Tag: توجہ کا مرکز

  • شہزادہ ولیم کے جوتوں میں موجود سوراخ بھی میڈیا سے نہ چھپ سکا

    شہزادہ ولیم کے جوتوں میں موجود سوراخ بھی میڈیا سے نہ چھپ سکا

    لندن : برطانوی شہزادے ولیم نے عالمی اقتصاد کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی تو ان کے جوتے میں موجود سوراخ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادے ولیم نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاوس میں عالمی اقتصاد کے حوالے منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کی، جہاں ان کے سوراخ والے جوتوں نے بھی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی شہزادہ ولیم کے جوتوں میں موجود سوراخ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ تو ہوگئے لیکن اس وقت کسی کی توجہ شہزادے کے جوتوں پر نہیں گئی بعدازا معروف امریکی جریدے نے شہزادے کے جوتے میں موجود سوراخ کی خبر شائع کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پرنس ولیم کانفرنس کے موقع پر بیسٹ مین بنے پینٹ کوٹ زیب تن کیے شریک ہوئے۔

    کانفرنس میں موجود میڈیا نے شہزادہ ولیم کے جوتے کے سول میں موجود سوراخ کو عقابی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے شہزادے ولیم کے سوراخ والے جوتوں کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    ٹوئٹر پر ایک صارف نے شہزادہ ولیم کے جوتے میں موجود سوراخ کو سوشل میڈیا پر ڈالنے پر کمنٹ کیا کہ شہزادہ ولیم انتہائی اہم گفتگو کررہے ہیں اور آپ جوتوں پر توجہ دے رہے ہیں، کیا آپ سنجیدہ ہیں۔

    مزید پڑھیں : شہزادہ ہیری کے جوتوں میں موجود سوراخ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے

    خیال رہے کہ اس سے قبل ایک شادی کی تقریب میں شریک برطانوی شہزادے ہیری کے جوتوں میں‌ موجود سوراخ بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے تھے اور شہزادہ ہیری کے سوراخ والے جوتوں پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مزیدار تبصرے سامنے آئے تھے۔

  • ون وہیلر گدھا شہریوں‌ کی توجہ کا مرکز بن گیا

    ون وہیلر گدھا شہریوں‌ کی توجہ کا مرکز بن گیا

    لاہور: ون وہیلر بائیک سواروں کے بعد اب ون وہیلرگدھا بھی میدان میں آگیا، شہری دو ٹانگوں پر تیز رفتار ی کے ساتھ دوڑنے والے گدھے کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔


    خدا مہربان تو گدھا پہلوان، یہ محاورہ لاہور کے اس گدھے پر صادق آتا ہے جسے دیکھ کر شہریوں کا ہنس ہنس کر برا حال ہوگیا۔

    لاہور کی سڑکوں پر دو ٹانگوں کے ساتھ تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتا ہوا ون وہیلر گدھا شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا اور شہری گدھے کی موج مستیوں سے محظوظ ہوتے رہے اور اس کی ویڈیو بناتے رہے۔

    مزے کی بات یہ ہے کہ گدھا گاڑی کا ڈرائیور بھی کوئی نہیں تھا جو اس گدھے کو دو ٹانگوں پر چلنے پر مجبور کرتا جب کہ گدھا موسیقی کا دلداہ بھی ہے۔

  • الخالد اور الضرار ٹینک غیر ملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز

    الخالد اور الضرار ٹینک غیر ملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز

    کراچی: ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز دو ہزار چودہ میں غیر ملکی مندوبین نے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا ہے، الخالد اور الضرار ٹینک غیر ملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

    پاکستان عالمی سطح پر سامانِ حرب کی تیاریوں میں اہم مقام حاصل کرچکا ہے، دفاعی نمائش میں پاکستان کے بحری، بری، اور فضائی مسلح افواج نے اہم کردار ادا کیا ہے، دفاعی نمائش میں الخالد اور الضرار ٹینک کے اپ گریڈ وژن بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں جو کہ غیر ملکی مندوبین میں توجہ کی مرکز بنے رہے ۔

    سندھ کے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا ہے کہ آئیڈیاز نمائش میں کراچی کے شہریوں کا اہم کردار ہے، عالمی منڈی میں پاکستانی ہتھیار برائے امن کا سفر بتدریج آگے بڑھ رہا ہے۔

    توقع ہے کہ اس نمائش میں شریک غیر ملکی وفود پاکستان کی اسلحہ سازی کی صلاحیت سے متاثر ہوتے ہوئے بڑے پیمانے پر آلات حرب کی خریداری میں دلچسپی لیں گے ۔

  • پانچواں ون ڈے:محمد حفیظ عوام کی توجہ کا مرکزہوں گے

    پانچواں ون ڈے:محمد حفیظ عوام کی توجہ کا مرکزہوں گے

    سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میں آل راؤنڈر محمد حفیظ سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ حفیظ ایک اور سینچری بناکر ون ڈے میں نئی تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔

    سری لنکا کے خلاف چار ون ڈے میں تین سینچریاں۔ ابھی ایک اور میچ باقی ہے۔ میدان وہی اور حریف بھی وہی۔ ریکارڈ قائم کرنے کیلئے مزید ایک اور سینچری کی ضرورت ہے۔ کیا ریکارڈ بن پائے گا؟

    ابو ظہبی میں محمد حفیظ ہوں گے سب کی توجہ کا مرکز۔ آخری ون ڈے میں ایک اور سینچری بناکر حفیظ نئی تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی بھی سیریز میں چار سینچریاں نہیں بناسکا۔

    حفیظ رواں سال بھارت کے شیکھر دھون کا پانچ سینچریز کا ریکارڈ پہلے ہی برابر کرچکے ہیں۔ حفیظ سری لنکا کے خلاف بھرپور فارم میں ہیں اور ان کے پاس ون ڈے کی ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرانے کا سنہری موقع ہے۔ وہ سیریز میں چار سو سات رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر بھی ہیں۔