Tag: تنیشا شرما کیس

  • تنیشا شرما کیس: عدالت نے شیزان خان کو ضمانت پر رہا کر دیا

    ممبئی: بھارت میں 20 سالہ اداکارہ تنیشا شرما کی خودکشی کیس میں ان کے دوست شیزان خان کو عدالت سے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی وی شو میں مرکزی اداکار ادا کرنے والے شیزان خان کو دسمبر 2022 میں ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما خودکشی معاملہ میں تین مہینے کے بعد راحت مل گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تنیشا شرما کیس میں شیزان خان کی ضمانت کی کئی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد اب ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شیزان خان کو وسئی کی عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے،  اداکار کو ایک لاکھ روپے اور پاسپورٹ بھی جمع کرانے پر ضمانت کا حکم دیا گیا ہے۔

    بھارتی اداکارہ تنیشا خودکشی کیس میں نیا موڑ، شیزان کے وکیل نے پنڈورا باکس کھول دیا

    خیال رہے کہ تنیشا شرما نے 24 دسمبر کو شوٹنگ کے دوران سیٹ کے میک اپ روم میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔

    پولیس نے خودکشی کیس میں اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ شیزان خان کو حراست میں لیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کا 15 روز قبل ہی تعلق ختم (بریک اپ) ہوا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیزان نے اداکارہ سے شادی کا وعدہ کر رکھا تھا تاہم اس نے وعدہ خلافی کی اور تعلق ختم کرلیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اداکارہ نے انتہائی قدم اٹھا لی۔

  • شردھا قتل کیس سے ڈر کر ’بریک اپ‘ کیا، خودکشی کرنے والی بھارتی اداکارہ کے دوست کا انکشاف

    ممبئی: خودکشی کرنے والی بھارتی اداکارہ تنیشا شرما کے دوست اداکار شیزان خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شردھا واکر قتل کیس سے ڈر گیا تھا، جس کی وجہ سے اس نے تنیشا سے بریک اپ کر لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اور ٹی وی اداکارہ تُنیشا شرما کی خود کشی کے معاملے میں ملزم اور اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ اداکار شیزان خان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ شردھا قتل کیس کی تفصیلات سے ڈر کر اس نے تنیشا سے زبردستی تعلق ختم کر دیا تھا۔

    شیزان خان نے پولیس کے سامنے بیان دیا کہ وہ دہلی کے شردھا واکر قتل کیس کو لے کر کافی ڈرا ہوا تھا، اس قتل کیس سے ملک میں جو ماحول پیدا ہوا تھا اس سے وہ کافی پریشان تھا، شیزان نے بتایا ’’میں نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو بتایا کہ ہم الگ الگ کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں، اور ہمارے راستے میں عمر کا فاصلہ بھی حائل ہے۔‘‘

    شردھا واکر کے قاتل آفتاب کا رویہ معمہ بن گیا، نارکو اور پولی گراف ٹیسٹ دونوں میں ایک ہی جواب

    یاد رہے کہ ٹی وی ڈراما ’علی بابا داستان کابل‘ کی اداکارہ تنیشا شرما نے 24 دسمبر کو شیزان کے میک اپ روم میں خود کشی کر لی تھی، سب لنچ بریک پر تھے جب پندرہ منٹ بعد ہی اچانک اس کی خود کشی کا پتا چلا۔

    تنیشا کے اہل خانہ نے شیزان خان پر تنیشا کو خود کشی کرنے کے لیے اکسانے کا سنگین الزام لگایا ہے۔ اداکار شیزان خان کو تنیشا شرما کو خود کشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ بار بار اپنے بیانات بدل رہا ہے۔