Tag: تھائی لینڈ

  • تھائی لینڈ میں آرمڈفورسز ڈے منقعد

    تھائی لینڈ میں آرمڈفورسز ڈے منقعد

    تھائی لینڈ میں آرمڈفورسز ڈے منایا گیا، اٹھارہ جنوری کو منائے جانے والے اس دن ، بری ، بحری ، فضائی افواج کو خراج تحیسن پیش کیا گیا ۔

    تھائی لینڈ میں اٹھارہ جنوری کوافواج کو خراج تحسین پیش کرنے لئے، آرمڈ فورسز ڈے منایا گیا، اس موقع پر، بری ، بحری اور فضائی افواج نے مشقیں کی۔

    آرم فورسز ڈے کے موقع پر جد ید ااسلحے سے لیس مسلح افواج نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بچنے کے لئے عملی مظاہرہ اور پریڈ کی۔

    آرم فورسز ڈے کے موقع پر تینوں افواج کے سربراہان نے شرکت کی اور پریڈ کا جائزہ لیا ، تھائی لینڈ میں آرمڈ فورسز ڈے پندرا سو تیرانوے میں عظیم بادشاہ ۔ ناریسوان کی  ہاتھی جنگ میں زبردست کامیابی کے موقع پر منایا جاتا ہے ۔

  • تھائی لینڈ:حکومت مخالف مظاہرے میں دھماکا، 36 افراد زخمی

    تھائی لینڈ:حکومت مخالف مظاہرے میں دھماکا، 36 افراد زخمی

    تھائی لینڈ کے وزیراعظم کے خلاف مظاہرے اور احتجاج مزید زور پکڑتے جا رہے ہیں، مظاہرے کے دوران بم دھماکے سے چھتیس افراد زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بم دھماکا سے بھگدڑ مچ گئی، جس کے باعث متعدد مظاہرین کچلے جانے سے زخمی ہوگئے جبکہ بعض دھماکے کے باعث زخمی ہوئے۔

    تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے کئی دنوں سے بینکاک کی سڑکوں پرجاری ہیں، تھائی لینڈ کی نگراں وزیراعظم کی برطرفی کے خلاف مظاہرے کرنے والےمظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل تھائی لینڈ کے فوجی سربراہ ہنگامے ختم نہ ہونے پر فوجی بغاوت کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔
        
           

  • تھائی لینڈ:عوام کا حکومت کے خلاف مارچ شروع

    تھائی لینڈ:عوام کا حکومت کے خلاف مارچ شروع

    تھائی لینڈ میں اس ملک کے عوام کا حکومت کے خلاف مارچ شروع ہوگيا، شرکاء نے بنکاک کی اہم تنصیبات کا رخ کرلیا۔

    ہفتوں سے ڈیرہ جمائے رکھے مظاہرین نے اس ملک کے دارالحکومت بینکاک میں شہر کی اہم شاہراہیں بلاک کر دیں، جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

    مظاہرین کی قیادت حزب اختلاف کے سابق رہنما تھوگ سوبن ستھپ کر رہے ہیں، جنکا کہنا تھا کہ بغاوت کے لئے فوج کو آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی یہ کام وہ خود ہی کرلیں گے۔

    شہری انتظامیہ نے ایک سو چالیس اسکولوں اور احتجاج کی جگہ سے نزدیکی جامعات کو بھی بند رکھنے کی ہدایات دی ہیں، یاد رہے کہ کئی ہفتوں سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک دو پولیس افسر سمیت آٹھ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔

  • تھائی لینڈ: حکومت مخالف مظاہرے جاری

    تھائی لینڈ: حکومت مخالف مظاہرے جاری

    تھائی لینڈ میں وزیراعظم شیناواترا کی حکومت پر گرفت کمزور پڑتی جا رہی ہے، مظاہرین نے حکومت پر دباؤ برقرار رکھنے کے لئے دارالحکومت کو مفلوج کر دیا۔

    تھائی حکومت حزب اختلاف کی جانب سے کئے جانے والے مظاہرے روکنے میں ناکام ہوگئی، ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے وزیراعظم ہاوس جانے والے تمام رستے مسدود کر دئیے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک انکے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے جبکہ فوج نے غیر جانبدار رہنے اور فرروی میں ہونیوالے انتخابات کےلئے قیام امن کے ماحول سازگار بنانے پر زور دیا ہے۔
        

        
       

  • بنکاک: تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت کےخطرات منڈلارہے ہیں، فوجی سربراہ

    بنکاک: تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت کےخطرات منڈلارہے ہیں، فوجی سربراہ

    تھائی لینڈ کے فوجی سربراہ نے تھائی لینڈ میں ہنگامے ختم نہ ہونے پر فوجی بغاوت کا عندیہ دیتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ ملکی مفاد کے لئے فوری سیاسی حل تلاش کرلیں۔

    بچوں کے قومی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوج کے سربراہ نےتمام فریقوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی صورتحال کے پیش نظرقیام امن کیلئےفوری اقدامات کریں۔

    انکا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی بحران اورہنگاموں کا سلسلہ فوری نہ روکا اور اس کاسیاسی حل تلاش نہ کیا گیاتوفوج ملک کانظام اپنےہاتھ میں لےسکتی ہے۔

    مظاہرین نے وزیر اعظم ینگ لک شیناواترا کا تختہ الٹنے کے لئے مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری رکھا ہوا ہے، دوسری طرف مظاہرین نےجمہوری حکومت کے خلاف پیرسے فیصلہ کن احتجاج کےلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

  • تھائی لینڈ:حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت بڑھ گئی

    تھائی لینڈ:حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت بڑھ گئی

    تھائی لینڈ میں حکومت مخالف ریلی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور سات افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد حکومت مخالف مظاہرین ہیں یا سیکورٹی گارڈز ہیں، وزیراعظم ینگ لک شیناواترے کے استعفی دینے اور حکومت کی جانب سے فروری میں انتخابات کروانے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے کے لئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نےریلی کا اہتمام کیا۔

    دوسری طرف حکومت نے فروری میں انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہوا ہے، دارالحکومت بنکاک میں جمع ہونے والے ہزاروں مظاہرین اور پولیس کے درمیان بعض مقامات پر ہاتھا پائی کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

    سابق نائب وزیراعظم سیتھپ تھاؤگیسوبان کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں اقتدارایک غیر منتخب کونسل کے سپرد کردے تاکہ اس کی نگرانی میں دوہزار پندرہ میں انتخابات کروائے جائیں،اس قبل حکومت نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔
       

  • بنکاک:حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی،عوام مارچ جاری

    بنکاک:حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی،عوام مارچ جاری

    تھائی لینڈ میں حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے ہزاروں مظاہرین حکومت مخالف مارچ میں شریک ہونا شروع ہوگئے۔

    بنکاک میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم شیناوترا کی برطرفی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا، اگلے ہفتے مظاہرین کی جانب سے شہر بھر میں اہم شاہراؤں اور سرکاری دفاتر کو بلاک کرنے کی منصوبی بندی کی گئی ہے۔

    حکومت نے فروری میں انتخابات کا اعلان کیا ہے تاہم عوام نے ہونے والے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرتے دوبارہ منتخب ہونے میں کامیاب ہوجائینگی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ بدعنوان قیادت نہیں چاہتے اس لئے احتجاج جاری رہے گا۔
       

  • بنکاک: ہزاروں مظاہرین کی جانب سے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

    بنکاک: ہزاروں مظاہرین کی جانب سے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

    تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک بار پھر ہزاروں لوگوں نے وزیر اعظم ینگ لک شیناواترا کے استعفے کا مطالبہ کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔

    تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے زور پکڑتے جارہے ہیں، مظاہرین انتخابات کے عمل کو روکنے کا اعادہ دے چکے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ فروری میں ہونے والے انتخابات میں شیناواترا کی حکومت دوبارہ اقتدار حاصل کرسکتی ہے۔

    حکومت نے پارلیمان کو تحلیل کرکے ملک میں انتخابات کا اعلان کرچکی ہے۔ جسے مظاہرین نے مسترد کرچکے ہیں۔

  • لاہور میں تھائی ائیرویزکی پروازکی ایمرجینسی لینڈنگ

    لاہور میں تھائی ائیرویزکی پروازکی ایمرجینسی لینڈنگ

    تھائی ائیرویزکی پرواز تھائی لینڈ سے اسلام آباد آتے ہوئے لینڈنگ گیئرمسائل ہونے پراس پرواز کو لاہورمیں ایمرجینسی لینڈ کرایا گیا۔

    تھائی ائیرویزکی پروازکواسلام آباد لینڈ کرنا تھا، اسلام آباد ایئرپورٹ پرجگہ نہ ہونے کے باعث پرواز کا رخ لاہور کی طرف کردیا گیا تھا۔

    لاہورمیں تھائی ائیرویزکی پرواز کو بحفاظت اتارلیا گیا  ذرائع کے مطابق پروازکوآدھ گھنٹے بعد دوبارہ اسلام آباد کیلئے روانہ کردیا جائے گا۔۔

  • فیشن شو میں سرینا ولیمز اور وکٹوریہ ازارینکا کی شاندار کیٹ واک

    فیشن شو میں سرینا ولیمز اور وکٹوریہ ازارینکا کی شاندار کیٹ واک

    ٹینس کے کھلاڑی فیشن کے میدان میں اتر آئے، ٹینس کی بہترین کھلاڑی سرینا ولیمز اور وکٹوریا نے ریمپ پر کیٹ واک کر کے شائقئین کے دل جیت لئے۔

    تھائی لینڈ میں رنگارنگ فیشن شو کا انعقاد ہوا، جسمیں ماڈلز کے ساتھ ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اور عالمی نمبر دو وکٹوریا ازارینکا نے ریمپ پر جلوے بکھرے، ڈیزائنر کے تیار کردہ آنے والے سال کیلئے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

    سرینا ولیمز اور وکٹوریہ ازارنیکا سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، جن کے زیب تن کئے ہوئے دیدہ زیب ملبوسات کو شائقین نے بے حد پسند کیا، نئے سال کے نئے کلیکشن کی نمائش اور عالمی ٹینس اسٹارز کی موجودگی نے تو فیشن شو میں چار چاند لگا دیئے۔