Tag: تکیہ

  • سوئی ہوئی خاتون کے تکیے پر شہاب ثاقب کا ٹکڑا آ گرا

    سوئی ہوئی خاتون کے تکیے پر شہاب ثاقب کا ٹکڑا آ گرا

    کینیڈا میں ایک خاتون اس وقت بال بال بچ گئیں جب شہاب ثاقب کا ٹکڑا ان کے گھر کی چھت چیرتا ہوا سیدھا ان کے تکیے پر جا گرا، زوردار آواز کی وجہ سے خاتون ہڑبڑا کر نیند سے جاگ گئیں۔

    یہ واقعہ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں پیش آیا، رتھ ہملٹن نامی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ رات میں سورہی تھیں جب انہوں نے ایک زوردار آواز سنی اور بستر میں بھونچال سا محسوس کیا۔

    انہوں نے فوراً اٹھ کر لائٹ جلائی تو تکیے پر اپنے سر کے برابر میں ایک پتھر کا بڑا سا ٹکڑا پایا۔

    خاتون نے فوراً 911 کو کال کی جہاں سے ایک پولیس اہلکار ان کے گھر آیا۔ ابتدا میں پولیس اہلکار کا خیال تھا کہ پتھر قریب واقع تعمیراتی سائٹ سے آیا ہے۔ اس نے سائٹ پر فون کیا تو وہاں سے کہا گیا کہ آسمان پر روشنی کا زوردار جھماکہ اور دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

    جلد ہی واضح ہوگیا کہ یہ شہاب ثاقب کا ٹکڑا تھا جو خاتون کے گھر کی چھت توڑتا ہوا سیدھا ان کے کمرے میں ان کے تکیے پر گرا۔ خاتون خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ انشورنس کمپنی جلد ہی ان کے گھر کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے کر اس کی مرمت کردے گی۔

  • بے خوابی کا شکار افراد کے لیے روبوٹک تکیہ

    بے خوابی کا شکار افراد کے لیے روبوٹک تکیہ

    اگر آپ بے خوابی کا شکار ہیں، اور رات میں ٹھیک سے نہ سو سکنے کے باعث دن بھر تھکے تھکے اور پژمردہ رہتے ہیں، تو سائنس دانوں کی حالیہ ایجاد یقیناً آپ کے لیے ہے جو ایک روبوٹک تکیے کی صورت میں سامنے آئی ہے۔

    نیدر لینڈز کی ایک یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے ایجاد کیا گیا سامنوکس نامی یہ روبوٹک تکیہ بہتر نیند لانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

    somnox-2

    اس تکیے میں مختلف سینسرز لگائے گئے ہیں جو ماحول کے درجہ حرارت اور روشنی جیسی معلومات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی چہرے کے تاثرات اور کیفیات کو پہچان لیتے ہیں۔

    یہ آپ کی سانس کی آمد و رفت کی رفتار کو بھی جانچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    مزید پڑھیں: نیند نہ آنے کی وجوہات

    مزید پڑھیں: صرف آدھے منٹ میں نیند لانے کی تکنیک

    اس میں نصب کیا گیا مصنوعی ذہانت کا الگورتھم مصنوعی تنفس کو استعمال کر کے صارف کے تنفس کو بہتر کرتا ہے اور روشنی کی شدت میں کمی یا زیادتی بھی کرسکتا ہے۔ اس سے خارج ہونے والی لہریں انسانی دماغ کو پرسکون کرتی ہیں جس سے وہ حالت نیند میں چلا جاتا ہے۔

    somnox-3

    فی الحال یہ روبوٹک تکیہ تجرباتی مراحل میں ہے تاہم بہت جلد اس میں اصلاحات کر کے اسے مارکیٹ میں پیش کردیا جائے گا۔