Tag: توانائی کا بحران

  • تاشقند: شعبہ توانائی کو درپیش چلینجز، پاکستان سمیت نو ممالک کے جوائنٹ ڈیکلیریشن پر دستخط

    تاشقند: شعبہ توانائی کو درپیش چلینجز، پاکستان سمیت نو ممالک کے جوائنٹ ڈیکلیریشن پر دستخط

    تاشقند: وسطی اور  مشرقی ایشیا میں توانائی کے شعبے کو درپیش چلینجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت نو ممالک نے تاریخی جوائنٹ ڈیکلیریشن پر دستخط کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق تاشقند میں سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کارپوریشن کے زیر اہتمام ہونے والے اجلاس میں پاکستان، ازبکستان، آذربیجان، جارجیا، منگولیا، تاجکستان، کرگستان، قازقستان اور افغانستان کے توانائی کے وزرا اور سنئیر حکام نے دس نکاتی ڈیکلیریشن پردستخط کیے۔

    [bs-quote quote=”ایشیا کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے 2030 تک 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ںائب صدر، ایشیائی ترقیاتی بینک”][/bs-quote]

    کانفرنس کا افتتاح ازبکستان کے وزیر توانائی علی شیر سوتانوز نے کیا، اس موقعے ایشیائی ترقیاتتی بینک کے نائب صدر دیواگر گپتا نے کہا کہ ایشیا میں ترقی رفتار تیز کرنے کے لئے توانائی کے شعبے میں تعاون بہت ضروری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایشیا کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے 2030 تک 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہے، اتنی بڑی سرمایہ کاری نجی شعبے کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

    سسٹینبل ڈولیپمنٹ گولز کے حصول کے لیے ایشیائی ممالک کو ماحول دوست اور سستی بجلی کے حصول کے لئے کوشش کرنی ہوگی۔

    ان کے مطابق کیریک پروگرام کے تحت وسطی اور مغربی ایشیائی ممالک میں 2001 سے اب تک توانائی ، ٹرانسپورٹ اور تجارت کے 196 منصوبوں کی مالی معاونت کی جا چکی، ان منصوبوں پر پروگرام کے تحت 34 ارب پچاس کروڑ ڈالرز کا قرضہ فراہم کیا گیا ہے، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا حصہ 12 ارب 80 کروڑ ڈالرز اور باقی دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے.

  • کاسا منصوبے کے علاوہ بھی پاکستان کو بجلی دینا چاہتے ہیں، عمر ایوب سے ترکمانستان سفیر کی ملاقات

    کاسا منصوبے کے علاوہ بھی پاکستان کو بجلی دینا چاہتے ہیں، عمر ایوب سے ترکمانستان سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب سے ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کی، ترکمانستان کے سفیر نے کہا کہ کاسا منصوبے کے علاوہ بھی پاکستان کو بجلی دینا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عمر ایوب اور ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    [bs-quote quote=”مجوزہ منصوبے سے پاکستان کو سستی بجلی ملے گی۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سفیر ترکمانستان”][/bs-quote]

    وفاقی وزیر عمر ایوب نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بیرونی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری حکومت کی ترجیحات میں سرِ فہرست ہے، پاکستان جائزے کے بعد ترکمانستان کی تجویز کا جواب دے گا۔

    قبل ازیں ترکمانستان کے سفیر نے کہا کہ ترکمانستان کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں مختلف شعبوں میں گہری دل چسپی رکھتے ہیں۔

    سفیر ترکمانستان کا کہنا تھا کہ ہم کاسا منصوبے کے علاوہ بھی پاکستان کو بجلی دینا چاہتے ہیں، مجوزہ منصوبے سے پاکستان کو سستی بجلی ملے گی۔

    واضح رہے کہ ترکمانستان پہلے بھی پاکستان کو توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون کی پیش کش کے علاوہ اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں بھی دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کر چکا ہے۔