Tag: توقیر ڈار

  • ہاکی ورلڈ‌ کپ: ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ توقیر ڈار مستعفی

    ہاکی ورلڈ‌ کپ: ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ توقیر ڈار مستعفی

    لاہور: ہاکی ورلڈ‌ کپ میں‌ پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی ہیڈ کوچ کو  لے ڈوبی.

    تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے آفٹر شاکس جاری ہیں، ہیڈ‌ کوچ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا.

    لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران توقیر ڈار نے کہا کہ انھیں حسن سردار نے ورلڈ کپ کے لیے ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے کہا تھا.

    [bs-quote quote=”حکومت اس کھیل پر توجہ نہیں‌ دینا چاہتی، تو ہاکی کو بند کر دیا جائے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”توقیر ڈار”][/bs-quote]

    توقیر ڈار کا کہنا تھا کہ انھوں نے فیڈریشن سے صرف ورلڈکپ میں دستیابی سے متعلق بات کی تھی.

    اس موقع پر انھوں نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کو درپیش مالی مسائل اور تربیتی کیمپ کے ملتوی ہونے کا بھی ذکر کیا، انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ  سے پہلے ہم بھیک مانگ رہے تھے، مگر حکومت نے اس داد رسی نہیں کی.

    انھوں نے فیڈریشن کے معاملات میں‌ سابق اولمپئنز کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کی حالیہ صورتحال کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔


    مزید پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ، بیلجیم نے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا


    انھوں نے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت اس کھیل پر توجہ نہیں‌ دینا چاہتی، تو ہاکی کو بند کر دیا جائے.

    واضح رہے کہ ورلڈ‌کپ میں‌ پاکستانی کوئی ایک میچ بھی نہیں جیت سکی تھی، پر کوارٹر فائنل میں‌ گرین شرٹ کو بیلجیم کے ہاتھوں عبرت ناک شکست ہوئی.

  • توقیر ڈار ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر، ورلڈ‌ کپ سے متعلق ابہام برقرار

    توقیر ڈار ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر، ورلڈ‌ کپ سے متعلق ابہام برقرار

    لاہور:  پاکستان ہاکی فیڈریشن نے  ورلڈ کپ کے لئے توقیر ڈار کو ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا.

    تفصیلات کے مطابق سابق اولمپیئن توقیر ڈار کو ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، البتہ مالی معاملات سے متعلق ابہام تاحال برقرار ہے.

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اعلامیہ کے مطابق ریحان بٹ اور دانش کلیم کوچز ہوں گے، حسن سردار کو منیجر برقرار رکھا گیا ہے۔

    عہدہ سنبھالنے کے بعد توقیر ڈار نے  اپنے بیان میں  کہا کہ ہاکی نے انھیں‌ شناخت اور عزت دی، اب انھیں اپنا کردار نبھانے کا موقف ملا ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ‌کپ میں سخت مقابلہ متوقع ہے، ہمیں مزید نتائج کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی. البتہ ورلڈ کپ کھیلنے سے متعلق انھوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔


    مزید پڑھیں: مالی معاملات حل نہ ہوئے، تو شاید قومی ٹیم ورلڈ کپ نہ کھیل سکے: ہیڈ کوچ حسن سردار


    پی ایچ ایف اعلامیہ کے مطابق یہ مینجمنٹ ورلڈ کپ کے لئے تشکیل دی گئی، ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارت میں شیڈول ہے۔

    دوسری جانب ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا۔

    واضح رہے کہ مالی بحران کی وجہ سے یہ کیمپ چند روز قبل عارضی طور پر منسوخ ہوگیا تھا، جس کے بعد ورلڈ کپ میں‌ پاکستان کی شمولیت پر سوال اٹھ گئے تھے.