Tag: تونسہ

  • تونسہ: 10 کروڑ سے زائد مالیت کا نایاب عقاب برآمد

    تونسہ: 10 کروڑ سے زائد مالیت کا نایاب عقاب برآمد

    لاہور: محکمہ جنگلی حیات نے تونسہ کے علاقہ میں کارروائی کے دوران نایاب نسل کا عقاب برآمد کرلیا جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

     تفصیلات کے مطابق نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی کاروبار اور اسمگلنگ کے خلاف پنجاب حکومت کا کریک ڈاون جاری ہے۔

    ترجمان محکمہ جنگلی حیات کے مطابق خفیہ اطلاع پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے نایاب عقاب برآمد کرلیا ساتھ ہی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے۔

    ترجمان محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ نایاب عقاب جسمانی طور پر صحت مند ہے، ملزم نایاب پرندے بیرون ملک اسمگل کرنے میں ملوث ہے۔

    دوسری جانب سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰپنجاب کی جانب سے محکمے کو شاباش دی اور کہا کہ عقاب کو ٹریکر کے ساتھ دوبارہ آزاد کیا جائے گا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، متعدد نایاب جنگلی جانور اور پرندے برآمد کر کے چڑیا گھر منتقل کیے جاچکے ہیں اس کے علاوہ متعدد جانوروں اور پرندوں کا علاج کر کے جان بچالی گئی ہے۔

  • سینیٹ انتخابات وقت پر ہوں گے، پیپلزپارٹی پنجاب میں حکومت بنائے گی: آصف زرداری

    سینیٹ انتخابات وقت پر ہوں گے، پیپلزپارٹی پنجاب میں حکومت بنائے گی: آصف زرداری

    تونسہ: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات وقت پر ہوں‌ گے، اس بار پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی حکومت بنائے گے.

    ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے تونسہ میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    انھوں نے مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو مظلوم کہتے ہیں. یہ کیسی مظلومیت ہے، پیشی کے وقت چھ گاڑیاں آگے ہوتی ہیں، چھ پیچھے ہوتی ہیں. مظلوم توہم تھے، عدالتوں میں‌ بکتربند گاڑی میں پیش ہوتے تھے. وہ خود کو مشہور کرنے کے لیے منفی سیاست کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے کیسز بھی بھگتے ہیں، نوازشریف نے خود مظلوم کہتے ہیں، یہ کیسے مظلوم ہیں، حکومت بھی ان کی ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی ان ہی کے ہیں. مظلوم ہم تھے ہم بکتر بند میں آتے تھے، کبھی اس میں بیٹھ کر دیکھیں۔

    بلوچستان میں جمہوری طریقے سے تبدیلی اچھا اقدام ہے، آصف زرداری

    انھوں‌ نے امید ظاہر کی کہ انتخابات وقت پر ہوں‌ گے اور ان کی پارٹی پنجاب میں‌ بھی حکومت بنانے میں‌ کامیاب رہے گی.

    آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے سی پیک کو سمجھا ہی نہیں. منگولیا کا سی پیک دیکھنا چاہیے، آپ نے چین سے ٹرامیں لگوائیں، یہ سوچ سوچ کی بات ہے۔ پاناما کیس عالمی معاملہ تھا، یہ کسی سیف الرحمان نے شروع نہیں‌ کیا۔ انھوں نے ن لیگ کی صوبائی حکومت پر تنگ نظری کا بھی الزام لگایا۔

    اس موقع پر سابق صدر نے رائوانوار سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پسند کی شادی پر تنازع،3 افراد ہلاک 5 زخمی

    پسند کی شادی پر تنازع،3 افراد ہلاک 5 زخمی

    راجن پور : راجن پورمیں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے گھر پر مخالفین نے حملہ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق راجن پور کے علاقے برسہ آباد کے رہائشی بلاول نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنے علاقے کی خاتون آمنہ سے پسند کی شادی کی تھی جس پر مخالفین کے 25 مسلح افراد نے بلال کے گھر پر دھاوا بول کر اہل خانہ کو ہراساں کو کیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

    مسلح افراد کی فائرنگ کے باعث گھر میں موجود 8 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد دینے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تا ہم زخمیوں میں سے 3 افراد ناکافی سہولیات اور خون زیادہ بہہ جانے کے باعث راستے میں دم توڑ گئے

    تعلقہ اسپتال راجن پور کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال لائے گئے 8 افراد میں 3 افراد مردہ حالت میں اسپتال لائے گئے تھے جب کہ بقیہ 5 زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں سے ایک زخمی حالت کی نہایت تشویشناک ہے

    پولیس حکام کے مطابق آمنہ نے کچھ عرصے قبل ہی بلاول سے پسند کی شادی کی تھی جس پر دونوں خاندانوں کے درمیان تنازع چلا آ رہا تھا اور آج مبینہ طور پر لڑکی والوں نے لڑکے بلال کے گھر حملہ کر کے 3 افراد کو ہللاک اور 5 کو زخمی کر دیا ہے۔

    پولیس نے ابتدائی شوہد اکھٹے کر لیے ہیں اور لڑکی آمنہ کے گھر والوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے تا ہم اب تک کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔