Tag: توانائی

  • وزیراعظم نےکابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نےکابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نےکابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں توانائی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا,جو وزیراعظم کی زیر صدارت آج وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں توانائی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ۔ وزیراعظم کوئلے اور ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی خود نگرانی کررہے ہیں ۔

    وزیراعظم نے توانائی کمیٹی کوہدایت دیں کہ وہ دن رات کام کرےتاکہ منصوبےبروقت مکمل ہوسکیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء سینیٹر اسحاق ڈار ، احسن اقبال ، شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف ، عابد شیر علی اور وفاقی سیکریٹری شرکت کریں گے۔

  • توانائی کی کمی خوشحالی کے راستے میں رکاوٹ ہے،ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

    توانائی کی کمی خوشحالی کے راستے میں رکاوٹ ہے،ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

    اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ سیاسی بحران کے باوجودحکومت کی توجہ توانائی کے معاملہ میں قوم کی مفلسی ختم کر نے پر مرکوزہے۔

    توانائی کی کمی اور ناداری باہم منسلک ہیں اور توانائی کی کمی خوشحالی کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمی اور اس کا کم استعمال عوام کی فلاح و بہبود کی کوششوں کو ناکام بنا رہی ہے۔

    ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ تھر کول کی ترقی، میگا پراجیکٹس اور پنجاب میں سی این جی شعبہ کیلئے ایل این جی کی درآمد قابل تعریف فیصلے ہیں،ایل این جی کی درآمد موجودہ حکومت کا روشن کارنامہ ہو گا مگر اس پر جلد از جلد عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

  • توانائی کے بغیر تجارتی مراعات بے معنی ہیں,صدرایف پی سی سی آئی

    توانائی کے بغیر تجارتی مراعات بے معنی ہیں,صدرایف پی سی سی آئی

    وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی ) کے صدر زبیراحمد ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی اقتصادی سمت درست ہو رہی ہے ، جس سے کاروباری برادری کے حوصلہ میں اضافہ ہو اہے اور دنیا بھر میں مثبت پیغام جا رہا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں برآمدی صنعت کو گیس کی سپلائی بحال کرنے سے جی ایس پی پلس کی تجارتی رعایت سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملنے کے علاوہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور برامدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال بہتر ہو گی، انہوں نے زور دیا کہ گردشی قرضہ کا خاتمہ وقت کی ضرورت تھا کیونکہ یہ ملکی ترقی اورتوانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے راستہ میں بڑی رکاوٹ تھاتاہم توانائی کے بغیر تجارتی مراعات بے معنی ہیں اسلئے حکومت اس شعبہ کو بھرپور توجہ دے جبکہ برامدی صنعتی یونٹ بھی اپنی استعداد میں اضافہ اور افرادی قوت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں