Tag: توشہ خانہ

  • توشہ خانہ ریکارڈ : فواد چوہدری کا ن لیگ اور مریم نواز سے عمران خان اور بشریٰ بیگم سے معافی مانگنے کا مطالبہ

    توشہ خانہ ریکارڈ : فواد چوہدری کا ن لیگ اور مریم نواز سے عمران خان اور بشریٰ بیگم سے معافی مانگنے کا مطالبہ

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے توشہ خانہ ریکارڈ منظر عام پر آنے کے بعد ن لیگ اور مریم نواز سے عمران خان اور بشریٰ بیگم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے توشہ خانہ ریکارڈ منظر عام پر آنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے مرسڈیز اور مریم نواز نے توشہ خانہ سے گھڑی نکالی، مریم نواز نے توشہ خانہ سے2کروڑ کی گھڑی 10 لاکھ میں لی، توشہ خانہ کو ان لوگوں نے باپ کا مال سمجھا۔

    فواد چوہدری نے مطلالبہ کیا کہ ن لیگ اور مریم نواز عمران خان اور بشریٰ بیگم سے معافی مانگیں، مریم نواز نے توشہ خانہ جس طرح لوٹا اس کی مثال نہیں ملتی۔

    خیال رہے توشہ خانہ سے تحائف کی لوٹ مار میں شریف خاندان نمبر ون پر ہے ، 2008میں وزیراعظم نوازشریف نے توشہ خانے سے قیمتی گاڑی لی، گاڑی کی قیمت 42 لاکھ 55 ہزار تھی ، جو نوازشریف نے 6لاکھ 36ہزار دے کر اپنے نام کرلی۔

    وفاق کی جانب سے جاری توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق نوازشریف نے ساڑھے 43 لاکھ کا کارپٹ اور چارنقرئی گلاس 6 ہزار 700میں خریدے جبکہ 8 ہزار کا گلدان مفت میں لیا۔

    نوازشریف کو 2016 میں 3 کروڑ81 لاکھ تحائف ملے جو 76 لاکھ دے کر گھر لے گئے، نوازشریف کو 2016 میں ہی ایک کروڑ 62لاکھ کےتحائف ملےجو 33لاکھ میں خرید لیے۔

  • وفاقی وزیر خواجہ آصف نے توشہ خانہ سے بیڈ شیٹس بھی نہ چھوڑیں

    وفاقی وزیر خواجہ آصف نے توشہ خانہ سے بیڈ شیٹس بھی نہ چھوڑیں

    اسلام آباد : وفاقی وزیرخواجہ آصف تحفے میں ملنے والی دو بیڈ شیٹس مفت میں لے گئے جبکہ 2014 میں ملنے والی 3 لاکھ 10 ہزار کی گھڑی 60 ہزار میں لی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے توشہ خانہ سے بیڈ شیٹس بھی نہ چھوڑیں ، خواجہ آصف 7 اکتوبر 2013 کو ملنے والی 2 بیڈ شیٹس مفت میں لے گئے۔

    اس کے علاوہ عمران خان کو گھڑی چور کا طعنہ دینے والوں نے خود بھی گھڑیوں پر ہاتھ صاف کیے، خواجہ آصف 30 اپریل 2014 کوملنے والی 3 لاکھ 10 ہزار کی گھڑی 60 ہزار میں لے گئے جبکہ 31 مارچ 2017 کو ملنے والی 3 لاکھ 25ہزار کی گھڑی 63 ہزار روپے میں لی۔

    اس کے ساتھ شزا فاطمہ خواجہ 2 فارسی دھاتی دسترخوان توشہ خانہ سے مفت لے گئیں۔

    دوسری جانب وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو بھی رواں سال فروری میں قیمتی رولیکس گھڑی کاتحفہ مل چکا ہے۔

    جیونیوز کے ڈائریکٹر رانا جواد نے بھی ایک لاکھ 10ہزارکی گھڑی 20ہزار میں توشہ خانہ سے لی۔

  • وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ منظرعام پر لانے کی اجازت دے دی

    وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ منظرعام پر لانے کی اجازت دے دی

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ منظرعام پر لانے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں کہا وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کرنے کی اجازت دے دی، یہ ریکارڈ انشااللہ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پرپوسٹ ہوگا۔

    ملکی قانون کے مطابق غیر ملکی ریاست کے معززین سے ملنے والا کوئی بھی تحفہ ریاست کے ذخیرے یا توشہ خانہ میں رکھنا ضروری ہے۔

    1974 میں قائم کیا گیا، توشہ خانہ کابینہ ڈویژن کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک محکمہ ہے اور اس میں حکمرانوں، اراکین پارلیمنٹ، بیوروکریٹس، اور دیگر حکومتوں اور ریاستوں کے سربراہان اور غیر ملکی معززین کی طرف سے حکام کو دیے گئے قیمتی تحائف محفوظ کیے جاتے ہیں۔

    سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کی تفصیلات چھپانے کے الزام کے بعد توشہ خانہ تنازعہ نے میڈیا کی توجہ حاصل کی۔

    گزشتہ سال جون میں وزیراعظم شہباز شریف نے توشہ خانہ پالیسی کو ازسرنو ڈیزائن کرنے کے لیے وزارتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    کمیٹی دفاع، قانون اور تجارت کے وزراء پر مشتمل تھی۔ کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ، اطلاعات اور خارجہ امور بھی شامل تھے۔ کمیٹی نے ایک ماہ میں سفارشات کو حتمی شکل دے کر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی۔

  • وفاقی حکومت کا توشہ خانہ سے متعلق ڈیٹا پبلک کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے توشہ خانہ سے متعلق ڈیٹا پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ، فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت کی جانب توشہ خانہ سے متعلق ڈیٹا پبلک کرنے کا فیصلہ کیا۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے عدالت کو توشہ خانہ کےتحائف کی تفصیل دینےسےانکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

    کابینہ ڈویژن کی جانب سے داخل جواب میں کہا گیا تھا کہ دوہزارپندرہ میں توشہ خانہ کی تفصیلات کوخفیہ رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، انفارمیشن کو آرڈیننس دوہزاردو کے سیکشن پندرہ کے تحت تحفظ حاصل ہے، اس لیے درخواست مسترد کی جائے۔

    جس پر جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیے تھے توشہ خانہ کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کا بیان حلفی دیں کہ کیسے یہ تحائف خفیہ ہیں؟ عدالت مطمئن ہوئی کہ واقعی یہ تحائف خفیہ ہونے چاہئیں تو پبلک کرنے کا حکم نہیں دے گی۔

  • توشہ خانہ پرسیاست کرنیوالی حکومت اپنی باری پر بھاگ گئی ، تحائف کی تفصیل دینے سے انکار

    لاہور : وفاقی حکومت نے عدالت کو توشہ خانہ کےتحائف کی تفصیل دینےسےانکار کردیا اور کہا بین الاقوامی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، جس پر عدالت نے وکیل کو ریکارڈ کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اہور ہائی کورٹ میں جسٹس عاصم حفیظ نےتوشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات فراہم کرنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی ۔

    پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت نے جواب میں معلومات پبلک کرنےسےمعذرت کرلی اور کہا میڈیا ہائپ کی وجہ سےبین الاقوامی تعلقات متاثرہوسکتےہیں۔

    کابینہ ڈویژن کی جانب سے داخل جواب میں کہا گیا کہ دوہزارپندرہ میں توشہ خانہ کی تفصیلات کوخفیہ رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔۔ انفارمیشن کو آرڈیننس دوہزاردو کے سیکشن پندرہ کے تحت تحفظ حاصل ہے، اس لیے درخواست مسترد کی جائے۔

    جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیے توشہ خانہ کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کا بیان حلفی دیں کہ کیسے یہ تحائف خفیہ ہیں؟ عدالت مطمئن ہوئی کہ واقعی یہ تحائف خفیہ ہونے چاہئیں تو پبلک کرنے کا حکم نہیں دے گی۔

    جسٹس عاصم حفیظ نے کہا آپ نےجواب میں لکھا ہےکہ توشہ خانہ کے تحائف منظرعام پر آنے سے میڈیا ہائپ بن جاتی ہے، کیا صرف یہی وجہ ہےکہ توشہ خانہ کےتحائف خفیہ رکھے جاتے ہیں؟ اس میں ملکی سلامتی اور بین الاقوامی تعلقات کہاں سے آگئے؟

    عدالت نے استفسار کیا اگر ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی کا تحفہ آتا ہے اور کہا جاتا ہے اس کےبدلے ایل این جی کا ٹھیکہ دیں تو پھر کیا ہوگا؟

    عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو توشہ خانہ کے ریکارڈ کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت سات فروری تک ملتوی کردی۔

  • نیب نے عمران کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کر دیں

    نیب نے عمران کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کر دیں

    راولپنڈی:قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے کابینہ ڈویژن اور سرکاری توشہ خانے سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے، ان کے خلاف اس کیس میں تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ سے تحائف لیتے ہوئے اشیا کے کم ریٹ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، عمران خان کی توشہ خانہ سے لی گئی تین گھڑیوں کی خریداری میں اپریزر رپورٹ بھی مشکوک قرار دے دی گئی۔

    نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے تین قیمتی گھڑیوں گراف اور رولیکس کی انڈر انوائسنگ کا انکشاف ہوا ہے، توشہ خانہ سے تحائف خریدتے ہوئے عمران خان نے رقوم کی ادائیگی بھی کسی اور کے اکاؤنٹ سے کی۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی تیاری ، پولیس نے وارنٹ حاصل کرلئے

    نیب نے توشہ خانہ کیس میں کابینہ ڈویژن، سرکاری توشہ خانہ کے افسران اور رانا ابرار خالد کا ابتدائی بیان قلم بند کر لیا۔ واضح رہے کہ ڈی جی نیب راولپنڈی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے یا ساتھ لے گئے، تحقیقات شروع

    ڈونلڈ ٹرمپ نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے یا ساتھ لے گئے، تحقیقات شروع

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوران صدارت ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے تھے یا ساتھ لے گئے، اس سلسلے میں تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کو غیر ملکی سربراہان کی جانب سے دیے گئے درجنوں تحائف توشہ خانے سے غائب ہو گئے ہیں، ایوان کی کمیٹی نے صدارتی تحائف رکھنے والے ادارے نیشنل آرکائیو سے اس سلسلے میں مدد مانگ لی ہے۔

    کانگریشنل تفتیش کاروں نے سابق صدر کو ملے درجنوں قیمتی تحائف کی تحقیقات شروع کر دی، ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے میں ملا گالف کا سامان، ہیرے کے ٹاپس اور روسی صدر پیوٹن کی دی گئی فٹ بال غائب ہیں۔

    توشہ خانے سے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو دیا گیا عبدالعزیز السعود اعزاز بھی غائب ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کو جاپانی وزیر اعظم شنزوآبے نے گالف کھیلنے کا قیمتی سامان تحفے میں دیا تھا، روس کے صدر پیوٹن نے 2018 ورلڈ کپ کی فٹبال ڈونلڈ ٹرمپ کو دی تھی، مصر کے قدیم دیوتا کا سنہری مجسمہ بھی انھیں تحفے میں ملا تھا۔

    ایلسلواڈور کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی بڑی پینٹنگ تحفے میں دی تھی، ملکہ الزبتھ دوم کی دستخط شدہ نایاب تصویر، مہاتما گاندھی کا مجسمہ، اور افغان دری بھی غائب ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دیے گئے تحائف کی مالیت 50 ہزار ڈالر سے زیادہ تھی۔

  • الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں

    الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کا توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے معاملے پر اسٹیٹ بینک سے عمران کے بینک اکاوئنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک کو عمران خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئے خط خط لکھ دیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک عمران خان کے بینک اکاوئنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے تفصیلات ملنے کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اسٹیٹ بینک سے بینک اکاوئنٹس کا جائزہ لینے کے بعد توشہ خانہ ریفرنس پر اپنا محفوظ فیصلہ سنائے گا۔

    یاد رہے 19 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔