Tag: تھائی ایئر

  • تاخیر کی شکار تھائی ایئر  کی پرواز بینکاک سے کراچی پہنچ گئی

    تاخیر کی شکار تھائی ایئر کی پرواز بینکاک سے کراچی پہنچ گئی

    کراچی :(رپورٹ: جام فرید لاکھو) تاخیر کی شکار تھائی ایئر کی پرواز کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرگئی ، سڈنی سے پاکستان آنیوالے مسافر 2 روز بینکاک میں پھنسے ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق تاخیر کی شکار تھائی ایئر کی پرواز بینکاک سےکراچی پہنچ گئی، تھائی ایئرلائن کی پروازخرابی کے باعث تاخیر کی شکار ہوئی تھی۔

    سڈنی سے کراچی آنے والے پاکستانی مسافر گزشتہ دو روز سے بینکاک ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے تھے، پاکستانی مسافروں کو چھ گھنٹے تک متبادل پرواز کیلیے انتظار کرایا گیا اوربندوبست نہ ہونے پر تھائی ایئرنے شیڈول پرواز منسوخ کردی تھی۔

    مزید پڑھیں : غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں خرابی کے باعث پاکستانی مسافر رُل گئے

    ایئر لائن انتظامیہ نے ایئرپورٹ سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پرہوٹل دیا، جس میں سہولتیں بھی نہیں تھیں۔

    ایئر لائن حکام کی نااہلی سے کئی مسافروں کی کنیکٹنگ فلائٹ بھی چھوٹ گئی تھی، جس پر اُنہوں نے پاکستانی حکام سےمدد کی اپیل کی تھی۔

  • تھائی ایئر کا لاہورسے بھی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ، فواد چوہدری کا ٹویٹ

    تھائی ایئر کا لاہورسے بھی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ، فواد چوہدری کا ٹویٹ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تھائی ایئر نے لاہور سے بھی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ تھائی ایئر نے لاہور سے بھی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تھائی ایئر ہفتے میں چار پروازیں چلائے گی۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مطابق 16 جولائی سے تھائی ایئر کی لاہور سے بنکاک پروازیں شروع ہوں گی۔

    واضح رہے کہ 3 جون 2019 کو برٹش ایئر ویز کی دس سال بعد پہلی پرواز پاکستان پہنچی تھی، وفاقی وزیر ہوا بازی سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے مسافروں کا استقبال کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: برٹش ایئرویزکی پہلی پرواز اسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ کرگئی

    برطانوی فضائی کمپنی کی پرواز اسلام آباد ایئرپورٹ پر 240 مسافروں کو لے کر پاکستان پہنچی تھی، برٹش ایئرویز کی لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

    وفاقی وزیرایوی ایشن غلام سرور خان نے برٹش ایئزویز کے پاکستان میں فضائی آپریشن کی بحالی پر ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ برٹش ایئرویز کے پاکستان میں آپریشن کے بحالی پرخوشی ہے۔

    یاد رہے کہ 10 سال قبل 2008 میں اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل پر بم دھماکے کے بعد برٹش ایئرویز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بند کردیا تھا۔