Tag: توہین عدالت

  • پرویز راٹھور کو توہین عدالت کا ایک اورنوٹس،7دن میں جواب طلب

    پرویز راٹھور کو توہین عدالت کا ایک اورنوٹس،7دن میں جواب طلب

    اسلام آباد: ہائیکورٹ نے پیمرا کے قائم مقام چیئرمین کو توہین عدالت کا ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے سات دن میں جواب طلب کرلیا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیمرا کے قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس نورالحق قریشی نے کی، فریحہ افتخار اور اسرار عباسی کے وکیل ملک طاہر محمود نے مؤقف اپنایا کہ پرویز راٹھور نے عدالتی حکم کی توہین کی، وہ عدالت کے کام سے روکنے کے باوجود بحیثیت چیئرمین کام کر رہے ہیں۔

    دلائل سننے پر جسٹس نور الحق قریشی نے کہا کہ عدالتی حکم کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

    جس کے بعد عدالت نے پیمرا کے قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سات دن میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی عدالت نے تنبیہ بھی کی کہ جواب نہ دیا تو خود پیش ہونا ہوگا۔

  • سندھ ہائیکورٹ :میرشکیل ودیگرکیخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم

    سندھ ہائیکورٹ :میرشکیل ودیگرکیخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم

    کراچی :عدالتی احکامات کے باوجود چھ فیصد سے زائدغیرملکی مواد دکھانے پرجیوگروپ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائرکردی گئی۔ مٹھی کی عدالت نے بھی میرشکیل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ جیوگروپ نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے اور عدالتی حکم اورحلف کے باوجود غیرملکی موادنشرکرنے میں کمی نہیں کی ۔

    سندھ ہائیکورٹ میں جنگ اور جیوگروپ کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کردی گئی۔ درخواست گزار محفوظ یار خان نے موقف اختیارکیا ہے کہ جیوپیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئےغیرملکی مواد چھ فیصد سے زیادہ نشرکرررہا ہے۔ درخواست میں سابق چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور،میر شکیل الرحمان، میر ابراہیم الرحمان کو فریق بنایا گیاہے۔ پیمراقوانین کے مطابق مجموعی طور پر چینلز کو چھ فیصد غیرملکی اور چار فیصد انگلش مواد دکھانےکی اجازت ہے۔ دوسری جانب گستاخانہ نشریات دکھانےپرمٹھی کی عدالت نےبھی میر شکیل اور دیگرکیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاہے