Tag: تو جھوٹی میں مکّار

  • ڈمپل کپاڈیا نے رنبیر کو کتنے تھپڑ مارے تھے؟

    ڈمپل کپاڈیا نے رنبیر کو کتنے تھپڑ مارے تھے؟

    حال ہی میں ریلیز ہونے والی تھیٹر فلم ‘تو جھوٹی میں مکّار’ میں رنبیر کپور کی ماں کا کردار ادا کرنے والی تجربہ کار اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے ایک سین کی شوٹنگ کے دوران رنبیر کو تقریباً 15-20 بار تھپڑ مارے۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم کے ایک سین میں رنبیر کو ڈمپل نے تھپڑ مارا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس خاص شوٹ میں 15-20 بار ری ٹیک لیا گیا۔

     فلم کے ہدایت کار لو رنجن کو دوسرے ٹیک میں بہترین شاٹ مل گیا تھا لیکن ٹیم کو تنگ کرنے کے لیے وہ بار بار ری ٹیک کہتے رہے۔

    رنبیر اور شردھا کی فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ کی باکس آفس پر دھوم

    اس وجہ سے ہر کسی نے ڈمپل کپاڈیا سے پوچھا کہ کیا وہ واقعی رنبیر کو تھپڑ مار رہی تھیں، جس پر  ان کا کہنا تھا کہ رنبیر کی ٹائمنگ اتنی پرفیکٹ تھی کہ وہ صحیح وقت پر تھپڑ سے بچ جاتے تھے۔

    ڈمپل کپاڈیا کا کہنا تھا کہ وہ رشی کپور کے بیٹے ہیں اور شوٹنگ کے وقت اپنی ٹائمنگ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس تھیٹر فلم میں ناظرین ڈمپل کپاڈیا اور رنبیر کپور کے درمیان آن اسکرین ماں بیٹے کی کیمسٹری کو بے حد پسند  کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ رنبیر کپور کی نئی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ ہولی کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے جس میں رنبیر اور شردھا کی لَو اسٹوری کو فیملی کے جذبات اور کامیڈی کے تڑکے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

  • رنبیر اور شردھا کی فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ کی باکس آفس پر دھوم

    رنبیر اور شردھا کی فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ کی باکس آفس پر دھوم

    بالی وڈ کے اداکار رنبیرکپور اور شردھا کپور کی فلم ’ تو جھوٹی میں مکار‘ نے باکس آفس پر دو دن میں کارتک آریان کی فلم کو پیچھے چھوڑنے والی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کی 8 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ نے بھارت میں پہلے دن میں 15 کروڑ 73 لاکھ کا بزنس کیا جبکہ دوسرے دن 25 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رنبیر اور شردھا کی فلم بھی باکس آفس پر توقع سے زیادہ کمائی کرنے میں کامیاب نہی رہی تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ ہفتے کے آخری روز تک کارتک آریان کی فلم شہزادے کو یہ پیچھے چھوڑ دے گی۔

    کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم میں دونوں اداکاروں نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کیا ہے، شردھا کپور 2020 کے بعد کسی فلم میں نظر آرہی ہیں جبکہ رنبیر کپور کی یہ سال کی پہلی فلم ہے۔

    فلم کی ریلیز سے قبل رنبیر کپور اور شردھا کپور نے فلم کی پروموشن کے حوالے سے بھی کافی محنت کی تھی۔

    خیال رہے کہ رنبیر کپور کی نئی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ ہولی کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے جس میں رنبیر اور شردھا کی لَو اسٹوری کو فیملی کے جذبات اور کامیڈی کے تڑکے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔