Tag: تنویر الیاس

  • پیپلزپارٹی   بڑی سیاسی وکٹ اڑانے کو تیار

    پیپلزپارٹی بڑی سیاسی وکٹ اڑانے کو تیار

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس نے آئی پی پی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا تاہم ان کی شمولیت سے پی پی آزادکشمیر کے بعض رہنما ناخوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، وہ پی پی قیادت سے ملاقات کے دوران شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    زرائع نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے پیپلزپارٹی سے معاملات طے پا چکے ہیں،ان کی آصف زرداری، بلاول بھٹو سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے خود رابطے کئے ہیں، باہمی دوستوں کے ذریعے پیپلزپارٹی سے رابطے کئے۔

    پی پی ذرائع نے کہا کہ تنویر الیاس کی شمولیت سے پی پی آزادکشمیر کے بعض رہنما ناخوش ہیں ، پی پی آزادکشمیر رہنماوں کے ان کی شمولیت پر تحفظات ہیں تاہم قیادت کا تحفظات کے باوجود کی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو پارٹی میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی پی آزادکشمیر کے رہنماوں کی قیادت سے تنویر الیاس کو عہدہ نہ دینے کی اپیل کی تاہم انھیں مستقبل میں اہم عہدہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تنویر مستقبل میں صدر آزادکشمیر کیلئے پی پی امیدوار ہو سکتے ہیں، وپ استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر کے صدر ہیں، وہ عبدالقیوم نیازی کی جگہ وزیراعظم آزادکشمیر بنے تھے۔

  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا آئی پی پی چھوڑنے کا فیصلہ

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا آئی پی پی چھوڑنے کا فیصلہ

    سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق تنویر الیاس نے باضابطہ طور پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سردار تنویر الیاس استحکام پارٹی آزاد کشمیر کی صدارت سے بھی جلد مستعفی ہو جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس جلد اپنے سیاسی مستقبل کا بھی اعلان کریں گے، سردار تنویر الیاس مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ روز پہلے سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی تھی۔

  • کیا تنویر الیاس جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں؟

    کیا تنویر الیاس جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں؟

    لاہور: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی آج پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے آج قریبی ساتھیوں کی لاہور میں اہم ترین مشاورت بلائی ہے جہاں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل، نئے ساتھیوں کی شمولیت کے معاملات پر مشاورت ہوگی۔

    جہانگیر ترین، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی سے نئے ساتھیوں کو اپنی پارٹی میں شمولیت پر اعتماد میں لیں گے جس کے بعد جماعت کے حتمی اعلان کرنے کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    جہانگیر ترین کیجانب سے آئندہ ہفتے اپنی پارٹی کے قیام کا اعلان متوقع

    ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین  قریبی ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی آج جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے جہانگیر خان ترین کی جماعت میں ان کے ساتھ چلنے کے اعلان کرنے کا امکان بھی ہے۔

  • نامعلوم شخص وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کمرے تک پہنچ گیا

    نامعلوم شخص وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کمرے تک پہنچ گیا

    مظفرآباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر ہاؤس کی سیکیورٹی میں سنگین کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا ہے، ایک نامعلوم شخص وزیر اعظم کے کمرے تک بلا روک ٹوک پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر ہاؤس کی سیکیورٹی میں کوتاہی کے باعث ایک نامعلوم شخص وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کمرے تک پہنچ گیا، یہ واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا۔

    وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے بروقت ہوشیار ہو جانے پر نامعلوم شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ترجمان ڈاکٹر عرفان نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔

    واقعے پر وزیر اعظم نے اپنے پرنسپل سیکریٹری سمیت 2 ڈی آئی جیز کو معطل کر دیا ہے، ترجمان ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ وزیر اعظم کا تمام سیکیورٹی اسٹاف تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر عرفان کے مطابق واقعے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم ہاؤس سیکیورٹی لیپس میں کوئی اندر کا آدمی ملوث ہو سکتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو پہلے سے بھی سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔