Tag: توہین آمیز خاکے

  • توہین آمیز خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    توہین آمیز خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    اسلام آباد:  قومی اسمبلی اجلاس میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف پیش کی گئی مذمتی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مذمتی قرارداد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان فرانس میں ہوئے توہین آمیز خاکوں اور حضورﷺکی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، ساتھ ہی فرانسیسی صدر کے توہین آمیز الفاظ کی بھی سخت مذمت کرتا ہے۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ فرانس کی جانب سے حجاب کے خلاف اقدامات قابل مذمت ہیں، اس کے علاوہ یہ ایوان پندرہ مارچ کو اسلاموفوبیا پر عالمی دن منانےکا مطالبہ کرتا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ فوری طور پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے، جس میں گستاخانہ خاکوں سے متعلق او آئی سی او رغیر او آئی سی ممالک توہین آمیز خاکوں کو روکنےکے لئے قانون سازی کریں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے شدید احتجاج

    واضح رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے  توہین آمیز کارٹونز کے سلسلے میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والے بیان پر آج فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب دنیا کے مختلف شہروں میں فرانسیسی صدر میکرون کے توہین آمیز بیان کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، مظاہرین صدر میکرون کی تصویریں بھی جلا رہے ہیں۔فلسطین اور لبنان کے مختلف شہروں ميں مظاہروں کے دوران مسلمانوں نے فرانسیسی پرچم کو نذر آتش کیا اور میکرون کی تصویریں بھی جلا دیں، شام میں بھی فرانسیسی صدر کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

    ادھر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سمیت عالمی مسلم رہنماؤں نے بھی فرانسیسی صدر کے بیان کے خلاف سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے، ترک صدر اردگان نے کہا تھا کہ فرانس کے صدر کا دماغ خراب ہوگیا ہے، اسے اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہیے۔

  • توہین آمیز خاکوں کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرار داد منظور

    توہین آمیز خاکوں کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرار داد منظور

    اسلام آباد : پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) نے توہین آمیز خاکوں کے خلاف مذمتی  قرار داد منظور  کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کے متنازع مقابلوں کے خلاف آج سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی۔

    قرارداد میں موقف اختیار کیا گیاکہ مسلمان اپنے پیغمبر کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، توہین آمیز خاکوں کا مقابلہ ناقابل برداشت عمل ہے۔

    پی ٹی آئی سینیٹر قائد ایوان شبلی فراز کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کے خلاف پیش کی جانے والی مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

    ایوان بالا میں پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلِ وسلم) سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے، مسلمان اپنے پیغمبر کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرتے، قرار داد میں کہا گیا ہے۔

    قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت اس مسئلے کو سفارتی سطح پر اٹھائے، معاملے پر ہالینڈ کی حکومت سے بھرپور احتجاج کیا جائے، توہین آمیز خاکوں کا معاملہ یورپی یونین، امریکا سے بھی اٹھایا جائے۔

    توہین خاکوں خلاف پیش کی گئی مذمتی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کسی مذہب کی توہین آزادی اظہار رائے کے زمرے میں نہیں آتی، توہین آمیز خاکوں کے معاملے پر وزارت مذہبی امور علماء سے رابطے کرے۔

    اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ قرارداد میں پیش کرنا چاہتا تھا، شبلی فراز نے پیش کردی اچھی بات ہے، جب کہ بیرسٹر سیف نے کہا کہ توہین آمیزخاکوں کےمعاملےکواقوام متحدہ میں اٹھاناچاہیے۔

    توہین آمیز خاکوں کے خلاف سینیٹ اجلاس قرار داد پیش کرنے کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی اجلاس میں شریک تھے۔


    مزید پڑھیں : توہین آمیز خاکے: وزیراعظم کا او آئی سی کو متحرک کرنے اور اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان


  • فرانسیسی رسالےچارلی ہیبڈو کا نیا شمارہ شائع کرنے کا اعلان

    فرانسیسی رسالےچارلی ہیبڈو کا نیا شمارہ شائع کرنے کا اعلان

    پیرس: فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو کا ایک بار پھر نیا شمارہ شائع  ہونے والا ہے۔

    گستخانہ خاکے شائع کرنے کے بعد دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بننے والے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو نے اپنا شمارہ شائع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

    فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو میں اس بار تین لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں عیسائیوں کے پیشوا پوپ، سابق فرانسیسی صدر نیکول سرکوزی اور فرانسیسی سیاستدان مرین لی پین شامل ہیں۔

    فراسیسی رسالے اس چیز کو دیکھایا گیا کہ جانوروں کا ایک ریوڑھ ایک کتے کے پیچھے بھاگ رہا ہے جس کے دانتوں میں چارلی ہیبڈو کا رسالہ ہے۔

    چارلی ہیبڈو کے نئے شمارے کے صفحہ اول  کی سرخی میں کہا گیا ہے کہ ’وی آر بیک ‘ (ہم واپس آچکے ہیں)۔

    اور ساتھ ہی یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ رسالے کا نیا شمارے کی ڈھائی لاکھ کاپیاں چھاپی جائیں گی،فراسیسی رسالے کے دفتر کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گستاخانہ خاکے جاری کرنے کے بعد فرانس کے جریدے ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

  • فرانس نے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے،سراج الحق

    فرانس نے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے،سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی میں اسلامی جمیعت طلبہ کی ریلی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ توہین آمیز خاکے شائع کرکے فرانس نے مسلمانوں کی غیر ت کو للکارا ہے۔

    جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملتان روڈ لاہور پر احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ یہودی اور یورپی لابی کو خوش کرنے کے لئے کراچی میں ریلی پر فائرنگ کروا رہے ہیں۔

    جماعت اسلامی آئندہ جمعہ کو گستاخانہ خاکوں کے خلاف کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ملین مارچ کرے گی، انھوں نے کہا کہ قرآن اور رسول پاک کی توہین کرنے والوں کی ہمیشہ یورپ نے حوصلہ افزائی کی ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان تمام انبیاء اور الہامی کتابوں کو تسلیم کرتے ہیں، مگر یورپ کا رویہ انتہا پسندانہ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم او آئی سی اور سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے اسلامی ممالک سے رابطہ کریں، سراج الحق نے گستاخانہ خاکوں پرپوپ کے بیان اور قومی اسمبلی کے ممبران کے احتجاج کو بھی سراہا۔

  • مغرب دنیا کو تہذیبی جنگ کی جانب لے جارہا ہے،حافظ سعید

    مغرب دنیا کو تہذیبی جنگ کی جانب لے جارہا ہے،حافظ سعید

    لاہور : فرانسیسی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام لاہور میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، حافظ سعید کا کہنا ہے کہ بات اب مذمتی قراردادوں سے بہت آگے جاچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  لاہور میں جماعت الدعوۃ کے مرکز جامعہ مسجد القادسیہ کے باہر احتجاجی جلسے سے خطاب میں حافظ سعید کا کہنا تھا کہ جماعت الدعوہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف اتوار کو لاہور میں شدید احتجاج کرے گی۔

    حافظ محمد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اس حساس معاملے پر اسلامی ملکوں کا اجلاس فوری طور پر بلائیں وزیر اعظم یاد رکھیں کہ اب بات مذمتی قرار دادوں اور مارچوں سے آگے نکل چکی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مغرب دنیا کو تہذیبوں کی جنگوں کی جانب لے جارہا ہےتمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں اس حساس معاملے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوجائیں ۔

    اس موقع پر خطاب میں امیر جمیعت اہلحدیث علامہ ابتسام الہی ظہیر کا کہنا تھا کہ اگر بین الاقوامی برادری ہتک عزت کے قانون کو مانتی ہے تو اسے توہین رسالت کا قانون بھی ماننا ہوگا۔

  • فرانسیسی رسالہ توہین آمیز خاکے کے سرورق کے ساتھ شائع

    فرانسیسی رسالہ توہین آمیز خاکے کے سرورق کے ساتھ شائع

    فرانس: فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو کا نیا شمارہ شائع ہوگیا ہے، جس کے سرورق پر توہین آمیزخاکہ چھاپا گیا ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی رسالہ چارلی ہیبڈو ماضی میں توہین آمیز خاکے جاری کرتا رہا ہے اور گذشتہ ہفتے رسالے کے دفتر پر حملے میں بارہ افراد کی ہلاکت کے بعد رسالے کا یہ پہلا شمارہ ہے۔

    رسالے کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے دنیا بھرمیں رسالے کی مانگ میں اضافے کے بعد رسالے کی ساٹھ ہزار کے بجائے تیس لاکھ کاپیاں شائع کی گئی ہیں جبکہ چارلی ہبیڈو اس بار 16 زبانوں میں شائع کیا گیا ہے، توہین آمیز سرورق کی اشاعت پر بڑے پیمانے پر احتجاج کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ حملے میں چارلی ہیبڈو کے پانچ کارٹونسٹ بشمول میگزین کے مدیر ہلاک ہوئے تھے۔

    حملوں کے خطرے کی وجہ سے سی این این اور نیویارک ٹائمز سمیت کئی عالمی اخبارات نے چارلی ہیبڈو کا نیا سرورق چھاپنے سے انکار کردیا ہے ۔

    واضح رہے کہ چارلی ہبیڈو پر گزشتہ بدھ کے روز کو دو بھائیوں سمیت تین افراد نے حملہ کیا تھا، حملے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے، چارلی پر حملے کی وجہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت بتائی گئی ہے۔