Tag: تھائی لینڈ جانے والے میاں بیوی سے ہیروئن برآمد

  • تھائی لینڈ جانے والے میاں بیوی سے ہیروئن بھرے کیسپول برآمد، ملزمان گرفتار

    تھائی لینڈ جانے والے میاں بیوی سے ہیروئن بھرے کیسپول برآمد، ملزمان گرفتار

    اے این ایف نے تھائی لینڈ جانے والے وہاڑی کے رہائشی میاں بیوی سے 46 ہیروئن بھرے کیسپول برآمد کرلیے، ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات کےخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، پانچ کارروائیوں میں 113 کلو سے زائد منشیات برآمد کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر اے این ایف حکام نے 3 کارروائیاں کیں، تھائی لینڈ جانے والے وہاڑی کے رہائشی میاں بیوی کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے 46 ہیروئن بھرے کیسپول برآمد کر لیے گئے۔

    ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ دوسری کارروائی میں مسافر کے پیٹ سے 40 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے، بھکرکا رہائشی ملزم پروازنمبر کیو آر 621 کے ذریعے دوحہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا،

    تیسری کارروائی میں لاہورکے رہائشی مسافر کے بیگ سے 675 گرام کوکین برآمد ہوئی، اس کے علاوہ گوادر کےعلاقے نیلنٹ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 100 کلو چرس برآمد کر لی گئی، برآمدشدہ چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق خیبر کے علاقے جروبی زخاخیل میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 12 کلو چرس برآمد ہوئی۔

    حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔