Tag: تھائی لینڈ کے بادشاہ

  • تھائی لینڈ: نئے بادشاہ کی تاج پوشی کی تیاریاں، 4 ارب سے زائد خرچہ

    تھائی لینڈ: نئے بادشاہ کی تاج پوشی کی تیاریاں، 4 ارب سے زائد خرچہ

    بینکاک: تھائی لینڈ میں نئے بادشاہ کی تاج پوشی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، تاج پوشی کی تیاریوں پر چار ارب روپے سے زائد کے خرچے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں نئے بادشاہ ماہا وجیرالونگ کی تاج پوشی کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں، تاج پوشی تقریب کے لیے ریہرسل میں فوجی دستوں اور بینڈز نے حصہ لیا۔

    جشن تاج پوشی پر مبنی تین روزہ تقریبات کا انعقاد اگلے ہفتے ہوگا، یہ جشن 4 مئی سے 6 مئی تک جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ 66 سالہ وجیرالونگ دو برس قبل اپنے والد کی وفات کے بعد تخت نشین ہوئے تھے تاہم روایات کے مطابق نیا بادشاہ 2 سال کے سوگ کے بعد ہی اپنی تاج پوشی کی تقریب منعقد کر سکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ملکی تاریخ میں‌پہلی بار تھائی لینڈ کی شہزادی نے شاہی روایات توڑ دیں

    خیال رہے کہ تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومیبول کا انتقال 14 اکتوبر 2016 میں 88 سال کی عمر میں ہوا تھا، انھوں نے 70 سال تک تھائی لینڈ پر بادشاہت کی۔

    بادشاہ بھومیبول نے اپنی بادشاہت کے دوران ملک میں بڑی تبدیلیاں لائیں اور قوم کی رہنمائی ایک باپ کی طرح کی، انھیں دنیا کے سب سے طویل مدت تک حکومت کرنے والے بادشاہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔

  • ستر سال برسراقتدار رہنے کے بعد تھائی لینڈ کے بادشاہ انتقال کرگئے

    ستر سال برسراقتدار رہنے کے بعد تھائی لینڈ کے بادشاہ انتقال کرگئے

    بنکاک: دنیا میں سب سے زیادہ طویل عرصے تک حکومت کرنے والےتھائی لینڈ کے بادشاہ پومی پون 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ تھائی لینڈ میں 70 سال تک برسر اقتدار رہے۔

    thai1

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی تھائی لینڈ کے شاہی محل نے تھائی بادشاہ کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، ان کا انتقال علالت کے سبب ہوا، وہ گزشتہ کئی بر س سے تقاریب میں شرکت نہیں کرتے تھے۔

    thai3

    تھائی بادشاہ کو 1964ء میں ان کے بھائی کے انتقال پر بادشاہ بنایا گیا، وہ امریکی ریاست میسا چوسٹ میں پیدا ہوئے تھے۔

    thai2

    بادشاہ کے انتقال پر تھائی لینڈ کی پارلیمان کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، ان کا انتقال ایسے وقت میں ہوا ہے جب تھائی لینڈ میں 2014ء میں ہونے والی بغاوت کے بعد سے فوج کی حکمرانی ہے۔

    thai4

    بادشاہ پومی پون کے جانشین 63 سالہ ولی عہد شہزادہ وجیرالونگ کورن کو عوام میں وہ پذیرائی حاصل نہیں ہے جو ان کے والد کو تھی،تھائی لینڈ کے قوانین کے مطابق عوامی سطح پر جانشینی کے معاملات پر بات کرنا قابل تعزیر جرم ہے۔