Tag: توہین الیکشن کمیشن

  • سپریم کورٹ  کی عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت

    سپریم کورٹ کی عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

    سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان،فواد چوہدری ،اسد عمر کیخلاف کارروائی جاری رکھے اور تحریک انصاف کےاعتراضات پربھی قانون کےمطابق فیصلہ کرے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ کسی ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سےنہیں روکا، سندھ اور لاہور ہائی کورٹ نے صرف حتمی فیصلے سے روکا ہے۔

    سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ انتخابی قانون الیکشن کمیشن کو کارروائی کےلئے بااختیار بناتا ہے،تحریک انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے، رائج قانون چیلنج ہوتوبھی اس پرعملدرآمدسےروکانہیں جا سکتا۔

    خیال رہے الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹس کی جانب سے حکم امتناع سپریم کورٹ میں چیلنج کیے تھے۔

  • توہین الیکشن کمیشن :عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری، 30 اگست کو طلب

    توہین الیکشن کمیشن :عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری، 30 اگست کو طلب

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مبینہ توہین آمیز بیانات پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو 31 اگست کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ادارے کی توہین کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا۔

    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سے اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے عمران خان تیس اگست کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔

    اس کے علاوہ اسد عمر اور فواد چوہدری کوبھی ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق عمران خان کو نوٹس توہین آمیزبیانات پر جاری کیا گیا، عمران خان نے اپنی مختلف تقاریر میں غیرپارلیمانی اور توہین آمیز بیانات دئیے ہیں۔

    عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس چیف الیکشن کمشنر پر الزامات پر بھجوایا گیا ہے۔