Tag: تھائی لینڈ

  • ایشیئن بیچ گیمز: پاکستان نے بھارت کو کبڈی میں شکست دیدی

    ایشیئن بیچ گیمز: پاکستان نے بھارت کو کبڈی میں شکست دیدی

    تھائی لینڈ : پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ایشیئن بیچ گیمز کے کبڈی ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ،تھائی لینڈ کے شہر پکھٹ میں جاری ایشین بیچ گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

    دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھوپور مہارت سے کھیلتے ہوئے پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو اٹھائیس کے مقابلے میں انتالیس پوائنٹس سے زیر کرکے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    پاکستان ایشین بیچ گیمز میں اب تک دو گولڈ میڈل جیت جیت چکا ہے۔فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔

  • بینکاک: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،9 فوجی ہلاک

    بینکاک: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،9 فوجی ہلاک

    تھائی لینڈ: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے نو فوجی ہلاک ہوگئے۔

    بیل دو سو بارہ نامی ہیلی کاپٹر تھائی فوجیوں کے لئے موت کا پروانہ بن گئے، حکام کا کہنا ہے کہ شمالی صوبے پے یاؤ سے اڑان بھرنے والا ہیلی کاپٹر پرواز کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی کے باعث گر تباہ ہوگیا، حادثے میں میجر جنرل سمیت نو فوجی لقمہ اجل بنے۔

    دو سال کے عرصے میں گر کر تباہ ہونے والا یہ چوتھا فوجی ہیلی کاپٹر ہے۔

  • ایشین گیمز: قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کی تھائی لینڈ کو اکیاون رنز سے شکست

    ایشین گیمز: قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کی تھائی لینڈ کو اکیاون رنز سے شکست

    انچیون: ایشین گیمز میں دفاعی چیمپئین پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انچیون میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے سبب چودہ اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔

    تھائی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا۔ گیارہ رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد نین عابدی نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ نین عابدی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ چودہ اوورز میں سات وکٹوں پر ستانوے رنزبنائے۔

    نین عابدی چالیس رنزبناکر نمایاں رہیں۔ جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر چھیالیس رنز بناسکی، اسماویہ اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • تھائی لینڈ:ہاتھیوں کےپولو ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز

    تھائی لینڈ:ہاتھیوں کےپولو ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز

    سموت پراکن :تھائی لینڈ کے صوبے سموت پراکن میں ہاتھیوں کےپولو ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔گولڈرٹرائینگل میں شروع ہونے والے کنگزایلی فنٹ پولو ٹورنامنٹ میں تھائی لینڈ کے مختلف علاقوں سے تین ٹن وزن کے حامل تقریباً اکیاون ہاتھی حصہ لے رہے ہیں۔

    تاہم اس کھیل کے نئے قوانین کے مطابق زائد وزن کے ہاتھی اس مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔اس سال ہاتھیوں کے پولو ٹورنامنٹ میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور تھائی لینڈ سمیت مختلف ممالک کی سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائیگا۔

  • تھائی لینڈ :فوج کے سربراہ پرایت چان اوچا وزیراعظم منتخب

    تھائی لینڈ :فوج کے سربراہ پرایت چان اوچا وزیراعظم منتخب

    تھائی لینڈ: پارلیمنٹ نے فوج  کے سربراہ پرایت چان اوچا کو وزیراعظم منتخب کرلیا ہے، نو منتخب وزیراعظم نے دوہزار پندرہ میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    تھائی لینڈ کی فوج کے سربراہ جنرل پرایُت چان اوچا نے اقتدار سنبھالنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات منعقد کروانے میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ انتخابات سے پہلے امن کی بحالی اور اصلاحات کرنا ضروری ہے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ فوج کے خلاف کسی بھی قسم کی مزاحمت کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، تھائی لینڈ میں بائیس مئی کو مارشل لاء نافذ کرکے فوج نے حکومت سنبھال لی تھی ۔

    ملک کی سابق وزیراعظم ینگ لک شناوترا سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کوحراست میں لے لیا گیا تھا، جنرل پرایت نے ینگ لک شناوترا کی جگہ اقتدار سنبھالا ہے، جو تین سال قبل بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔

  • تھائی لینڈ کو گزشتہ سال کے دوران317ملین ڈالر مچھلی کی برآمدات

    تھائی لینڈ کو گزشتہ سال کے دوران317ملین ڈالر مچھلی کی برآمدات

    پاکستان نے تھائی لینڈ کو گزشتہ سال کے دوران317ملین ڈالر مچھلی کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ ویتنام کے بعد تھائی لینڈ پاکستان سے مچھلی درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے ، وزارت تجارت کے حکام کے مطابق تھائی لینڈ کے مچھلی اور اسکی مصنوعات کے درآمد کنندگان پاکستان سے درآمدات میں اضافہ پر گہری دلچسپی رکھتے ہیں،

    اسی سلسلے میں تھائی لینڈکے درآمد کنندگان کا اعلیٰ سطیٰ بارہ رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور ملک میں مچھلی کی پیداوار اور پراسیسنگ وبرآمد سے وابستہ افراد سے ملاقاتیں کی ہیں ، امید ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک تھائی لینڈ کو کی جانے والی مچھلی کی ملکی برآمدات میں اضافہ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی