Tag: تھائی ایئرویز

  • دماغی مسائل کے شکار مسافر نے اچانک طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا

    دماغی مسائل کے شکار مسافر نے اچانک طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا

    بنکاک: نہ صرف طیارے کے اندر بلکہ پورے ایئرپورٹ پر اس وقت کھلبلی مچ گئی جب دماغی مسائل کے شکار ایک کینیڈین مسافر نے ٹیک آف سے عین قبل اچانک طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا۔

    روئٹرز کے مطابق چیانگ مائی ہوائی اڈے سے دارالحکومت بنکاک کے لیے روانہ ہونے کی تیاری کرنے والے تھائی ایئر ویز کے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ اچانک کینیڈا کے ایک سیاح نے کھول دیا، جس کی وجہ سے طیارے کے اندر مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔

    پرواز میں موجود فیس بک کی ایک صارف اننیا تیانگٹے نے اس واقعے سے متعلق پوسٹ میں لکھا کہ ایمرجنسی دروازہ کھلتے ہی پورا طیارہ افراتفری کا شکار ہو گیا، کچھ ہی دیر میں اہلکاروں نے آ کر مسافر کو پکڑا اور طیارے سے باہر لے گئے۔ اننیا کا کہنا تھا کہ اگر طیارہ اس وقت سطح سمندر سے 30,000 فٹ بلندی پر ہوتا تو کیا ہوتا؟

    چیانگ مائی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر نے جمعرات کو دیر گئے بتایا کہ ایک مسافر نے ہنگامی دروازہ کھولا تھا، جس کی وجہ سے فلیٹبل سلائیڈ فعال ہو گئی اور طیارہ ٹیک آف کرنے سے قاصر رہا، جس کی وجہ سے طیارہ ٹرمینل پر واپس آ گیا اور مسافر اتر گئے، اور تکنیکی ماہرین نے حفاظتی معائنہ کیا۔

    حکام کے مطابق اس خلل سے ہوائی اڈے پر ایک درجن سے زیادہ دیگر پروازیں متاثر ہوئیں۔ تھائی ایئر ویز کا کہنا تھا کہ معائنے کے بعد طیارے کو تمام مسافروں اور عملے کے ساتھ روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ جب کہ 40 سالہ مسافر کو مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، جہاں اس نے دروازہ کھولنے کا اعتراف کیا اور وجہ بتائی کہ اسے لگا کہ کچھ لوگ اسے مارنے کے لیے اس کا پیچھا کر رہے ہیں۔

    مسافر کے وکیل کا کہنا تھا کہ مسافر کے بیان سے لگ رہا ہے کہ وہ فریب خیال (ہالوسنیشن) میں مبتلا ہے۔

  • پاکستان سے بنکاک جانے والے افراد کیلیے بڑی خبر

    پاکستان سے بنکاک جانے والے افراد کیلیے بڑی خبر

    کراچی : تھائی ایئرویز نے پاکستان میں دوبارہ فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا ، تھائی پرواز ٹی جی 349 بنکاک سے 208 مسافروں کو لیکر اسلام آباد پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی ایئرویز نے دو سال بعد پاکستان اور بنکاک کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ، تھائی ایئر کی پرواز ٹی جی 349 بنکاک سے 208 مسافروں کو لیکر اسلام آباد پہنچی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافروں اور عملے کا استقبال اسلام آباد آئیر پورٹ پر کیا گیا، جس کے بعد تھائی پرواز ٹی جی 350 مسافروں کو اسلام آباد سے بنکاک لیکر واپس روانہ ہوگئی۔

    یاد رہے رواں ماہ تھائی ایئرویز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا تھا ، ایئر ویز انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پروازیں 28 مارچ سے شروع ہوں گی اور ہفتے میں 2 پروازیں ہوں گی۔

    خیال رہے تھائی ایئر ویز پاکستانی مسافروں کو بہتر اور آسان سفری سہولیات فراہم کرتا ہے، اور مسافروں کے علاوہ یہ پاکستان کارگو کے کاروبار کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

  • تھائی ایئر ویز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا

    تھائی ایئر ویز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا

    پاکستان اور بنکاک کے درمیان براہ راست فضائی آپریشن بحال ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی ایئر ویز انتظامیہ نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے، پروازیں 28 مارچ سے شروع ہوں گی اور ہفتے میں 2 پروازیں ہوں گی۔

    لاہور ایئر پورٹ : پاکستان کے پہلے جنرل ایویشن ایرو ڈروم کی تعمیر

    تھائی ایئرویز انتظامیہ کے مطابق فلائٹ اسلام آباد سے بنکاک اور بنکاک سے اسلام آباد کے لیے ہوگی۔

  • غیر ملکی ایئر لائن نے خسارے سے نکلنے کے لیے انوکھا پیکج پیش کر دیا

    غیر ملکی ایئر لائن نے خسارے سے نکلنے کے لیے انوکھا پیکج پیش کر دیا

    بینکاک: تھائی ایئر ویز نے خسارے سے نکلنے کے لیے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے مسافروں کو ’پائلٹ‘ بنانے کا پیکج متعارف کرا دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی فضائی سروس تھائی ایئر ویز نے اب مسافروں کو ’پائلٹ‘ بنانے کا دل چسپ پیکج پیش کر دیا ہے، پائلٹ بننے کا شوق رکھنے والے مسافر اس کے تحت جہاز چلانے کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

    تھائی ایئر ویز نے یہ پیکج ادارے کو خسارے سے نکالنے اور اپنے عملے کے حوصلے بلند کرنے کے لیے متعارف کرایا ہے، اس پیکج کے تحت تھائی ایئر ویز مسافروں کو فلائٹ سیمولیٹر پر وقت فروخت کر رہی ہے۔

    خیال رہے کہ فلائٹ سیمولیٹر ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس پر بیٹھنے والے کو ایسا لگتا ہے جیسے وہ جہاز چلا رہا ہے، پائلٹ بھی ابتدائی طور پر اس ٹیکنالوجی کے ذریعے جہاز اڑانا سیکھتے ہیں۔

    ’پائلٹ ایکسپیرینس‘ کا یہ پیکج چار دن پر مشتمل ہے، فلائٹ سیمولیٹر یوں تو اس پیکج کا حصہ ہے لیکن اس پر پیکج سے ہٹ کر بھی آدھا گھنٹا خریدا جا سکتا ہے۔ اسی طرح ایئر بس اے 380 پر 20 ہزار بھات یا 640 ڈالرز میں آدھے گھنٹے کے لیے جہاز اڑانے کا لطف بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔

    دراصل کرونا وبا کی وجہ سے سفری پابندیوں کی وجہ سے دنیا کی صف اول کی ایئرلائنز میں شمار ہونے کے باوجود تھائی ایئرویز کو بھی مالی خسارے کا سامنا ہے، جس سے نکلنے کے لیے مذکورہ پیکج متعارف کرایا گیا ہے، اب تک تقریباً سو افراد پیکج کے تحت ورچول ٹیک آف کا لطف اٹھا چکے ہیں۔

    پیکج لینے والے پائلٹس کا کہنا تھا فلائٹ سیمولیٹر کا کاک پٹ بالکل اصلی جیسا ہے، یہاں تک کے اس کے بٹن بھی اصلی معلوم ہوتے ہیں۔ پیکج لینے والوں میں 77 برس کے مسافر سے لے کر 7 سال تک عمر تک کے مسافر شامل تھے۔