Tag: تکنیک

  • صرف آدھے منٹ میں نیند لانے کی تکنیک

    صرف آدھے منٹ میں نیند لانے کی تکنیک

    کیا آپ جانتے ہیں اگر رات میں بستر پر جانے کے بعد آپ کو سونے کے لیے 15 منٹ درکار ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ہر سال 90 گھنٹے صرف سونے کی تگ و دو کرتے ہوئے گزار دیتے ہیں؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر شخص کے نیند آنے کا وقت مختلف ہے۔ کوئی بستر پر لیٹتے ہی نیند کی گہری وادیوں میں اتر جاتا ہے۔ کسی کو اپنے دماغ کو بہلانے کی ضرورت ہوتی ہے جیسے موسیقی سننا، کتاب پڑھنا، ٹی وی دیکھنا، لیکن جن افراد کو بستر پر لیٹنے کے بعد آدھے گھنٹے تک نیند نہیں آتی اس کا مطلب ہے کہ وہ بے خوابی کا شکار ہیں۔

    بے خوابی یا نیند کی کمی آپ کی دماغی و جسمانی صحت کو بری طرح متاثر کرتی ہے اور آپ کی کارکردگی پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ نیند کی کمی سے آپ چڑچڑاہٹ، ڈپریشن اور موٹاپے سمیت کئی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: نیند کی کمی کے منفی اثرات

    لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ آپ اپنے دماغ کو جلد سونے کا عادی بنا سکتے ہیں۔ یہاں آپ کو ایسی تکنیک بتائی جارہی ہے جس کے بعد آپ بے خوابی کے مرض سے چھٹکارہ حاصل کرلیں گے۔

    نیند کو دور بھگانے کے کئی اسباب ہیں جیسے سونے سے صرف آدھا گھنٹہ پہلے کھانا، چائے یا کیفین کا استعمال، ذہنی دباؤ، کسی چیز کے بارے میں ایکسائٹمنٹ جس سے آپ کا دماغ نیند لانے والا ہارمون پیدا کرنا بند کردیتا ہے، کمرے میں تیز روشنی یا شور کا ہونا، یا دوپہر میں دیر تک سوجانا، وہ وجوہات ہیں جو نیند پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔

    مزید پڑھیں :نیند کیوں رات بھر نہیں آتی؟

    سب سے پہلے تو ان چیزوں سے بچیں۔

    سونے سے 2 گھنٹے پہلے تمام مصروفیات کو ترک کردیں تاکہ آپ کا دماغ سونے کی طرف راغب ہوسکے۔

    مزید پڑھیں: نیند لانے کے 5 آزمودہ طریقے

    اب ہم اس تکنیک کی طرف آتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ تکنیک کامیابی سے استعمال کرنے سے آپ کا مسئلہ ایک دو دن میں حل نہیں ہوگا بلکہ اس میں مہینوں بھی لگ سکتے ہیں۔

    یہ تکنیک دماغ کو اپنے قابو میں کرنے کی ہے۔ یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ اگر آپ دماغ کو پابند نہیں کریں گے تو آپ اس کے غلام بن جائیں گے۔

    آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر افراد ٹی وی دیکھتے ہوئے یا کوئی کتاب پڑھتے ہوئے فوراً سو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا دماغ اس بات پر کاربند ہے کہ جیسے ہی کتاب پڑھی جائے گی یا ٹی وی دیکھا جائے گا تو اس کا مطلب ہے کہ یہ سونے کا وقت ہے۔

    آپ بھی اسی طرح کا کوئی معمول بنا سکتے ہیں۔ جس وقت نیند آرہی ہو اس وقت کتاب پڑھنا شروع کردیں۔ روز کے معمول سے آہستہ آہستہ آپ کا دماغ اس کا عادی ہوتا جائے گا۔

    جب آپ سونے کے لیے لیٹیں اور 15 منٹ تک آپ کو نیند نہ آئے تو بستر سے اٹھ جائیں اور کوئی کام کریں۔ اپنے دماغ کو اس کی اجازت مت دیں کہ وہ اپنی مرضی سے کبھی بھی نیند لائے اور آپ کو سونے پر مجبور کرے۔

    مزید پڑھیں: چاندنی راتیں نیند میں کمی کا سبب

    اسی طرح صبح جب آپ کا الارم بجے تو آپ اسنوز کرنے کے بجائے فوراً اٹھ کھڑیں۔ یہ دراصل آپ کے دماغ کے خلاف ایک مزاحمت ہے کہ وہ مزید سونا چاہتا ہے لیکن آپ اسے نظر انداز کر کے اٹھ بیٹھیں، شاور لیں، کافی پئیں اور کام کریں، آپ کا دماغ مجبوراً آپ کی بات ماننے پر مجبور ہوجائے گا۔

    دماغ کو اس بات کی ٹریننگ دیں کہ بستر پر لیٹتے ہی ایک منٹ کے اندر وہ آپ کو سلادے۔ علاوہ ازیں دن کے کسی بھی حصہ میں آپ کو نیند محسوس ہو، یا کسی دن رات میں جلدی نیند آنے لگے تب بھی بستر پر مت جائیں۔ اپنے سونے اور اٹھنے کا وقت مقرر کریں اور اس کے علاوہ دماغ کو اپنی مرضی کرنے کی اجازت مت دیں۔

    اس تکنیک سے آہستہ آہستہ آپ کا دماغ نہ صرف نیند کے معاملے میں آپ کا پابند ہوجائے گا بلکہ دوسرے معاملوں میں بھی آپ کی سننے لگے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خوبصورت تصاویر کھینچنے کی تکنیک

    خوبصورت تصاویر کھینچنے کی تکنیک

    فوٹوگرافی ایک آرٹ ہے۔ روز بروز ترقی کرتی ٹیکنالوجی نے تصویر کھینچنے کے فن کو بھی نئی جہتوں پر روشناس کروا دیا ہے۔

    اس میں کچھ کمال فوٹو گرافرز کا بھی ہوتا ہے۔ بعض فوٹو گرافرز تصویر کھینچنے کے لیے ایسے زاویے استعمال کرتے ہیں جس کے باعث وہ تصویر آرٹ کا کوئی شاہکار معلوم ہونے لگتی ہے۔

    انگوٹھی پر عکس سے تصاویر *

    گو کہ اب فوٹو شاپ کی موجودگی میں تصویر کھینچنے کے لیے زیادہ محنت کی ضرورت نہیں اور آپ اپنے کمپیوٹر پر بیٹھ کر تصویر کو مختلف زاویے دے سکتے ہیں لیکن پروفیشنل اور باصلاحیت فوٹو گرافرز اب بھی ذاتی محنت سے تصاویر کھینچتے ہیں۔

    یہاں کچھ ایسی ہی خوبصورت تصاویر دی جارہی ہیں جن کی خوبصورتی دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ لیکن ان کے پیچھے کیا تکنیک استعمال ہوئی یہ شاید آپ نہیں جانتے ہوں گے۔

    پتوں سے برستے پانی سے کھیلتی اس بچی کی تصویر کھینچنے کے لیے فوٹوگرافر نے کیا تکنیک استعمال کی، آپ بخوبی دیکھ سکتے ہیں۔

    10

    ایک سحر انگیز دھند میں لپٹا ہوا دروازہ، جو نامعلوم دنیاؤں میں کھلتا ہو، کچھ اس طرح عکس بند کیا گیا۔

    9

    آپ نے اکثر فلموں میں زیر آب مناظر دیکھیں ہوں گے۔ یہ مناظر عموماً ڈرامائی قسم کے ہوتے ہیں جن میں تصوراتی کرداروں یا جل پریوں کو دکھایا جاتا ہے۔ انہیں کچھ اس طرح عکس بند کیا جاتا ہے۔

    8

    مشہور فوٹو سیزیر ’فالو می‘ سے ایک جھلک۔ ایک غیر ملکی جوڑا دنیا کے مشہور اور تاریخی مقامات پر گیا اور وہاں انوکھے انداز میں عکس بندی کی۔

    7

    ایک سرپھرے مہم جو کی مہم جوئی کو عکس بند کرنے کے لیے فوٹو گرافر کو بھی اپنی جان خطرے میں ڈالنی پڑی۔

    6

    ہالی ووڈ کی تصوراتی کرداروں پر مبنی فلموں جیسا ایک منظر۔ اسے دیکھ کر آپ کو اندازہ ہوگا کہ فلموں میں جل پریوں، روحوں اور جادوگرنیوں کو کیسے فلم بند کیا جاتا ہے۔

    5

    جنگلی حیات کو اس طرح عکس بند کیا جاتا ہے۔

    4

    برستی بارش اور چھتری کا سحر انگیز منظر کچھ یوں عکس بند کیا گیا۔

    3

    پانی میں بھاگتا ہوا ایک جوڑا، جس کے پس منظر میں نیلا آسمان، سمندر اور سورج کی روشنی کو خوبصورت انداز میں دکھایا گیا ہے۔

    2

    چند عشروں قبل کا پرسکون برطانیہ دراصل یوں عکس بند کیا گیا۔

    1

    آپ کو ان سب میں سے بہترین تصویر کون سی لگی؟

  • ایل سی ڈی اسکرینز کی ریزولوشن کو 4گنا کیا جا سکتا ہے

    ایل سی ڈی اسکرینز کی ریزولوشن کو 4گنا کیا جا سکتا ہے

    ریسرچرز نے عام ایل سی ڈی اسکرینز کی ریزولوشن کو چار گنا تک بہتر اور ریفریش ریٹ کو دو گنا تک تیز رفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    کمپیوٹر گرافکس کے حوالے سے شہرت یافتہ کمپنی نویڈیا کے ریسرچرز نے ایک سیدھی سادھی لیکن انوکھی تکنیک استعمال کرکے مارکیٹ میں عام دستیاب اور سستی ایل سی ڈی اسکرینز کی ریزولوشن کو چار گنا تک بہتر اور ریفریش ریٹ کو دو گنا تک تیز رفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    اس تکنیک میں دو ایل سی ڈی اسکرینز کو ایک دوسرے کے اوپر مخصوص طریقے سے رکھا جاتا ہے، جس سے ان کی مجموعی ریزولوشن چار گنا تک بڑھ جاتی ہے۔