Tag: توسیع کا امکان

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ سے متعلق اہم خبر آگئی

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ سے متعلق اہم خبر آگئی

    اسلام آباد: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پر غور کی جائے گی، وزیر اعظم کو تاریخ میں توسیع کی سفارش کی جائے گی۔

    ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کے دوران سسٹم پر بہت بوجھ ہے، رواں سال 28 ستمبر تک 29 لاکھ گوشوارے جمع ہو چکے ہیں ، گزشتہ سال 28 ستمبر تک 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں 2 روز رہ گئے ہیں، ایف بی آر کے مطابق آج ایف بی آر کے دفاتر رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ 30 ستمبر کو دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

  • وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھرتوسیع کا امکان

    وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھرتوسیع کا امکان

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھرتوسیع کا امکان ہے، پانچ سے چھ نئے وزراء حلف اٹھائیں گے، جن میں محمد میاں سومرو، اعظم سواتی، علی امین گنڈا، زرتاج گل اور فیصل واوڈا شامل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کا امکان ہے ، 5 سے 6نئے وزراء رواں ہفتے حلف اٹھائیں گے، جس کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے محمد میاں سومرو کو نجکاری کاقلمدان ملنے کا امکان ہے، اعظم سواتی کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ علی امین گنڈا پور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان ہوں گے

    ذرائع کے مطابق زرتاج گل اور فیصل واوڈا کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، زرتاج گل کو وزارت مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان ملے گا۔

    یاد رہے کہ 11 ستمبر کو وفاقی کابینہ کے6 نئے وزرا ء نے حلف اٹھا لیا، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وزراء سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں تین نئے وزرا ء اور تین وزرائے مملکت شامل تھے۔

    عمر ایوب خان، علی زیدی، محمد میاں سومرو کو وفاقی وزیر جب کہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر کو وزیرِ مملکت بنایا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ کے 6 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

    میاں محمد سومرو وزیر مملکت بنائے جانے پر ناراض ہو گئے تھے اور حلف اٹھائے بغیر ہی کراچی روانہ ہوگئے تھے۔

    خیال رہے  وفاقی کابینہ کے وزراء کی اس وقت کُل تعداد 28 ہے۔

    واضح رہے پہلے مرحلے میں 20 اگست کو وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں 16 وفاقی وزرا اور 5 مشیروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔