Tag: توہین عدالت کیس

  • دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی

    دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کو 13 جون تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزکے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،اس دوران چیف الیکشن کمشنر نے دانیال عزیز سے استفسار کیا کہ کیا آپ اپنا جواب جمع کرائیں گے۔

    چیف الیکشن کمشنر کے استفسارپر دانیال عزیز نےکہاکہ الیکشن کمیشن میں میرے خلاف توہین عدالت کی درخواست پردکھ ہوا ہے۔انہوں نےکہا کہ میں وہ شخص ہوں جس نے عدلیہ کی خدمت کی ہے،میں نے تو کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ہی سماعت کا اختیار رکھتا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کا کہناتھاکہ میرے بیان کو توڑموڑ کرپیش کیا گیا، میں اس درخواست کا جواب دینا چاہتا ہوں،اس لیے وقت دیا جائے۔

    الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہناتھاکہ مجھےالیکشن کمیشن سے کل شام نوٹس ملااورآج حاضرہوگیا۔انہوں نےکہاکہ مجھےراہ سےہٹانےکےلیےوزیربنانےکی مہم شروع کی گئی۔


    تاثر دیا جارہا ہے کہ ن لیگ اداروں کی تذلیل کررہی ہے جبکہ تذلیل اوروں نے کی


    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے دانیال عزیزکا کہنا تھا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ن لیگ اداروں کی تذلیل کررہی ہے حکومتی اداروں کی تذلیل اوروں نے کی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • سندھ ہائیکورٹ: توہین عدالت کیس، شرجیل میمن اور دیگر کو نوٹس

    سندھ ہائیکورٹ: توہین عدالت کیس، شرجیل میمن اور دیگر کو نوٹس

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

    سندھ ہائی کورٹ میں وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے بیان پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ صوبائی وزیر نے چند روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر عدالتیں سزا نہیں دے سکتیں تو جج مستعفی ہو جائیں، ان کا یہ بیان عدالتوں اورفاضل ججز کی توہین کے مترادف ہے، اس لیے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ انہیں نااہل قراردیا جائے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن، الیکشن کمیشن، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت سولہ دسمبر تک ملتوی کردی۔

  • آئی جی ایف سی سپریم کورٹ میں پیش،توہین عدالت کا نوٹس واپس

    آئی جی ایف سی سپریم کورٹ میں پیش،توہین عدالت کا نوٹس واپس

    آئی جی ایف سی سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے جس پر اُن کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا گیا، عدالت نے اُنھیں پندرہ دن لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

    آئی جی ایف سی توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں عدالتی بینچ نے کی، میجر جنرل اعجاز شاہد عدالتی بینچ کے روبرو پیش ہوئے، جسٹس ناصر نے ریمارکس میں کہا کہ آئی جی ایف سی کو توہین عدالت کا نوٹس عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیا گیا تھا، انہوں نے عدالت میں پیش ہوکر حکم کی تکمیل کر دی ہے، لہذا توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔

    جسٹس ناصرالملک نے ہدایت کی کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ دوہفتے میں عدالت میں جمع کروائے، اس موقع پر آئی جی ایف سی کے وکیل عرفان قادر نے عدالت کو بتایا کہ کاؤ خان جس کے بارے الزام تھا کہ اسے چھ ایف سی کے جوانوں نے غائب کیا ہے، کوئٹہ سے برآمد ہوگیا ہے، اس طرح یہ تاثر غلط ہے کہ کاؤ خان ایف سی کی تحویل میں تھا۔

    جسٹس اعجاز اختر نے سوال کیا کہ ایف سی کے بارے میں تاثر ہے کہ وہ لوگوں کو غائب کر دیتی ہے، اس حوالے سے آپ نے کیا کاروائی کی ہے، عرفان قادر نے کہا کہ ان تمام باتوں کا جواب میں نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں شامل کر کہ عدالت میں جمع کر دیا ہے، اس کے بعد مقدے کی سماعت 15جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

     

  • توہین عدالت کیس:میاں منشا،عاطف باجوہ سے7دن میں جواب طلب

    توہین عدالت کیس:میاں منشا،عاطف باجوہ سے7دن میں جواب طلب

    سندھ ہائی کورٹ نےایم سی بی کے سابق صدر اور موجودہ چیرمین میاں منشا اورایم سی بی کے سابق صدر عاطف باجوہ کے خلاف توہین عدالت کیس میں سات روزمیں جواب جمع کرانےکاحکم دےدیا۔

    سندھ ہائی کورٹ میں میاں منشاء، نسیم ایس مرزااور عاطف باوجوہ، کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس نظر اکبر پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے کی، عدالت میں جواب جمع نہ کرانے پرجسٹس نظراکبر نےبرہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ توہین عدالت کے نوٹسز پر بیس دن گزر جانے کے باوجود وکالت نامہ جمع نہیں ہوا۔

    آج بھی وکالت نامہ جمع کرایا جارہاہے،جواب نہیں۔مقد مہ انیس سو ستانوے سے التوا کا شکار ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ سات روز میں نوٹسز کے جواب جمع کرائیں، جواب داخل نہ کرنے کی صورت سابق صدر اور موجودہ چیرمین میاں منشااورایم سی بی کے سابق صدر عاطف باجوہ کو ذاتی طو رپر پیش ہوکر بیان قلم بند کرانا ہو گا۔

  • چیئرمین پیمراتوہین عدالت کیس،فریقین کل انفرادی طورپرطلب

    چیئرمین پیمراتوہین عدالت کیس،فریقین کل انفرادی طورپرطلب

    چیئرمین پیمرا توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کوکل انفرادی طور پر پیش ہونے کاحکم دے دیا۔

    دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

    چیئرمین پیمرا نے اپنی برطرفی معطل کئے جانےکےاحکامات پرعمل درآمد نہ کئے جانےپر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے، چئیرمین پیمرا نےعدالتی احکامات کی تعمیل نہ ہونے پرتوہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی۔
        

     

  • ڈرون حملےکیس،سیکریٹری فارن افیئرز20دن میں جواب طلب

    ڈرون حملےکیس،سیکریٹری فارن افیئرز20دن میں جواب طلب

    پشاور ہائی کورٹ نے ڈرون حملوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں سیکریٹری فارن افیئرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بیس روز میں جواب طلب کرلیا۔ ڈرون حملوں سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی سر براہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

    عدالت نے سیکریٹری فارن افئیرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بیس روز میں جواب طلب کرلیا۔ رٹ پٹیشن فاؤنڈیشن آف فنڈامینٹل رائٹس کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرون حملے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

     

  • توہین عدالت کیس،آئی جی ایف سی ہرحال میں سپریم کورٹ طلب

    توہین عدالت کیس،آئی جی ایف سی ہرحال میں سپریم کورٹ طلب

    سپریم کورٹ کےحکم کے باوجود آئی جی ایف سی ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، چیف جسٹس نےاُنھیں ہرحال میں پیر کے روز پیش ہونےکا نوٹس جاری کردیا۔

    آئی جی ایف سی توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی بینچ کی، آئی جی ایف سی ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر چیف جسٹس تصدق جیلانی نے کہا کہ آئی جی ایف سی کا عدالت میں پیش نہ ہونا افسوسناک ہے، انھیں پیشی کی واضح ہدایت دی گئی تھی۔

    چیف جسٹس نے آئی جی ایف سی کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ پیر کے روز ہر حال میں پیش ہوں، دوسری جانب ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے قائم مقام آئی جی ایف سی کی تعیناتی کا نوٹیفکشن عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو امن وامان کے حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔