Tag: توشہ خانہ ریفرنس

  • کونسی ملز میں کتنے شیئرز اور اکاؤنٹس میں کتنی رقم ؟نواز شریف  کے  اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئی

    کونسی ملز میں کتنے شیئرز اور اکاؤنٹس میں کتنی رقم ؟نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئی

    اسلام آباد : اشتہاری نواز شریف کے کونسی ملز میں کتنے شیئرز اور کن اکاؤنٹس میں کتنی رقم سب منظرعام پر آگیا، نیب کے تفتیشی افسر نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، کونسی ملز میں کتنے شیئرز اور کن اکاؤنٹس میں کتنی رقم سب منظرعام پر آگیا، نیب کے تفتیشی افسر نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔

    نیب رپورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن، ایف بی آر،ایس ای سی پی کو خطوط لکھے گئے، ایس ای سی پی کے مطابق نواز شریف کے 4کمپنیوں میں شیئرز ہیں، محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف کے 4 لاکھ 67 ہزار 950 شیئرز ، حدیبیہ پیپر ملزمیں نوازشریف 3 لاکھ 43425 شیئرز، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں نوازشریف کے 22213 شیئرز اور اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نوازشریف 48606 شیئرز ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کے نجی بینکس میں 3 غیر ملکی کرنسی سمیت 8 اکاؤنٹس ہیں، جن میں سے 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں جبکہ غیرملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566یورو، 698 ڈالرز اور 498 پاؤنڈز موجود ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے، لاہور اور شیخو پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز نے رپورٹ دی ، مری کے اسسٹنٹ کمشنر اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی رپورٹ دی، جس میں بتایا ہے کہ نوازشریف، ان کے زیر کفالت افراد کے نام لاہور، شیخو پورہ، مری،ایبٹ آباد میں جائیدادیں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کا مکان، اپرمال لاہور پر جائیداد شامل ہیں جبکہ نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی بھی ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے کہ زرعی اراضی میں لاہور کے موضع مانک میں 936 کنال، موضع بڈو کسانی میں 299کنال ، موضع مال رائیونڈ میں103 کنال، موضع سلطان کے میں 312 کنال ، شیخو پورہ کے موضع منڈیالی میں 14کنال، فیروزوطن میں 88 کنال، لاہور کے موضع مانک میں 936 کنال اور بدوکی ثانی میں 299 کنال زرعی اراضی شامل ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ایکسائزآفس لاہور ،اسلام آباد کے مطابق3 گاڑیاں اور2 ٹریکٹرزرجسٹرڈ ہیں، جن میں نواز شریف کی گاڑیوں میں ایک لینڈ کروزر اور 2 مرسڈیز شامل ہیں۔

  • توشہ خانہ ریفرنس،  نواز شریف اشتہاری قرار ، یوسف رضاگیلانی  اورآصف زرداری پرفردِجرم عائد

    توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف اشتہاری قرار ، یوسف رضاگیلانی اورآصف زرداری پرفردِجرم عائد

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا اور یوسف رضا گیلانی اورآصف زرداری پرفردجرم عائدکردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کی ، آصف علی زرداری اوریوسف رضا گیلانی بطورملزم عدالت میں پیش ہوئے۔

    نوازشریف سے متعلق توشہ خانہ ریفرنس میں نیب رپورٹ سامنے آئی ، جس میں بتایا گیا بذریعہ اشتہارطلبی چیلنج کرنا ثبوت تھانوازشریف کارروائی سےآگاہ ہیں، نوازشریف نےکیس میں سوالنامےکاجواب بھی نہیں دیا۔

    نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ 5جولائی2019 کوکوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سےزبانی تفتیش کی گئی، نوازشریف نےوکیل سےمشاورت کرکےجواب کاوقت مانگاتوسوالنامہ دیاگیا، سوالنامے کا جواب پھر مانگا مگر نواز شریف مشاورت نہ ہونے کا بہانہ بناتےرہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا نوازشریف کوعدالت حاضرکرنےکی ہرممکن کوشش کی، نواز شریف اشتہار جاری ہونے کےبعد جان بوجھ کرفرارہیں۔

    احتساب عدالت نےتوشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کواشتہاری قرار دے دیا، جج نے فاروق ایچ نائیک سے مکالمے میں کہا پہلے نواز شریف کا کیس الگ کریں گے پھر دیگر پرفردجرم عائد کریں گے، آپ نےچارج شیٹ پڑھنی ہے تو پڑھ لیں۔

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی خودروسٹرم پر آئے اور کہا میں نے کبھی رولز کیخلاف کوئی کام نہیں کیا، قانون کے مطابق جو سمری آئی اسے منظورکیا، سمری غلط ہوتی تو سمری موو ہی نہ ہوتی۔

    جج سید اصغر علی نے کہا ہم ابھی میرٹس پر بات نہیں کر رہے کہ سمری کیسےآئی اورمنظور ہوئی اور یوسف رضا گیلانی کو ہدایت کی کہ یہ بات تو ٹرائل کے دوران بتائیں، جس پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ نیب نے رولز آف بزنس کو دیکھے بغیر ریفرنس بنایا۔

    عدالت نے یوسف رضاگیلانی اورآصف زرداری پرفردجرم عائدکردی ، جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کیا ملزمان صحت جرم سےانکار کر رہے ہیں؟ جس پر ملزمان کا عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا۔

    وکیل صفائی نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس اختیار ہےکہ سمری کی منظوری دے، نیب نےاختیارات کےغلط استعمال کاغلط ریفرنس بنایا۔

    جج احتساب عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر کیس الگ کردیا اور نوازشریف کی منقولہ،غیر منقولہ جائیدادکی تفصیلات مانگتے ہوئے کہا کہ 7 دن میں نواز شریف کی جائیداد کی تفصیلات پیش کی جائیں۔

    احتساب عدالت نےنوازشریف کےدائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ آصف زرداری،یوسف رضاگیلانی سمیت4ملزمان پرفردجرم عائد کی۔

    سابق صدر آصف زرداری نے شورٹی بانڈ پر دستخط کر دیے جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر 3 گواہان کو طلب کر لیا ، گواہان میں وقار الحسن شاہ، زبیر صدیقی، عمران ظفر شامل ہیں۔

    بعد ازاں احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت24ستمبرتک ملتوی کردی۔

  • توشہ خانہ ریفرنس : نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مؤخر

    توشہ خانہ ریفرنس : نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مؤخر

    اسلام آباد:احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مؤخر کردی گئی ، احتساب عدالت کے جج اصغر علی موسم گرما کی تعطیلات کے باعث چھٹیوں پرہیں.

    عدالت کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مرکزی کیس کےساتھ ہو گی، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے اور توشہ خانہ مرکزی کیس کی سماعت 9 ستمبر کو ہو گی۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں طلبی کیخلاف دائردرخواست واپس لے لی تھی ، جس پرعدالت نے نواز شریف کی درخواست خارج کر دی تھی۔

    خیال رہے احتساب عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہارجاری کرکے پیشی کاآخری موقع دے رکھا ہے۔

    واضح رہے توشہ خانہ ریفرنس کےمطابق آصف زرداری اورنواز شریف پر غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، غیرقانونی طورپرگاڑیاں یوسف رضا گیلانی سے حاصل کی گئیں۔

  • توشہ خانہ ریفرنس، نوازشریف نے احتساب عدالت میں طلبی کیخلاف دائر درخواست واپس لے لی

    توشہ خانہ ریفرنس، نوازشریف نے احتساب عدالت میں طلبی کیخلاف دائر درخواست واپس لے لی

    اسلام آباد : توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں طلبی کیخلاف دائردرخواست واپس لے لی، درخواست واپس لینے پرعدالت نے نواز شریف کی درخواست خارج کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈویژن بنچ پرمشتمل چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں طلبی کیخلاف دائردرخواست واپس لےلی، نواز شریف کے وکیل نے درخواست اسلام آبادہائیکورٹ سے واپس لی، درخواست واپس لینے پرعدالت نے نواز شریف کی درخواست خارج کر دی۔

    نواز شریف کی جانب سےبیرسٹر جہانگیر جدون وکلا ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش کی ، احتساب عدالت نے نواز شریف کو نمائندے کے ذریعے پیش ہونے کا کہا تھا، احتساب عدالت نےعدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا بھی کہا تھا۔

    پنجاب حکومت کو نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا نوٹیفکیشن جمع کرانے کاحکم دیا تھا، نواز شریف کے وکیل نے حکومتی نوٹیفکیشن جمع کرانے کے بجائے درخواست واپس لے لی۔

    احتساب عدالت نے نواز شریف کو پیش ہونے کیلئے آخری موقع دے رکھا تھا، نوازشریف کے وکیل سے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کئے گئے تھے۔

  • توشہ خانہ ریفرنس : نواز شریف نے احتساب عدالت کا حکم نامہ چیلنج کر دیا

    توشہ خانہ ریفرنس : نواز شریف نے احتساب عدالت کا حکم نامہ چیلنج کر دیا

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت کا حکم نامہ چیلنج کر دیا، عدالت نے 17 گست تک پیشی کا آخری موقع دے رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں اسلام آبادہائی کورٹ سےرجوع کرتے ہوئے احتساب عدالت کا حکم نامہ چیلنج کر دیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نمائندے کےذریعے عدالت میں نمائندگی کی اجازت دی جائے۔

    احتساب عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہارجاری کرکے پیشی کاآخری موقع دے رکھا ہے۔

    عدالت نے کہا تھا نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرورہیں، ملزم کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی شروع کردی، نواز شریف کو ریفرنس کا جواب دینے کے لئے سترہ اگست تک آخری موقع دیا جاتا ہے۔

    یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    نیب نے آصف علی زرداری کی 3گاڑیوں کی ملکیت منجمد کردیں جبکہ نواز شریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسیڈیز گاڑی کی ملکیت بھی منجمد کردی گئی تھی۔

    خیال رہے توشہ خانہ ریفرنس کےمطابق آصف زرداری اورنواز شریف پر غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، غیرقانونی طورپرگاڑیاں یوسف رضا گیلانی سے حاصل کی گئیں۔

  • توشہ خانہ ریفرنس ، نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری

    توشہ خانہ ریفرنس ، نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری

    اسلام آباد : توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہارجاری کرتے ہوئے ریفرنس کا جواب دینے کے لئے سترہ اگست تک مہلت دے دی اور آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری بھی نیب کوارسال کر دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں مزید پیش رفت سامنے آئی، اسلام آباد کی احتساب عدالت عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ملزم سابق وزیراعظم
    نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کردیا گیا۔

    عدالت نے کہا نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرورہیں، ملزم کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی شروع کردی، نواز شریف کو ریفرنس کاجواب دینے کے لئے سترہ اگست تک آخری موقع دیا جاتا ہے۔

    ریفرنس میں غیر حاضری پر دوسرے ملزم آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری بھی نیب کو ارسال کردئیے گئے، پچاس ہزار مچلکوں کے ساتھ قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے ہیں، وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری ضامن کے ساتھ پیش نہ ہوئے تو گرفتار کیا جائے۔

    خیال رہے توشہ خانہ ریفرنس کےمطابق آصف زرداری اورنواز شریف پر غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، غیرقانونی طورپرگاڑیاں یوسف رضا گیلانی سے حاصل کی گئیں۔

  • توشہ خانہ ریفرنس : نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    توشہ خانہ ریفرنس : نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور دفتر خارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی سفارتحانے کےذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دے دیا، جبکہ آصف زرداری کی آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی، سماعت احتساب عدالت نمبر3کےجج سیداصغرعلی نے کی، نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اورتفتیشی افسرعدالت میں پیش ہوئے۔

    نیب پراسیکیوٹر سردارمظفر نے ملزم کےبیرون ملک ہونے پر کارروائی کرنے اور نوازشریف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔

    سردارمظفر نے کہا قانون کےمطابق عدالت حالات دیکھتےہوئےکوئی بھی راستہ اپناسکتی ہے، عدالت چاہےتوبرطانوی اخبارات میں نوازشریف کےوارنٹ شائع کرا سکتی ہے، تفتیشی افسرخودقابل ضمانت وارنٹ لیکرجاتی امراگئےتھے، جاتی امراپرسیکیورٹی گارڈنےکہانوازشریف یہاں موجودنہیں، نوازشریف ایون فیلڈاپارٹمنٹس میں اس وقت رہائش پذیرہیں۔

    وکیل نے بتایا کہ ریفرنس میں شریک ملزم انورمجیددیگرریفرنسزمیں کراچی جیل میں ہیں، ملزم انورمجید کے وکیل اور سابق صدرآصف زرداری کی جانب سے فاروق نائیک نے عدالت میں وکالت نامہ جمع کرایا۔

    فاروق ایچ نائیک نے کہا آصف زرداری کراچی میں ہیں اوربیمارہیں، زرداری اگراسلام آبادآئےتویہ کمرہ عدالت لوگوں سےبھرجائےگا،کوروناکی صورتحال میں زرداری کوذاتی حیثیت میں طلب نہ کیاجائے، زرداری نےپہلےبھی مقدمات کا سامنے کیا ہے کہیں نہیں بھاگیں گے۔

    جج کا کہنا تھا کہ آپ کوآصف زرداری نےوکالت نامہ کہاں دستخط کرکے دیا،ہم ان کےجس پتےپرسمن بھیجتےہیں جواب آتا ہےزرداری یہاں نہیں، ہمیں بھی وہ پتہ لکھ کردیں جہاں آصف زرداری موجودہیں، جس پر فاروق نائیک نےآصف زرداری کا کراچی کا پتہ لکھ کردے دیا۔

    سردارمظفر نے کہا آصف زرداری کوایک بارخودلازمی پیش ہوناپڑےگا، آصف زرداری کواب سمن نہیں وارنٹ بھیجیں، جس پر جج کا کہنا تھا کہ ایک باران کےموجودہ پتےپرسمن بھیج کردیکھ لیتےہیں۔

    دوران سماعت یوسف رضاگیلانی نےحاضری سےمستقل استثنیٰ کی درخواست دائرکردی ، درخواست میں کہا گیا کوروناکی وجہ سےباربارپیش ہونامشکل ہے،استثنیٰ دیاجائے، کئی ارکان پارلیمنٹ کوروناکاشکارہوچکےہیں۔

    عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور دفتر خارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی سفارتحانے کےذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا، نوازشریف کی مسلسل عدم حاضری پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

    عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کی آج کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر دوبارہ طلبی کےنوٹس جاری کر دیے جبکہ یوسف رضاگیلانی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پرنیب کو نوٹس جاری کیا۔

    بعد ازاں احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔