنٹوں پر شفٹ کے تقریباً 20 گھنٹے کام کرنے کے بعد کالج کے سیمینار ہال میں کچھ دیر آرام کے لیے چلی گئی تھیں۔

    تاہم، اگلے روز سیمینار ہال سے خاتون ڈاکٹر کی نیم برہنہ حالت میں لاش ملی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو ایک سے زائد مردوں نے انتہائی بے دردی سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کردیا۔

  • ہاردک پانڈیا پر تنقید کرنے والوں کے لیے ڈی ویلیئرز نے کیا کہا؟

    ہاردک پانڈیا پر تنقید کرنے والوں کے لیے ڈی ویلیئرز نے کیا کہا؟

    بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل تنقید کرنے والے شائقین پر اے بی ڈی ویلیئرز نے طنز کے وار کردیے۔

    سابق جنوبی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز آئی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہاردک کی کارکردگی سے بہت متاثر نظر آتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اب کرکٹر نے ممبئی انڈینز کے ہر مداح کا دل میں جگہ بنا لی ہوگی جو اس ایونٹ سے قبل بھارتی آل راؤنڈر پر شدید تنقید کررہے تھے۔

    ڈی ویلیئرز نے آل راؤنڈر کو ایک بڑے میچ کا کھلاڑی قرار دیا اور ورلڈ کپ کے دوران ان کی قابل ذکر کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاردک پانڈیا ممبئی انڈینزمیں آنے کے بعد رولر کوسٹر سے گزرا ہے اور اب یہ ان کے لیے بڑے لمحات ہیں۔

    مسٹری 360 نے کہا کہ ہاردک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل اوور میں کپتان سے گیند حاصل کرتے ہوئے تمام تنقیدوں کا مقابلہ کیا، اس وقت بھارتی شائقین کی امیدیں ان سے وابستہ تھیں۔

    ہاردک پانڈیا نے وہاں تمام ہم وطنوں کو فخر کرنے کا موقع فراہم کیا، اگرچہ میں نہیں چاہتا تھا کہ انھیں عزت ملے تو اس طرح ملے، میں پہلے سے ہی ان کی عزت کرتا ہوں۔

    ڈی ویلیئرز نے کہا کہ وہ ایک بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی ہے اور بالکل اسی طرح اس نے کھیلا بھی، مجھے پورا یقین ہے کہ پانڈیا نے ممبئی انڈینز کے ان تمام مداحوں کے دل میں جگہ بنا لی ہوگی جنھوں نے اس پر شک کیا۔

    خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون آل راؤنڈر کی پوزیشن پر براجمان ہوچکے ہیں۔

  • سنیتا مارشل کا دوران حج وعمرہ موبائل استعمال کرنے والوں پر تنقید

    سنیتا مارشل کا دوران حج وعمرہ موبائل استعمال کرنے والوں پر تنقید

    پاکستانی معروف اداکارہ و فیشن ماڈل سنیتا مارشل نے حج اور عمرے کے دوران موبائل کا بے تحاشہ استعمال کرنے والوں پر تنقید کی ہے۔

    گزشتہ روز شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار جوڑے، حسن احمد اور سنیتا مارشل نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوع پر گفتگو کی۔

    اداکار حسن احمد نے شو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سوشل میڈیا بہت محتاط انداز میں استعمال کرتا ہوں، کسی کی وفات ہو جائے تو اُس کے ساتھ فوراً تصویر شیئر کرنے سے گریز کرتا ہوں کہ کہیں کسی کےجذبات نہ مجروح ہو جائیں۔

    اداکار حسن احمد کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمارے عوام کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی بالکل بھی تمیز نہیں، عوام کچھ بھی اپلوڈ کرنے سے پہلے سوچتی ہے ’تو کیا ہوا‘۔

    اس پر ان کی اہلیہ سنیتا مارشل نے حسن احمد کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مجھے تو اس بات پر بہت افسوس ہوتا ہے کہ جب لوگ حج اور عمرہ کرنے جاتے ہیں تو بار بار اپنی ویڈیوز اور تصویریں اپلوڈ کرتے رہتے ہیں۔

    اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنی بات جاری رکھنے ہوئے کہا کہ چلو ایک تصویر دو تصویر آپ دعا مانگتے ہوئے لگا دیں مگر لوگ بہت زیادہ اور ہر ایک چیز کی تصویریں اور ویڈیوز بناتے ہیں اور اپلوڈ کردیتے ہیں۔

  • کیا پتہ شرمین اگلی فلم میں اچھی ایکٹنگ کرلے: طحہ شاہ

    کیا پتہ شرمین اگلی فلم میں اچھی ایکٹنگ کرلے: طحہ شاہ

    سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ ہیرامنڈی میں تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ شرمین سیگل عرف عالم زیب کے حق میں بالآخر تاجدار بھی بول پڑے۔

    ہیرا منڈی کے تاجدار اداکار طحٰہ شاہ نے ساتھی اداکارہ شرمین سیگل کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مداحوں سے کہوں گا کہ شرمین کو ٹرول نہیں کریں ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی اگلی فلم میں  اچھی ایکٹنگ کرکے سب کو غلط ثابت کردیں۔

    اداکار طحٰہ شاہ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ بھنسالی اپنی فلموں میں ایسے کسی کو بنا ٹیلنٹ کے کاسٹ نہیں کرتے، اگر انہوں نے شرمین کو عالم زیب کے کردار کیلئے سلیکٹ کیاہے تو انہوں نے شرمین میں کچھ اسپارک دیکھا ہوگا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galatta Media (@galattadotcom)

    اداکار نے کہا کہ میں سنجے بھنسالی کے فیصلے پر یقین رکھتا ہوں اور مجھے  لگتا ہے کہ اگرچہ ہیرا منڈی میں شرمین کوئی جادو نہ چلا سکیں لیکن اپنے آنے والے پروجیکٹس میں ایسا ضرور کریں گی۔

    یاد رہے اداکارہ شرمین سیگل کو سیریز ہیرا منڈی میں اپنی پرفارمنس پر اس حد تک تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا کمنٹ سیکشن بند کرنے پر مجبور ہوگئی تھیں۔

    واضح رہے کہ شرمین سیگل ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں جن پر نیپوٹزم کے الزام بھی عائد ہونے لگے تھے لیکن پھر اداکارہ نے یہ بیان دیا کہ انہوں نے اس سیریز میں کاسٹ ہونے کے لیے تقریباً ایک سال آڈیشن دیے۔