Tag: توہین آمیز خاکے

  • زلفی بخاری کا یو این واچ کے ٹوئٹ کا کرارا جواب

    زلفی بخاری کا یو این واچ کے ٹوئٹ کا کرارا جواب

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اسرائیل نواز این جی او ’یو این واچ‘ کے ٹوئٹ کا کرارا جواب دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق زلفی بخاری نے یو این واچ نامی این جی او کے ٹوئٹ کے جواب میں ’ناقابل برداشت عمل‘ کے بارے میں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش رہنا ناقابل برداشت ہے۔

    انھوں نے لکھا مقبوضہ کشمیر میں یو این چارٹر پر عمل نہ ہونے پر آپ کی خاموشی ناقابل برداشت ہے، قصہ مختصر آپ کا دہرا معیار ناقابل برداشت ہے۔

    واضح رہے کہ یو این واچ نے ایک ٹوئٹ میں پاکستان کی ہیومن رائٹس کونسل میں رکنیت کو ناقابل برداشت کہا تھا۔

    توہین آمیز خاکے: زلفی بخاری کا یورپی اخباروں میں اہم ترین آرٹیکل، یورپی ممالک سے بڑا مطالبہ

    ادھر وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی یو این واچ نامی این جی او کے ٹوئٹ پر رد عمل میں سوال اٹھایا کہ کیا آپ واقعی اصلی ہیں؟ کشمیر جل رہا ہے آپ خاموش ہیں، فلسطین جل رہا ہے آپ خاموش ہیں۔

    اسلام مخالف ایجنڈے پر کھل کر بات کرنے والے وزیر اعظم پاکستان اسرائیل نواز این جی او کو کھٹکنے لگے

    علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مشرقی وسطیٰ میں ہزاروں افراد مرگئے اور آپ نے کچھ نہیں کہا، آپ میں اتنی ہمت ہے کہ اس قوم سے سوال کریں جو زیادہ متاثر ہوئی، آپ اس شخص سے سوال کر رہے ہیں جو انسانی حقوق کے لیے کھڑا ہے۔

  • توہین آمیز خاکے: زلفی بخاری کا یورپی اخباروں میں اہم ترین آرٹیکل، یورپی ممالک سے بڑا مطالبہ

    توہین آمیز خاکے: زلفی بخاری کا یورپی اخباروں میں اہم ترین آرٹیکل، یورپی ممالک سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد: حضور ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اور خاکوں کے معاملے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے یورپی اخباروں میں ایک اہم آرٹیکل لکھا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق زلفی بخاری کے آرٹیکل میں توہین کے معاملے کی حساسیت اور مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، فرانسیسی صدر سے مسلمانوں کی آزادی اظہار رائے کو دوسرے مذاہب کی طرح تحفظ دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    زلفی بخاری نے آرٹیکل میں لکھا کہ کچھ روز قبل آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کے خلاف ریڈ لائن کراس کی گئی، بطور مسلمان پاکستانیوں کے جذبات کی نمائندگی کرنے کے لیے آواز اٹھا رہا ہوں، چارلی ہیبڈو کے الم ناک حملوں کو تقریباً 6 برس بیت چکے ہیں، فرانس ابھی بھی وہ آزادی اظہار نہیں دے سکا جو تمام شہریوں کو متحد رکھ سکے۔

    انھوں نے لکھا صدر میکرون کو اس معاملے میں اپنی قوم کی رہنمائی کرنی ہوگی، مسلمانوں کو وہی حفاظتی انتظامات مہیا کیے جائیں جو دوسری کمیونیٹیز کو دیے گئے ہیں، کوئی بھی دوسرا عمل فرانسیسی معاشرے کو کم زور اور جمہوری اقدار پامال کرے گا۔

    زلفی بخاری نے لکھا مسلم دنیا میں فرانس کے معاشی بائیکاٹ کا رجحان بڑھ رہا ہے، یہ سمجھنا چاہیے کہ ایک شخص کی ثقافتی آزادی دوسرے شخص کے لیے نسل پرستی بھی ہو سکتی ہے، یہ بات وزیر اعظم عمران خان گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہ چکے ہیں۔

    انھوں نے لکھا 16 یورپی ممالک بشمول فرانس میں ہولوکاسٹ سے انکار کے خلاف قانون موجود ہے، میں نے کبھی تاریخ کے پروفیسرز کو اس قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نہیں دیکھا، ہولوکاسٹ سے انکار کرنے والے تاریخی واقعات سے آگاہ نہیں ہیں، ہولوکاسٹ کا انکار کرنے والے صرف یہودیوں کی نفرت میں تاریخ کا حوالہ دیتے ہیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ چارلی ہیبڈو کے متنازعہ کارٹون نے ہمارے نبی کریم کی بدترین اور جھوٹی نقش نگاری کی، ہمارے نبی سے متعلق نقش نگاری فن یا اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے، مقدس ہستیوں کے کارٹون بنانے کا مقصد مسلمانوں کو تکلیف پہنچانا ہے، اسی طرح جیسے یہودی مخالف لوگ ہولوکاسٹ کا انکار کر کے ان کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔

    انھوں نے کہا یورپ کے لیڈرز سے مسلمانوں کی ایک سادہ درخواست ہے، یورپ کے حکمران اپنے قوانین کو منصفانہ طور پر لاگو کر دیں، یورپ میں ہمیں بھی وہی تحفظ فراہم کریں جو آپ دوسروں کو دیتے ہیں، آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی پر مسلمانوں کو بھی یہودی برادری جیسا تحفظ فراہم کریں۔

    معاون خصوصی نے لکھا ہر برادری کی ایک ریڈ لائن ہوتی ہے جس کا تحفظ ہونا چاہیے، ہماری ریڈ لائن ہمارے نبی کریم ﷺ کی حرمت ہے جن سے ہم سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں، انگریزی زبان کا کوئی بھی لفظ ہماری نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ محبت اور وفاداری کے معنی نہیں بتا سکتا۔

  • شکست خوردہ گیرت ولڈرز حکومتِ پاکستان کو دھمکیاں دینے پر اتر آیا

    شکست خوردہ گیرت ولڈرز حکومتِ پاکستان کو دھمکیاں دینے پر اتر آیا

    گستاخانہ خاکوں کے متنازع مقابلے کی منسوخی کے بعد شکست خوردہ گیرت ولڈرز حکومتِ پاکستان کو دھمکیاں دینے پر اتر آیا.

    تفصیلات کے مطابق اسلام مخالف ڈچ رکن پارلیمنٹ ملعون گیرٹ ولڈرز کی جانب سے زہر افشانی کا سلسلہ جاری ہے.

    شکست خوردہ سیاست داں پاکستان کی کامیاب سفارت کاری پر سیخ‌ پا ہوگیا اور پاکستانی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دینے سے خود کو باز نہ رکھ سکا.

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گستاخانہ خاکوں کی منسوخی کو مسلم امہ کی بڑی کامیابی قرار دیا تھا.

    ملعون گیرت ولڈرز نے ٹویٹر پر اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی جلدی جیت کا دعویٰ مت کروں، معاملہ ختم نہیں ہوا.

    مزید پڑھیں: ملعون ڈچ سیاست داں‌ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص‌ گرفتار

    یاد رہے کہ نیدرلینڈز کی رکن پارلیمنٹ‌ کی جانب سے اس متنازع مقابلے کے اعلان کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا.

    پاکستان نے اس ضمن میں منظم سفارت کاری کی، وزیراعظم پاکستان نے او آئی سی کو منظم کرنے اور اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان کیا تھا.

    ساتھ ہی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیدرلینڈز کے وزیرخارجہ سے اس ضمن میں رابطہ کیا، جس کے بعد اس مقابلے کی منسوخی کا اعلان کیا گیا.

  • او آئی سی نے ڈچ حکومت سے گستاخانہ حرکت فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا

    او آئی سی نے ڈچ حکومت سے گستاخانہ حرکت فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا

    جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نیدر لینڈز کی حکومت سے گستاخانہ حرکت فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی ممالک کی بین الاقوامی تنظیم نے ڈچ حکومت سے مطالبہ کر دیا ہے کہ وہ توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کی گستاخانہ حرکت روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

    او آئی سی نے اپنے بیان میں کہا ’ہم ڈچ پارلیمنٹ کے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں۔‘ تنظیم نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ڈچ حکومت کو اس مذموم حرکت کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

    [bs-quote quote=”دنیا بھر کے ایک ارب 60 کروڑ مسلمانوں کے مذہبی جذبات متاثر ہوئے ہیں: او آئی سی” style=”style-7″ align=”center” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    او آئی سی نے کہا کہ اس حرکت سے دنیا بھر کے ایک ارب 60 کروڑ مسلمانوں کے مذہبی جذبات متاثر ہوئے ہیں، وزیر خارجہ پاکستان نے تنبیہہ کی ہے کہ نیدر لینڈز کے ایک فرد کے عمل سے یورپ کا امن متاثر ہو سکتا ہے۔


    توہین آمیز خاکے: وزیراعظم کا او آئی سی کو متحرک کرنے اور اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان


    خیال رہے کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سامنے بھی معاملہ اٹھائیں گے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان بھی سینیٹ میں کہہ چکے ہیں کہ توہین آمیز خاکوں کا معاملہ اقوامِ متحدہ میں اٹھائیں گے، وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد اقوامِ متحدہ میں پیش کریں گے، آزادیٔ اظہار کے نام پراس قسم کی حرکتوں سے مسلم امہ کو تکلیف پہنچتی ہے۔

  • توہین آمیز خاکے: وزیراعظم کا او آئی سی کو متحرک کرنے اور اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان

    توہین آمیز خاکے: وزیراعظم کا او آئی سی کو متحرک کرنے اور اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ توہین آمیزخاکوں کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینیٹ اجلاس میں توہین آمیزخاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد کی منظوری کے بعد کیا.

    وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد اقوام متحدہ میں پیش کریں گے، آزادی اظہار کے نام پراس قسم کی حرکتوں سے مسلم امہ کو تکلیف پہنچتی ہے. یورپ میں بہت کم افراد کوعلم ہے کہ ایسے خاکوں سے ہمیں کیا صدمہ پہنچتا ہے.

    انھوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کے خلاف اوآئی سی کومتحد کریں گے، اوآئی سی کےذریعے ایک واضح پیغام عالمی سطح پرپہنچایا جائے گا، یقین دلاتا ہوں کہ معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، البتہ پہلے ہمیں‌ خود کو منظم کرنا ہوگا.

    عمران خان نے کہا کہ ہردوہفتے میں وزیراعظم سینیٹ میں سوالات کے جوابات دے گا، ہمارے وزرا، سینیٹرزجواب دہ ہیں، احتساب کےنظام کومضبوط کریں گے، وزرا،سینیٹرزکی اسمبلیوں میں حاضری یقینی بنائیں گے.

    وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معاشی صورت حال آپ کے سامنے ہے، ہمیں اپنے حالات میں بہتری کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے.

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کےٹیکس کاپیسہ ہماری شاہانہ زندگی کے لئےنہیں، عوام کے مستقبل کے لئے ہے، اگرہم چاہیں گے، تو تبدیلی آئے گی، ورنہ نہیں آئے گی.

    ان کا کہنا تھا کہ گورننس سسٹم ٹھیک کریں گے، تو عوام کااعتمادبڑھےگا، ہماری پوری کوشش ہے کہ اپنی قوم کو اپنےپیروں پرکھڑاکریں، کفایت شعاری مہم سےسب سےزیادہ فائدہ عوام کوہوگا، وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کونیلام کریں گے۔

  • حکومت ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا نوٹس لے، سراج الحق

    حکومت ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا نوٹس لے، سراج الحق

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ملک میں نئی بننے والی تحریکِ انصاف کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا نوٹس لے، وزیرِ اعظم مشترکہ لائحہ عمل کے لیے اسلامی ممالک سے رابطہ کریں۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے عقیدے و محبت کے مرکز پر حملے کیے جا رہے ہیں، وزیرِ اعظم کو اس صورت حال کا نوٹس لے کر ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے۔

    خیال رہے کہ دو دن قبل قومی اسمبلی نے بھی ہالینڈ میں پیغمبر اسلامﷺ کے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کی تھی اور انبیا کی شان میں گستاخی کو سب سے بڑی دہشت گردی قرار دیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں، ان کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، سراج الحق


    واضح رہے کہ نیدر لینڈز (پرانا نام ہالینڈ) کے اسلام مخالف سیاست دان گیرٹ ولڈرز کی فریڈم پارٹی نے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔

    توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے اعلان کے بعد ملک بھر میں احتجاجی جلسوں کا آغاز ہو گیا ہے، ہالینڈ میں بھی اس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔