Tag: تنقید

  • ٹرمپ کیا آپ جاگ رہے ہو؟جیمی کیمل

    ٹرمپ کیا آپ جاگ رہے ہو؟جیمی کیمل

    لاس اینجلس : آسکرایوارڈ کےمیزبان جیمی کیمل نےٹرمپ کو مخاطب کرتےہوئےکہاکہ ڈونلڈٹرمپ کیا آپ جاگ رہےہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست لاس اینجلس میں آسکر ایوارڈ کی تقریب کےمیزبان اور ہالی ووڈ اداکار جیمی کیمل نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرطنزیہ امریکی صدر کو مخاطب کرکےکہاکہ کیا آپ جاگ رہے ہو؟۔

    ہالی ووڈاداکار جیمی کیمل نےآسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران معروف اداکارہ میرل اسٹریب کو خراج تحسین بھی کیا۔

    خیال رہےکہ اس سےقبل رواں سال جنوری میں گولڈن گلوب ایوارڈز میں تنقید کا نشانہ بننے کے بعد امریکی صدر نے ہالی وڈ اداکارہ میرل اسٹریپ کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا۔

    دوسری جانب ایرانی ڈائریکٹراصغرفرہادی کی فلم ’سیلزمین‘ کوآسکر ملا لیکن ہدایت کارکوتقریب میں شرکت کےلیےویزہ نہیں دیاگیا۔

    واضح رہےکہ برطانوی دارالحکومت لندن میں ہزاروں افراد نےایرانی ڈائریکٹراصغرفرہادی کوویزہ نہ دینے کے خلاف احتجاج کیاجس میں میئرلندن صادق خان بھی شامل تھے۔

  • میڈیا سچ کو سامنے نہیں لانا چاہتا‘ڈونلڈ ٹرمپ

    میڈیا سچ کو سامنے نہیں لانا چاہتا‘ڈونلڈ ٹرمپ

    فلوریڈا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیاپر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا سچ کو سامنے نہیں لاناچاہتااس کا اپنا ہی ایجنڈا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ملبرن میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کسی جعلی خبر کی رکاوٹ کے بغیر امریکیوں سے بات کرنا چاہتے تھے۔

    امریکی صدرنے میڈیا کو بد دیانت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ میڈیا سچ کو رپورٹ نہیں کرنا چاہتا اور ان کے بارے میں اپنے پاس سے ہی کہانیاں بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے اپنی تقریر میں انتخابی مہم کے دوران کیے جانے والے وعدوں کو دہرایا کہ وہ امریکہ کو محفوظ بنائیں گے اور اس کی سرحدیں دوبارہ سے مضبوط ہوں گی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاکہ امریکیوں کے پاس صحت کا بہترین منصوبہ ہوگا جبکہ سابق صدر اوباما کی صحت سے متعلق اصلاحات کو ختم کر دیا جائے گا۔

    امریکی صدر نےتقریر کے دوران کہا کہ وائٹ ہاؤس کے معاملات بہترین انداز میں چل رہے ہیں جبکہ ٹرمپ انتظامیہ میں بدنظمی کے دعوؤں کی تردید کی۔صدر ٹرمپ نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ افسر شاہی میں کمی کریں گے۔

    مزید پڑھیں:جعلی نیوزمیڈیامیرانہیں امریکی عوام کا دشمن ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واضح رہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمیڈیا کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئےمتعدد چینلز کوامریکی عوام کا دشمن قراردے دیاتھا۔

  • ہمارا قانونی نظام ٹوٹ چکاہے‘ڈونلڈ ٹرمپ

    ہمارا قانونی نظام ٹوٹ چکاہے‘ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتوں اور ججوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہاہےکہ ہماراقانونی نظام ٹوٹ چکاہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہمار قانونی نظام ٹوٹ چکاہےجبکہ انہوں نے ایک اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے پابندیوں کے اعلان کے بعد ملک میں آنے والے پناہ گزینوں میں سے 70 فیصد کا تعلق انہی مشتبہ ممالک سے ہے۔

    مزید پڑھیں:ڈونلڈٹرمپ کاسفری پابندی سےمتعلق نیاحکم نامہ جاری کرنےپرغور

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ کچھ ممالک کے شہریوں کے امریکہ آنے پر پابندی لگانے کے لیے نئے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں:امریکی صدر کے تارکین وطن اور 7 مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط

    خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت عراق، ایران، شام، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن سے امریکہ آنے والوں کے ویزے 90 روز تک معطل کردیے گئے تھے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی ریاست واشنگٹن کے ایک جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ آمد پر لگائی جانے والی پابندی کو ملک بھر میں عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔

    مزیدپڑھیں:سفری پابندی کےصدارتی حکم نامے کی معطلی‘فیصلہ برقرار

    واضح رہےکہ تین روزقبل اپیل کورٹ نے سفری پابندی کے حکم نامے کی معطلی کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دائر کے گئی اپیل کےخلاف فیصلہ سناتے ہوئے سفری پابندی کی معطلی کا فیصلہ برقرار رکھاتھا۔

  • عدالتیں ہماراکام مشکل کررہی ہیں‘ڈونلڈ ٹرمپ

    عدالتیں ہماراکام مشکل کررہی ہیں‘ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات ممالک پر سفری پابندی کے حکم نامے کےخلاف عدالتی فیصلے پرتنقید کرتے ہوئے کہاہےکہ عدالتیں ہمارا کام مشکل کررہی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسات مسلم ممالک کےشہریوں پرسفری پابندی کی معطلی کےعدالتی حکم کے بعد عدلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہےاورسرحدی حکام کو کہاہےکہ وہ امریکہ آنے والے لوگوں کی محتاط جانچ پڑتال کریں۔

    امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ’یقین نہیں آتا کہ ایک جج نے ملک کو خطرے میں ڈالا ہے۔ اگر کچھ ہوا تو انہیں اور عدالت کو ذمہ دار ٹھہرائیں۔لوگ ملک میں آ رہے ہیں۔یہ برا ہے۔‘

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ میں نے سرحدی حکام کو کہاہےکہ وہ امریکہ آنے والے لوگوں کی سخت جانچ پڑتال کریں،انہوں نے کہا کہ’عدالتیں ہمارا کام مشکل کر رہی ہیں‘۔

    مزید پڑھیں:حکومتی اپیل مسترد، سفری پابندیوں کی معطلی برقرار

    یاد رہےکہ گزشتہ روزامریکی اپیل کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سات اسلامی ملکوں کے شہریوں پر عائد سفری پابندیاں بحال کرنے کی اپیل مسترد کر دی۔

    محکمہ انصاف نےاپنی اپیل میں کہا تھا کہ کسی بیرونی شخص یا گروہ کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کا صدر کے پاس ایسا اختیار ہے جسے نظر ثانی کی ضرورت نہیں اور یہ کہ جمعے کو جج جیمز رابرٹ نے سیٹل میں جو فیصلہ سنایا تھا وہ بہت عمومی تھا۔

    واضح رہےکہ سفری پابندیوں کو چیلینج کرنے والی دو ریاستوں واشنگٹن اور مینیسوٹا کا کہنا ہے کہ یہ پابندی غیر آئینی ہے اور اس میں کاغذات رکھنے والے افراد کو بھی سفر سے روکاگیا۔

  • مودی کی حکومت ختم کرکے قومی حکومت قائم کی جائے‘ممتا بینرجی

    مودی کی حکومت ختم کرکے قومی حکومت قائم کی جائے‘ممتا بینرجی

    کلکتہ: بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بھارتی صدر سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ مودی کی حکومت کو ختم کرکے قومی حکومت قائم کرے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ بنگال ممتابینرجی نے صدر پرناب مکھرجی سے کہا کہ اگر ریاست اور ملک کو بچانا ہے تو مودی سرکار کو گھر بھیج کر قومی حکومت قائم کر دی جائے۔

    ممتا بینرجی کا کہناہےکہ مودی حکومت نااہل ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ صدر ہی واحد شخص ہیں جو ان حالات میں ریاست کو بچا سکتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ بنگال ممتا بینرجی کا کہناتھا کہ مودی جس تھالی میں کھاتا ہے اُسی میں چھید کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے اگر مودی کی جگہ ایل کے ایڈوانی، راجناتھ سنگھ یا ارون جیٹلے حکومت چلائیں اورمخصوص حالات میں بھارت میں 2 سال کے لئے صدارتی حکومت قائم کرنے کے بھی حق میں ہوں۔

    ممتابینرجی نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کی تبدیلی کی وجہ سے ان کے صوبے کے ایک کروڑ 70 لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے۔

    وزیراعلیٰ بنگال نے کہا کہ پرانے نوٹوں پر پابندی کے باعث کسان طبقہ بھی بری طرح متاثر ہوا جب کہ اشیائے ضرورت کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں اور ہم قحط سالی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں:مغربی بنگال میں فوج کی تعیناتی پرممتابینرجی کاشدیداحتجاج

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ٹول بوتھس پرفوجی اہلکاروں کی تعیناتی پرشدید احتجاج کیا تھا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ سمجھداری کا ثبوت دیں‘جوبائڈن

    ڈونلڈ ٹرمپ سمجھداری کا ثبوت دیں‘جوبائڈن

    واشنگٹن: امریکی نائب صدر جو بائڈن نے نومنتخب امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سمجھداری کا ثبوت دیں۔

    تفصیلات کےامریکہ کےنائب صدر جو بائڈن نےنومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملک کی خفیہ ایجنسیوں کو نشانہ بنانے پر کہا ہےکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں پر یقین نہ کرنا سراسر بیوقوفی ہے۔

    امریکی نائب صدر جو بائڈن کا کہناہےکہ ’نومنتخب امریکی صدر کے لیے دفاعی انٹیلی جنس سے لے کر سی آئی اے تک کی اتنی بڑی تعداد میں خفیہ ایجنسیوں پر اعمتاد نہ کرنا اور ان کی باتوں پر توجہ نہ دینا قطعی طور پر بلاجواز ہے۔‘

    انہوں نے انٹرویوکے دوران کہاکہ’یہ خیال کہ آپ خفیہ اداروں سے بھی زیادہ جانتے ہیں، یوں کہنا ہے کہ مجھے اپنے پروفیسر سے زیادہ فزکس کا علم ہے،میں نے کتاب نہیں پڑھی ہے بس میں جانتا ہوں، زیادہ جانتا ہوں۔‘

    امریکی نائب صدر کا کہناتھاکہ انہوں نےخفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ پڑھی ہے اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ ’روس نے باضابطہ پالیسی کے طور پر امریکی انتخابی عمل کو متاثر کرنے اور اسے بدنام کرنے کی کوششیں کی۔‘

    جو بائڈن نے کہا کہ ہیکنگ ہلیری کلنٹن کو کمزور کرنے کے لیے روس کی جانب سے ہونے والی ایک مستقل مہم کا حصہ تھی اور جس سطح پر سمجھا گیا، اس سے کہیں بڑے پیمانے پر ہیکنگ کی گئی۔

    مزید پڑھیں:پینتیس روسی سفارتکاروں نے امریکہ چھوڑ دیا
    یاد رہےگزشتہ ہفتے صدر براک اوباما نے ان 35 روسی سفارتکاروں کو امریکہ سے نکل جانے کا حکم دیا تھا جن پر شک تھاکہ وہ امریکہ میں روس کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔

    مزید پڑھیں:ہیکنگ سے متعلق معلومات جلد منظرعام پر لاؤں گا‘ڈونلڈ ٹرمپ

    واضح رہے کہ چار روز قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھاکہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے حوالے سے جلدحقائق سامنےلاؤں گا۔

  • پلی بارگین ایک فراڈ ہے،وزیراعلیٰ شہباز شریف

    پلی بارگین ایک فراڈ ہے،وزیراعلیٰ شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےپلی بارگین کرنے والوں کےحوالے سےکہا کہ پلی بارگین ایک فراڈ ہے۔

    تفصیلات کےمطابق پلی بارگین پر تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شریف نےبھی پلی بارگین کرنےوالوں کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےپلی بارگین کرنے والوں کو آڑھےہاتھوں لیتےہوئےکہاکہ اربوں روپےکھاکرچند کوڑیوں کو واپس کردو۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بھی عمران خان کے پلی بارگین سےمتعلق موقف کی حمایت کی تھی۔

    مزید پڑھیں:نیب کرپشن کوفروغ دے رہا ہے،عمران خان

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےگزشتہ ہفتےکہاتھاکہ نیب کرپشن کوفروغ دے رہا ہے،نیب یہی سکھا رہاہےکہ جرم کرو اورپیسہ دے دو۔

    مزید پڑھیں:مشتاق رئیسانی سے پلی بارگین کرکے 65کروڑ32لاکھ روپے واپس لےلیے، ڈی جی آپریشنز نیب

    واضح رہے کہ چندروز قبل کوئٹہ میگا کرپشن کیس میں نیب نے سیکرٹری وزیرخزانہ مشتاق رئیسانی اور ان کے فرنٹ مین سہیل مجید کو پلی بارگین کی آفردی تھی۔

  • امریکہ کا یہودی بستیوں کی تعمیر پر تحفظات

    امریکہ کا یہودی بستیوں کی تعمیر پر تحفظات

    واشنگٹن :امریکہ کامغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سےنئی یہودی بستیوں کی تعمیر پرتحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہناتھا کہ یہ عمل مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے نقصان دہ ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئی یہودی بستیوں کی تعمیر خود اسرائیل کے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اچھے دوستوں کی طرح بات کر رہے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ بھی ہے۔

    ادھر اسرائیل کی بحریہ نے غزہ کے لوگوں کی حمایت کے لیے آنے والی نیدرلینڈز کی ایک کشتی کو روک کر اس کے مسافروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    غزہ کے ایک سرگرم رہنما ادھم ابو سلمیہ نے بتایا کہ کشتی پر غزہ کی حامی 13 خواتین سوار تھیں،جبکہ کشتی کا مقصد غزہ کے لوگوں کی انسانی امداد کرنا تھامگر اسرائیل کی جانب سے نہ صرف دہشت گردی کی گئی ہے بلکہ یہ تمام بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں امریکہ اور اسرائیل کے مابین ریکارڈ سطح کا دفاعی معاہدہ طے پایاتھا جس کے تحت امریکہ آئندہ10 برسوں میں اسرائیل کو 38 ارب ڈالر کی دفاعی امداد فراہم کرے گا۔

    واضح رہے کہ معاہدے کے تحت جو امداد اسرائیل کو فراہم کی جائے گی وہ اب تک امریکہ کی جانب سے کسی بھی ملک کو دی جانے والی دفاعی امداد سے زیادہ ہے۔

  • نریندر مودی پر تنقید،کپل شرماپرکے خلاف دوسرامقدمہ درج

    نریندر مودی پر تنقید،کپل شرماپرکے خلاف دوسرامقدمہ درج

    ممبئی: معروف کامیڈین کپل شرما بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرکے مشکل میں پھنس گئے ہیں جس کے بعدان کے خلاف دوسرا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کامیڈین کپل شرما نے گزشتہ دنوں ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دفتر کے لیے رشوت طلب کیے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد کپل شرما کو ریاستی حکومت کی جوابی کارروائی کا سامنا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن نےگھر میں غیر قانونی تعمیرات کے لیے درخت کاٹنے پر کامیڈین کپل شرما کے خلاف ماحولیاتی آلودگی کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جس کے بعد اداکار کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں جس پر کپل شرما بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

    کپل شرما نے اس حوالے سے اپنے دوست اداکار ویویک اوبرائے کے والداور سیاسی رہنما سریش اوبرائے سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی میونسپل کارپوریشن نے معروف کامیڈین کپل شرما پر فلیٹ میں غیرقانونی تعمیرات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن اب ان پر ماحولیاتی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد ایک ہفتے میں ان پر دوسرا مقدمہ بنایا گیا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کا حکم دے دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کا حکم دے دیا

    لاہور: پنجاب کے خادم اعلٰی شہباز شریف سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید سے تنگ آگئے، حکومت مخالف مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا کا معاملہ زیر غور آیا تو خادم اعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا پر برہم دکھائی دیے، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس کو سائبر کرائم کے تحت سوشل میڈیا پر صوبائی حکومت کے خلاف مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔

    اجلاس میں پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پوسٹوں کی بھرمار ہوچکی ہے، انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پر پنجاب حکومت کا امیج متاثر کیا جارہا ہے۔

    اجلاس کے فیصلوں کے بعد آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کردیں۔