Tag: تھائی لینڈ
-
بنکاک:تھائی حکومت نے مختلف صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی
تھائی لینڈ کی حکومت نے سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر دارالحکومت بنکاک سمیت مختلف صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔
حکومت نے ایمرجنسی کا نفاذ ساٹھ روز کے لئے کیا ہے، ایمرجنسی لگانے کا مقصد ملک بھر میں جاری وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کے خلاف احتجاجی مہم کو روکنا ہے۔
ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی مشکوک شخص کو غیر معینہ مدت تک کے لئے اپنی حراست میں رکھ سکیں گے اور انتشار پھیلانے والےعناصر سے سختی کیساتھ نمٹا جاسکے گا۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے ایمرجنسی کے نفاذ کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ہر حال میں احتجاجی مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
-
بینکاک: بم دھماکے میں ہلاک مظاہرین کی یاد میں تقریب
تھائی دارالحکومت بینکاک میں دو روز قبل اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنیوالے دستی بم سے ہلاک افراد کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی، بدھ مندر میں منعقدہ تقریب میں ہزاروں تھائی شہریوں نے شرکت کی۔
تھائی لینڈ میں دو زور قبل مظاہرین کے مارچ کے دوران بم دھماکے سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، اس سلسلے میں ہونے والے تقریب میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس قبل مظاہرین نے تھائی لینڈ کی سڑکوں کو بند کرنے کے لئے حکومت کے خلاف مظاہروں کا اعلان کرچکے ہیں، حکومت نے فوری طور پر بیس ہزار سے زائد سیکورٹی کے اہلکار تعینات کئے ہیں اور اہم چوکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ دو ملک میں فروری کو ہونے والے انتخابات سے پہلے قبل موجودہ حکومت مستعفی ہو جائے۔