Tag: توہین عدالت کیس

  • طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی

    طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضیٰ نے سماعت کے آغاز پر کہا کہ جواب داخل کرادیا، ٹرانسکرپٹ فراہم نہیں کی گئی، سی ڈی دی گئی جس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آپ سب کچھ اندر باہر سے جانتے ہیں، آپ کو میٹیریل کی ضرورت نہیں ہے۔

    جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ ٹرانسکرپٹ موجود ہے آپ کو فراہم کردیا گیا تھا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ دانیال عزیز والے کیس میں سی ڈٖی فراہم کردی گئی ہے، سی ڈی اورفراہم ٹرانسکرپٹ میں فرق نکلا۔

    جسٹس اعجا زافضل نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ کے پاس سی ڈی کی کاپی موجو د ہے جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ میں سی ڈی فراہم کردوں گا۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو صرف آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پروزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضیٰ نے ذاتی وجوہات پرعدالت عظمیٰ سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی تھی۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے 24 فروری کو توہین عدالت کیس میں عبوری تحریری جواب سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرایا تھا۔ طلال چوہدری نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ عدالت کی تضحیک نہیں کی، توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا، میڈیا نے میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا۔

    طلال چوہدری نے تحریری جواب میں کہا تھا کہ کبھی دانستہ، غیر دانستہ کوئی عمل نہیں کیا جس سے توہین عدالت ہو۔ انہوں نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ نہیں معلوم کس مواد کی بنیاد پرتوہین عدالت کارروائی شروع ہوئی، تفصیلات دی جائیں تاکہ اس کے مطابق جواب دے سکوں۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ نے جواب میں کہا تھا کہ آرٹیکل 19 ہرشہری کوآزادی رائے کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست ہے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • توہین عدالت کیس: طلال چوہدری نےعبوری تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

    توہین عدالت کیس: طلال چوہدری نےعبوری تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالت کی تضحیک نہیں کی، توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے توہین عدالت کیس میں عبوری تحریری جواب سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرا دیا۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ عدالت کی تضحیک نہیں کی، توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا، میڈیا نے میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ نے تحریری جواب میں کہا کہ کبھی دانستہ، غیر دانستہ کوئی عمل نہیں کیا جس سے توہین عدالت ہو۔

    انہوں نے اپنے جواب میں کہا کہ نہیں معلوم کس مواد کی بنیاد پرتوہین عدالت کارروائی شروع ہوئی، تفصیلات دی جائیں تاکہ اس کے مطابق جواب دے سکوں۔

    طلال چوہدری نے جواب میں کہا کہ آرٹیکل 19 ہرشہری کوآزادی رائے کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست ہے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے۔

    خیال رہے کہ 19 فروری کو مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے توہین عدالت کیس میں جواب جمع کروانے کے لیے مزید مہلت مانگی تھی۔


    سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا


    یاد رہے کہ یکم فروری کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • دانیال عزیز کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی

    دانیال عزیز کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں وفاقی وزیربرائے نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک کے لیے ملتوی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    عدالت عظمیٰ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو دانیال عزیز کے وکیل نے کہا کہ ہم نے تقریری ریکارڈ نگ کے لیے درخواست کی ہے جس پرعدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست پڑھی جو کلپ مانگ رہے ہیں وہ دیں گے۔

    جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ ہم سمجھے تھے آج آپ ہمیں کوئی فلم دکھائیں گے، آپ کی کوئی فلم آسکر کے لیے تو نامزد نہیں ہوئی نا؟۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کے لیے اسکرین آویزاں کی ہے، ہمیں کون سی فلم دکھا رہے ہیں؟ کس کس فلم کو آسکر ایوارڈ ملا؟۔

    دانیال عزیز کے وکیل نے جواب دیا کہ کوئی فلم نہیں دکھانی تحریری جواب داخل کرایا ہے۔

    جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ ہم سے وہ کھیل نہ کھیلیں جوہم نے خود ایجاد کیا، ٹانگیں نہ کھینچیں۔

    انہوں نے کہا کہ وکیل صاحب آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ ہے؟ یاد رکھیں کریڈٹ کارڈ کی ایک حد ہوتی ہے۔

    بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔


    توہین عدالت کیس : دانیال عزیزکو شوکاز نوٹس جاری


    خیال رہے کہ 19 فروری کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں دانیال عزیز کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جن تقاریر پر نوٹس جاری کیا گیا وہ مواد فراہم کیا جائے۔

    وفاقی وزیر برائے نجکاری کا کہنا تھا کہ عدالت کو نیک نیتی سے مطمئن کرنے کے لیے مواد کی فراہمی ضروری ہے۔

    دانیال عزیز نے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ مواد فراہم کرنے کے بعد ہی عدالت کو شوکاز نوٹس کا مفصل جواب دینے کے قابل ہوسکتا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • عدلیہ کی آزادی کےلیےپوری زندگی جدوجہد کی‘ دانیال عزیز

    عدلیہ کی آزادی کےلیےپوری زندگی جدوجہد کی‘ دانیال عزیز

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ آزاد عدلیہ کے لیے وہ کام کیے جوعدلیہ خود کرنے کو تیار نہیں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے پوری زندگی جدوجہد کی ہے۔

    وفاقی وزیر برائے نجکاری نے کہا کہ آج کل جو فلم چل رہی ہے یہ آپ پہلے بھی کئی بار دیکھ چکے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں شوکاز کا جواب جمع کرایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ تالیاں بھی بجاتے ہیں ہاتھ بھی ہلاتے ہیں، سیاسی لوگ شاباشی بھی دیتے ہیں۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ سیاسی چیزوں کو سیاسی اورقانونی چیزوں کو قانونی میدان میں رہنے دیا جائے، موجودہ حالات سب کو پتہ ہیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • توہین عدالت کیس : دانیال عزیزکو شوکاز نوٹس جاری

    توہین عدالت کیس : دانیال عزیزکو شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیردانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور کیس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    وفاقی وزیر دانیال عزیز اپنے وکیل کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

    دانیال عزیز نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ جواب دینے کی مہلت دی جائے جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ ہم اظہار وجوہ کا نوٹس دیتے ہیں آپ جواب جمع کرادیں۔

    بعدازاں عدالت عظمیٰ نے وفاقی وزیر دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 فروری تک کے لیے ملتوی کردی۔


    توہین آمیز تقاریر پر دانیال عزیز کو عدالت میں طلبی کا نوٹس


    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقاریر پر 2 فروری کوسپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ کا طلال چوہدری کو7 دن میں جواب جمع کرانےکا حکم

    توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ کا طلال چوہدری کو7 دن میں جواب جمع کرانےکا حکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کےتین رکنی بینچ نے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    عدالت عظمیٰ میں سماعت کے آغاز پرطلال چوہدری نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ انہیں جواب جمع کرانے کے لیے 3 ہفتے کی مہلت دی جائے۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اپنا وکیل کرنا ہے جواب دینے کے لیے وقت دیا جائے۔

    سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

    جسٹس اعجازافضل نے سوال کیا کہ کیوں نہ آپ کو3 سال کی مہلت دے دیں ؟ انہوں نے استفسار کیا کہ وکیل کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟۔

    طلال چوہدری نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کے وکلا مصروف ہوتے ہیں اس لیے وقت مانگا ہے۔

    سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔


    سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا


    خیال رہے کہ یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریرپرچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    بعدازاں عدالت عظمیٰ نے وزیربرائے نجکاری دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 7 فروری کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جڑانوالہ جلسے میں‌ لیگی رہنما طلال چوہدری نے اعلیٰ عدلیہ اور معزز ججز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔


    توہین عدالت کیس : سپریم کورٹ نےنہال ہاشمی کوایک ماہ قید کی سزا سنادی


    واضح رہے کہ یکم فروری کو سپریم کورٹ نے دھمکی آمیز تقریر اور توہین عدالت کیس میں سینیٹرنہال ہاشمی کو ایک ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • توہین عدالت کیس : سپریم کورٹ نےنہال ہاشمی کوایک ماہ قید کی سزا سنادی

    توہین عدالت کیس : سپریم کورٹ نےنہال ہاشمی کوایک ماہ قید کی سزا سنادی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے دھمکی آمیز تقریر اور توہین عدالت کیس میں سینیٹرنہال ہاشمی کو ایک ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    عدالت عظمیٰ نے 24 جنوری کو نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 5 سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی پرنہال ہاشمی کو مزید ایک ماہ کی قید ہوگی۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس نے سینیٹرنہال ہاشمی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا، انہیں پولیس کی تحویل میں اڈیالہ جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔

    جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دو ججوں کے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ سنایا جبکہ بینچ میں شامل ایک جج نے کوئی رائے نہیں دی۔

    نہال ہاشمی نے گزشتہ سماعت کے دوران دھمکی آمیز تقریراورتوہین عدالت پرسپریم کورٹ کے حکم پرتحریری اورغیر مشروط معافی مانگی تھی جسے عدالت عظمیٰ کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔


    نہال ہاشمی کی عدلیہ مخالف تقریر


    خیال رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں ایک تقریر کے دوران نہال ہاشمی نے پاناماکیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا حساب لینے والوں سن لو تم کل ریٹائر ہوجاؤ گے، ہم تمہارے خاندان کے لیے زمین تنگ کردیں گے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے 31 مئی 2017 کو نہال ہاشمی کی عدلیہ مخالف تقریرکا از خود نوٹس لیا تھا۔


    متنازع تقریر پر نہال ہاشمی کومسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا


    بعدازاں مسلم لیگ ن نے متنازع بیان دینے والے سینیٹر نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا تھا ۔


    دھمکی آمیز تقریر: نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد


    یاد رہے کہ 10 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • توہین عدالت کیس،  مریم نواز کو نوٹس جاری ،15 جنوری تک جواب طلب

    توہین عدالت کیس، مریم نواز کو نوٹس جاری ،15 جنوری تک جواب طلب

    لاہور: لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف مریم نواز کو ںوٹس جاری کرتے ہوئے 15 جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ مخالف بیانات دینے پر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 جنوری کو جواب طلب کرلیا ہے۔

    درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ نظرثانی درخواستوں کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے توہین آمیز ٹوئٹ کیے، عدلیہ کا مذاق اڑایا گیا۔


    مزید پڑھیں:  مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر


    دائر درخواست میں کہا گیا کہ فیصلے اور فاضل ججوں کو متنازع بنانے کی کوشش کی، مریم نواز ججوں کی مسلسل کردار کشی کر رہی ہیں اور عدلیہ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے، مریم نواز کے بیانات کی وجہ سے پورے ملک میں انتشار پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    یاد رہے مریم نواز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کئی بار عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہے۔


    مزید پڑھیں : عدالتی فیصلے سے قانون اورانصاف شرمندہ ہیں، مریم نواز کا ٹوئٹ


    مریم نواز نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اورانصاف شرمندہ ہیں اسی طرح اقلیت اکثریت کو بدنام کرتی ہے، شکارنوازشریف نہیں نظام عدل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان توہین عدالت کیس کا فیصلہ 12اکتوبرکوسنایا جائے گا

    عمران خان توہین عدالت کیس کا فیصلہ 12اکتوبرکوسنایا جائے گا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ 12 اکتوبرکو سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

    الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت پر عمران خان کے وکیل بابراعوان کی جگہ شاہد گوندل ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کے دوران سوال کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت کیس کی کیا پوزیشن ہے؟۔

    عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے کہا کہ ہائی کورٹ نے 11 اکتوبر تک معاملے کی سماعت ملتوی کی ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں ابھی تک اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کی کاپی موصول نہیں ہوئی۔

    چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کہا کہ اگر 11 اکتوبر تک اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ نہ کیا تو الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ جاری کرے گا جس کے بعد سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔


    عمران خان توہین عدالت کیس کا فیصلہ 27ستمبرکو سنایا جائیگا،الیکشن کمیشن


    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کےخلاف اکبرایس بابرنے توہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے جواب پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور27 ستمبر کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • توہین عدالت کیس:الیکشن کمیشن میں عمران خان نےوکیل تبدیل کرلیا

    توہین عدالت کیس:الیکشن کمیشن میں عمران خان نےوکیل تبدیل کرلیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توہین عدالت کیس میں عمران خان نےاپنا وکیل تبدیل کرلیا۔اب عمران خان کی جانب سےبابراعوان پیش ہوں گے۔

    تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی کےوکیل نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے نیا جواب تیار کرلیا گیا ہےجو نئے وکیل بابراعوان الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔

    چیف الیکشن کمشنر نےاستفسار کیا کہ ہم نے عمران خان کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا جبکہ رکن الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نےاستفسار کیا کہ بابر اعوان کا وکالت نامہ کہاں ہے جس پر وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بابر اعوان خود اپنا وکالت نامہ پیش کریں گے۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم کل اس پر سماعت کرکے فیصلہ کریں گےجس پر پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے سماعت آئندہ ہفتے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔

    پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ عمران خان چترال میں ہیں اس لیے وقت دیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ عمران خان کبھی چترال میں ہوتے ہیں کبھی نتھیا گلی میں،جس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان قومی لیڈر ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ تو کیا ہم قومی ادارہ نہیں،ہمیں عمران خان کے جواب کی ضرورت نہیں اب صرف حکم سنائیں گے۔


    اسحاق ڈارنے شوکت خانم اسپتال پرحملہ کرکے گھٹیا حرکت کی، عمران خان


    پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کرنے کی استدعا جس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر فیصلہ سنایا جائے گا تاہم پی ٹی آئی وکیل کی مسلسل استدعا پرسماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

    الیکشن کمیشن میں سماعت کےبعد پی ٹی آئی کے وکیل شاہد گوندل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کےبھگوڑےکی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    شاہد گوندل کا کہناتھاکہ عمران خان نے اپنا جواب ایک ماہ قبل جمع کرایاتھا،جس میں واضح کہاتھا کہ کوئی توہین عدالت نہیں کی۔

    واضح رہےکہ پی ٹی آئی کےوکیل نےکہاکہ 10جولائی کوبابر اعوان اس کیس کی پیروی کریں گے،اگلا لائحہ عمل بھی بابراعوان ہی بتائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔