Tag: تولیہ فیکٹری

  • کراچی: تولیہ فیکٹری میں خوفناک  آتشزدگی،  لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

    کراچی: تولیہ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

    کراچی : نیوکراچی میں واقع تولیہ فکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا تاہم فائربریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی  جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں تولیہ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی7گاڑیاں آگ آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔

    چیف فائر افسر نے بتایا کہ آگ فیکٹری کے گراؤنڈ فلور پر لگی ہے، آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کومزیدپھیلنے سے روک لیا گیا ہے، جلد آگ بجھا کر کولنگ شروع کردی جائے گی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ فائربریگیڈ نے 14گاڑیوں کی مدد سے کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پایا،رینجرزاہلکاروں نے بھی آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔

    چیف فائرافسر نے مزید بتایا کہ آتشزدگی میں تولیہ فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کا مال جل گیا ہے ، کولنگ کے بعد آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔

  • کراچی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا

    کراچی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا

    کراچی: شہرقائد کے علاقے سائٹ ایریا کی تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے میں واقع تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پرکئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔

    آگ لگنے کی اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ کی گاڑیاں فوراً موقع پرپہنچیں،آپریشن میں فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے سے محمد جان اوررمضان نامی 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    کراچی : شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پرکئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا تھا۔

    فائرآفیسر لیاری اسٹیشن کے مطابق آپریشن کے دوران 2 فائرفائٹرزجھلس کرمعمولی زخمی ہوئے تھے۔

    کراچی: ایف ٹی سی بلڈنگ میں لگی آگ پرقابو پا لیا گیا

    واضح رہے کہ 17 مارچ کو کراچی کے علاقے شارع فیصل پرواقع ایف ٹی سی بلڈنگ میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا تھا۔