Tag: توہین عدالت نوٹس

  • عافیہ صدیقی رہائی کیس  : وزیراعظم اور وزرا کو توہین عدالت نوٹس بھیجنے کا معاملہ لٹک گیا

    عافیہ صدیقی رہائی کیس : وزیراعظم اور وزرا کو توہین عدالت نوٹس بھیجنے کا معاملہ لٹک گیا

    اسلام آباد : ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں وزیراعظم اوروزرا کوتوہین عدالت نوٹس بھیجنے کامعاملہ وقتی طورپر رک گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی رہائی کیس میں وزیراعظم اور وزرا کو توہین عدالت نوٹس بھیجنے کا معاملہ لٹک گیا۔

    ذرائع رجسٹرار آفس نے بتایا کہ رجسٹرار آفس سے نوٹس فریقین کو بھیجنے کا معاملہ وقتی طور پر روکا گیا ہے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے آفس سے 16 جولائی کو نوٹ آیا تھا کہ وہ 21 جولائی سماعت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کے نوٹ سے پہلے ہفتہ وار روسٹر جاری ہو چکا تھا اب اس میں ترمیم ہونا تھی پھر کاز لسٹ جاری ہونا تھی ، ہم نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی 21 جولائی کی سماعت کے لیے حوالے سے 16 جولائی کے بعد مجاز اتھارٹی کو نوٹ لکھا تھا۔

    مجاز اتھارٹی کا جواب ابھی نہیں آیا آئے گا تو ہی اس پر کچھ بتا سکیں گے ، کیس مقرر نہیں تھا جس کو سنا گیا اور آرڈر ہوا ، اب اس متعلق عدالتی آرڈر پر نوٹس کیسے بھجیں ؟ مجاز اتھارٹی سے اس متعلق رائے لیں گے۔

    عافیہ صدیقی کیس میں وزیر اعظم اور وزراء کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا تھا اور دو ہفتے میں وزیراعظم اور وزراء سے جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔

  • توہین عدالت کا نوٹس : فردوس عاشق اعوان نے علی بخاری کی خدمات حاصل کرلیں

    توہین عدالت کا نوٹس : فردوس عاشق اعوان نے علی بخاری کی خدمات حاصل کرلیں

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے توہین عدالت کے نوٹس کے بعد قانونی مشورے کیلئےعلی بخاری کی خدمات حاصل کرلیں، عدالت نے انھیں یکم نومبر کو طلب کررکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے توہین عدالت کے نوٹس پر قانونی مشورے کیلئےعلی بخاری کی خدمات حاصل کرلیں ہیں اور بتایا اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں کل طلب کیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے علی بخاری سے سوال کیا توہین عدالت کیس میں کیا کارروائی ہوسکتی ہے، جس کے جواب میں علی بخاری کا کہنا تھا کہ آپ توہین عدالت کےشوکازنوٹس کی کاپی مجھےدیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا عدالت سےمتعلق مجھےزیادہ علم نہیں، علی بخاری میرےدفترآجائیں کیس کےحوالےسے مشورہ کرنا ہے۔

    مزید پڑھیں: عدلیہ مخالف پریس کانفرنس ، فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف پریس کانفرنس پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا اور یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے کے بعد فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فیصلے سےدیگربیمارقیدیوں کیلئےبھی ریلیف کادروازہ کھلاہے، سسٹم کو بدلنے کیلئے سب کوہماری مددکرنی ہے، سسٹم میں بہت جگہوں پرخلا ہے، جس کو ختم کرنا ہے، قانون کی حکمرانی کےلیےہم سب کومل کر کام کرنا ہے۔

  • اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کو توہین عدالت کانوٹس جاری

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کو توہین عدالت کانوٹس جاری

    اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ایس پی آفیسر کے بطور کمرشل کونسلر تعیناتی کے حکم نامے پر عملدرآمد نہ ہونے پروزیرِاعظم نوازشریف کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

    سی ایس پی آفیسر چوہدری محمد اسلم کے بطورکمرشل کونسلر تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس نورالحق قریشی نے کی، چوہدری محمد اسلم کے وکیل بیرسٹر افضل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے نومبر دوہزار چودہ میں چوہدری محمد اسلم کو کمرشل کونسلر تعینات کرنے کے احکامات دیئے تھے مگر تاحال عدالتی حکم نامہ پرعمل نہیں ہو سکا۔

    انھوں نےعدالت کو بتایا کہ وزیرِاعظم کے پرنسپل سیکرٹری کیجانب اعتراضا ت لگائے گئے ہیں، جس پر ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت میں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔

    سماعت کے دوران جسٹس نور الحق قریشی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم سیکرٹیریٹ میں کیا ہو رہا ہے وزیر اعظم کو بھی علم نہیں، ستائیس نومبر دو ہزار چودہ کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کرایا گیا۔