Tag: تنویر احمد

  • ’لاہور قلندرز کے دو بولرز کی وجہ سے کراچی کنگز جیت گئی‘

    ’لاہور قلندرز کے دو بولرز کی وجہ سے کراچی کنگز جیت گئی‘

    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے لاہور قلندرز کو میچ ہروایا۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    کراچی کنگز نے بارش سے متاثرہ میچ میں 168 رنز کا ہدف تین گیند پہلے حاصل کیا تھا، عرفان نیازی 48 رنز کی میچ وننگز اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    تاہم سابق فاسٹ بولرز تنویر احمد نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 15 اوورز میں 161 رنز کا ہدف برا ٹارگٹ نہیں تھا، کراچی کنگز کی جانب عباس آفریدی نے زبردست بولنگ کرکے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سوچنے والی بات یہ ہے کہ جب کراچی کنگز کی ٹیم 161 رنز کا ہدف حاصل کرنے آئی تو اسٹارٹ بہت اچھا تھا سائفرٹ اور وارنر نے 24 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے لیکن کراچی کنگز کی جیتی کیسے صرف دو بولرز ایسے تھے جن کی وجہ سے کراچی کنگز کی ٹیم جیتی ہے۔

    تنویر احمد کا کہنا تھا کہ میں سر پکڑ کر بیٹھ گیا کہ شاہین اور حارث پاکستان کے ٹاپ کلاس کے بولرز ہیں، 12 اوورز میں 120 رنز تھے اور 161 رنز کا ہدف تھا سوچیں حارث اور شاہین نے کیا ہے، 13ویں اوور میں شاہین نے 21 اور 14ویں اوور میں حارث نے 20 رنز دیے تین، تین چھکے کھارہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ بولرز ہیں جن کے لیے ہم کہتے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم ان کے بغیر مکمل نہیں۔

  • ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست کے ذمہ دار پلیئرز نہیں! سابق کرکٹر نے بڑا دعویٰ کردیا

    ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست کے ذمہ دار پلیئرز نہیں! سابق کرکٹر نے بڑا دعویٰ کردیا

    پاکستان کے سابق کرکٹر تنویر احمد نے ہوم سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شکست پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    سابق پیسر تنویر احمد کا سرکاری چینل پر گفتگو کرتے کہنا تھا کہ اتنی گندی کرکٹ ہم نے کھیلی، ایسی کرکٹ ہم نے کھیلی یا کھلائی جارہی ہے، اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو میں بولوں گا کہ زبردستی کھلائی جارہی ہے۔

    تنویر احمد کا ماننا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شکست کے ذمہ دار کرکٹرز نہیں بلکہ ہیڈ کوچ اور سیلکٹرز ہیں۔

    ویسٹ انڈیز سے شکست: پاکستان ٹیم پستی کی اتھاہ گہرائیوں میں جا پہنچی

    انھوں نے کہا کہ ہمارے ہاں جس قسم کی پچز بنائی جارہی ہیں، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اگر ہماری بیٹنگ فلاپ ہوئی یا ہمارے بیٹر کچھ نہیں کریں گے تو اس کا پورا پورا ذمہ دار ہیڈ کوچ ہے،

    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر کا پچ کی وجہ سے شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ آپ کے سیلکٹرز اس کے ذمہ دار ہیں جنھوں نے اس قسم کی پچز بنائیں۔

    https://urdu.arynews.tv/babar-needs-to-learn-from-motie-says-former-pakistan-cricketer/

  • ’سرفراز کے ساتھ غلط ہوا کپتانی سے نکال دیا، پانی پلا رہا ہے جوتے بھی اٹھوا دیے‘

    ’سرفراز کے ساتھ غلط ہوا کپتانی سے نکال دیا، پانی پلا رہا ہے جوتے بھی اٹھوا دیے‘

    سابق فاسٹ بولر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو بہت پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردینا چاہیے تھا۔

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے جیسے بندہ ہوتا جس نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جتوائی ہوتی تو میں سب کو ایسے رکھتا کہ لگ پتا جاتا ہے ہاں یہ کپتان ہے اور ہمیں کسی نے چیمپئنز ٹرافی جتوائی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بطور چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے کپتان میں جس طرح سب کو لے کر چلتا سب کو علم ہوجاتا۔

    تنویر احمد نے کہا کہ مجھے ایسا لگا کہ سرفراز احمد کے ساتھ صحیح نہیں کیا گیا ایکدم سے کپتانی سے ہٹا دیا گیا پھر ٹیم میں ساتھ رکھ رہے ہیں کھلا نہیں رہے، وہ پانی پلا رہا ہے جوتے اٹھا رہا ہے کچھ لوگ کہتے ہیں اپنی مرضی سے اب جو بھی کہو اس کو نہیں کھلایا جارہا تھا۔

    سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ آپ کی ایک عزت تھی اس کو دیکھتے ہوئے وہیں شکریہ ادا کردینا چاہیے تھا۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد نے بھی گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ جس کا آپ سب کو انتظار ہے وہ اعلان بھی جلد ہوجائے گا۔

  • ’اس بندے کو کوچ بنادیا جو کبھی کو ہیڈ کوچ بنا ہی نہیں‘

    ’اس بندے کو کوچ بنادیا جو کبھی کو ہیڈ کوچ بنا ہی نہیں‘

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست پر سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم اور مینجمنٹ پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

    ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جبکہ ابتدائی دو میچز میں بھارت اور زمبابوے سے شکست کے بعد گرین شرٹس کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی ہے۔

    قومی ٹیم کو نیدرلینڈز، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ سے اپنے میچز بھاری مارجن سے جیتنے کے باوجود سیمی فائنل میں رسائی کے لیے دیگر ٹیموں کی شکست کا انتظار کرنا پڑے گا۔

    سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے ورلڈ کپ کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق پر تنقید کی۔

    انہوں نے کہا کہ ’جب یہ مینجمنٹ لائے تھے مجھے ہنسی آرہی تھی ظاہر سی بات ہے اس بندے کو ہیڈ کوچ بنادیا جو کبھی ہیڈ کوچ بنے ہی نہیں ہر جگہ بولنگ کوچ ہی رہے ہیں جب ہاریں گے تو اسی قسم کی باتیں کرنی پڑیں گی۔‘

    تنویر احمد نے کہا کہ ’یہ قصور کرکٹ بورڈ کا ہے کہ ان جیسے لوگوں کو لے کر آجاتے ہیں، میں ہمیشہ سے کہتا ہوں کہ میرٹ پر ٹیم مینجمنٹ کی سلیکشن ہونی چاہیے لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے باہر سے لوگ اٹھا کر کرکٹ بورڈ میں لائے جاتے ہیں اور آگے بھی ایسا ہی ہوتا دکھائی دے گا۔

    سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ’جب ورلڈکپ میں ہار کر واپس آئیں گے یہ سب یہی باتیں کریں گے قدرت کا نظام تھا کوئی دوسری وجہ تھی یہ کبھی قبول نہیں کرتے کہ ہماری غلطیاں تھیں کیونکہ یہ چاہتے ہیں کہ ہماری نوکریاں چلتی رہیں۔‘

  • ورلڈ کپ میں پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہتے، گوتم گھمبیر

    ورلڈ کپ میں پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہتے، گوتم گھمبیر

    نئی دہلی: بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان سے کھیلنے پر راہ فرار اختیار کرنے لگا، سابق بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر بلے باز گوتم گھمبیر پاکستان کے خلاف بات کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، اب ورلڈ کپ میں پاکستان سے کھیلنے پر ان کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہتا ہے۔

    گوتم گھمبیر نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے یہ دو پوائنٹس اہمیت نہیں رکھتے ہیں، بھارتی ٹیم اتنی مضبوط ہے کہ دو پوائنٹس پاکستان کو مل جاتے ہیں تو بھی فائنل میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ٹیمیں اگر فائنل میں بھی پہنچ جاتی ہیں تو بھارت کو فائنل کھیلنے سے انکار کردینا چاہئے۔

    یہ پڑھیں: خواجہ سراؤں کی تقریب میں گوتم گھمبیر کی زنانہ لباس میں شرکت

    سابق پاکستانی فاسٹ بولر تنویر احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گوتم گھمبیر سوچے سمجھے بغیر فضول سی باتیں کررہے ہیں، یہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی میں بھارت جو بات کررہا ہے وہ صحیح ہے۔

    تنویر احمد نے کہا کہ یہ لوگ سیاست کو کھیل میں لے کر آجاتے ہیں ان کے مقابلے میں ہماری عوام بہت بہتر ہے، ہمارے یہاں سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کیا جاتا ہے۔

    اسپورٹس روم کے میزبان نجیب الحسنین کے مطابق بھارت میں اگر سچن ٹنڈولر اور سنیل گواسکر پاکستان کے خلاف بات نہ کریں تو انہیں اینٹی نیشنل کہہ دیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ بھارت نے اگر ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تو دو پوائنٹس پاکستان کو دے دئیے جائیں گے۔

  • کرکٹ کے دیوانوں کا انتظار ختم، کرکٹ شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ کل سے شروع ہوگا

    کرکٹ کے دیوانوں کا انتظار ختم، کرکٹ شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ کل سے شروع ہوگا

    کراچی: پی ایس ایل سیزن فور کا آغاز 14 فروری سے ہورہا ہے تاہم کرکٹ کے دیوانوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ کرکٹ کا سب سے بڑا شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ کل رات 11 بجے سے نشر ہوگا۔

    وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات اور منفرد انداز، پروگرام کی خاص بات ہیں، شو میں مختلف شخصیات کا روپ دھارے شفاعت علی فن کا جادو جگائیں گے، معروف کامیڈین سخاوت ناز بھی ہر لمحہ پرجوش کا حصہ ہوں گے۔

    میچ پر تبصرے کے لیے سابق کھلاڑیوں کی ٹیم زبردست تجزیہ کرے گی جن میں معروف بلے باز باسط علی اور سابق بولر تنویر احمد شامل ہیں۔

    پی ایس ایل سیزن فور کے تمام میچز پر پیش گوئیاں بھی کی جائیں گی، ستاروں کی چال سے میچ کا حال اور جیتنے والوں سے متعلق پیش گوئیاں کی جائیں گی اور پیش گوئی درست ثابت پوائنٹس دئیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرکٹ پروگرام ہر لمحہ پرجوش جو شائقین کی جانب سے کافی سراہا جاتا رہا ہے، کراچی کے شہری شو میں خصوصی طور پر شرکت کرتے ہیں اور پروگرام کو انجوائے کرتے ہیں۔