Tag: توانائی شعبے

  • آئی ایم ایف کا پاکستان سے بڑا مطالبہ

    آئی ایم ایف کا پاکستان سے بڑا مطالبہ

    آئی ایم ایف کے ساتھ توانائی شعبے کے لیے اہم بات چیت آج سے شروع ہوگی، آئی ایم ایف نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج ورچوئل بات جیت ہوگی جہاں توانائی شعبے کا 1250 ارب روپے کا گردشی قرضہ کم کرنے پر مشاورت ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے گیس فروری کے وسط تک مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد فروری کے وسط تک گیس کے ریٹ 41 فیصد مزید بڑھ سکتے ہیں، آئی ایم ایف  نے بجلی کے ریٹ میں بجٹ کے علاوہ سبسڈی دینے سے کا انکار کردیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم سیکٹر کیلئے 1000 ارب اور پاور سیکٹر کیلئے 250 ارب کیش جاری کی جائے گی، آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے گردشی قرضہ کیلئے کیش سیٹلمنٹ کی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ جاری کردی کیش سے او جی ڈی سی ایل کو 600 ارب، پی پی ایل کو 150 ارب اور جی ایچ پی ایل کو 170 ارب جاری کی جائے گی اس کے علاوہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کو 100 ارب روپے جاری کیے جانے پر بھی مشاورت ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد وزارت خزانہ 900 ارب روپے جاری کرے گی، گردشی قرضہ کی سیٹلمنٹ سے ڈیویڈنڈ اور ٹیکس کی مد میں 800 ارب روپے موصول ہوں گے۔

  • ڈنمارک پاکستان کے  توانائی شعبے میں تعاون کا خواہشمند

    ڈنمارک پاکستان کے توانائی شعبے میں تعاون کا خواہشمند

    اسلام آباد : ڈنمارک کے سفیر نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان کی نئی قابل تجدید پالیسی قابل ستائش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب سے ڈنمارک کے سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں میں توانائی کےشعبےپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    عمر ایوب نے کہا توانائی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجودہیں، ملک میں مقامی وسائل سےانرجی کی شرح پیداوار بڑھانا ہے، 2025تک قابل تجدیدتوانائی کاحصہ 20فیصدہوجائےگا۔

    وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ قابل تجدیدتوانائی کےمنصوبوں کی تکمیل مسابقتی بولی سےکی جائے گی ، توانائی مارکیٹ کووسیع اورمسابقتی بنایاجا رہاہے۔

    اس موقع پر ڈینش سفیر نے کہا کہ پاکستان کی قابل تجدید توانائی کےشعبے میں تعاون کیلئےخواہشمند ہیں، پاکستان کی نئی قابل تجدید پالیسی قابل ستائش ہے۔
    .
    یاد رہے گذشتہ ماہ فاقی وزیرتوانائی عمر ایوب سے مصری سفیر کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں مصری سفیر نے کہا تھا مصر پاکستان کے توانائی شعبے میں جی ٹو جی بنیاد پر تعاون کا خواہشمند ہے، امید ہے دونوں ممالک دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے توانائی کے شعبے میں تعاون پیدا کریں گے۔

  • توانائی شعبے کیلئے 200 ارب روپے کے سکوک کا اجراء مؤخر

    توانائی شعبے کیلئے 200 ارب روپے کے سکوک کا اجراء مؤخر

    اسلام آباد : حکومت نے توانائی شعبے کیلئے 200 ارب روپے کے سکوک کااجراءمؤخر کردیا ، سکوک کی بک بلڈنگ آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شروع ہونا تھی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے توانائی شعبےکیلئے 200 ارب روپےکےسکوک کااجراء آگےبڑھادیا ہے، پاکستان انرجی سکوک اب رواں ماہ کے وسط میں جاری کئےجائیں گے، سکوک آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جاری کیےجانےتھے۔

    ترجمان پاور ڈویژن کےمطابق تاخیر کی وجہ سے کورونا کے باعث ڈسٹربیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے قوائد و ضوابط کے اجراء میں تاخیر ہے، سکوک وفاقی حکومت کی ملکیت پاورہولڈنگ لمیٹڈ کرے گی۔

    پاکستان انرجی سکوک شرعی اصولوں کے مطابق دس سال کی مدت کیلئے ہوں گے، پاکستان انرجی سکوک کو حکومت پاکستان کی گارنٹی سے جاری ہوئے ہیں اور ان پر منافع 6 ماہ کے کائبور کے مساوی دیا جائے گا، انرجی سکوک ٹوکی فروخت بک بلڈنگ کے ذریعے کی جائے گی۔