Tag: توانائی بحران
-
نئی دلی:جوہری ریکٹر کی تعمیر،روسی معاہدے پرعملدرآمد ہوگا
بھارت نے کہا ہے کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے روس کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدوں پر عملدرآمد کیا جائیگا۔
نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم کے مشیر وی ناراناسمی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن جنوبی ضلع کندن کولم میں روسی اشتراک سے جوہری ریکٹر کی تعمیر جاری ہے، جو رواں سال اکتوبر سے کام شروع کردیگا۔
انہوں نے کہا کہ رشیا کے ساتھ مختلف اضلاع میں مزید جوہری ریکٹر کی تعمیری منصوبے پر بات چیت چل رہی ہے، جس سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی، ناراناسمی کا کہنا تھا کہ ان پراجیکٹ پر آنے والی لاگت کو پبلک کیا جائے اور اسمبلی میں بحث بھی کرائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ روسی اشتراک سے تعمیر پہلے کندن کولم پاور پلانٹ سے دو گیگا بائٹ بجلی پیدا کی جائیگی، جس سے ہزاروں افراد کو بجلی سے مستفید ہونگے۔
-
توانائی بحران کا واحد حل ایل این جی ہے، شاہد خاقان عباسی
وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توانائی بحران کا واحد حل ایل این جی ہے، قطر سے ایل این جی کی درآمد کے انتظامات مکمل ہیں تاہم ابھی تک نرخوں کا تعین باقی ہے۔
سینیٹرمحمد یوسف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ہوا۔جس میں ایل این جی کی درآمد، اس کے معاشی اثرات اورپاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیرپیٹرولیم اورسیکریٹری پیٹرولیم نے کمیٹی کوبریفنگ میں بتایا کہ ایران نےعالمی پابندیوں کے باعث پاکستان کو گیس پائپ لائن کیلئے پانچ سو ملین ڈالرکے فنڈزدینے سے معذرت کرلی ہےجس سے پائپ لائن کی تکمیل میں مسائل پیدا ہوگئےہیں۔
اس حوالے سے رواں ماہ کے آخرمیں ایرانی حکام سے بات چیت کیلئے وفد ایران جائے گا، کمیٹی کو بتایا گیا کہ قطر سے ایل این جی درآمد کرکے مکس گیس بنائیں گے جس سے قیمت میں اضافہ ہوگا تاہم اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین کے ٹیرف پرنہیں ہوگا۔
-
بجلی بحران ماضی کی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے، نوازشریف
وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ معیشت کی بحالی اولین ترجیح ہے ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی بحران کا سامناہےوزیر اعظم نے کہا کہ لائن لاسزکم اورترسیل کانظام بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہےہیں۔
وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ پینتالیس اداروں کو اخراجات میں کمی کی ہدایت کی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ ملک میں اسلمی بینکاری کے لئے کمیتی قائم کر دی گئی ہے، جبکہ سماجی شعبے میں مستحق افراد کی امداد کے لئے پچھتر ارب روپے مختص کئے گئے ہیں