Tag: تھائی لینڈ

  • بینکاک:انتخابات میں تاخیرنہ کئےجانے پراپوزیشن کاشدید احتجاج

    بینکاک:انتخابات میں تاخیرنہ کئےجانے پراپوزیشن کاشدید احتجاج

    تھائی لینڈ میں حکومت کیجانب سے انتخابات میں تاخیر نہ کئے جانے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج جاری ہے۔

    تھائی لینڈ میں دو فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تاخیر کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپیل کی گئی تاہم وزیراعظم ینگ لک شیناوترا نے کسی بھی قسم کی تاخیر کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

    وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد دارالحکومت بنکاک سمیت ملک بھر میں اپوزیشن کی جانب سے پر تشدد مظاہرے شروع ہوگئے تاہم اس سے قبل ہونے والے مظاہروں میں تشدد کا عنصر شامل ہے۔
       

  • بینکاک:مسافربس حادثے کا شکار،29افراد ہلاک،4شدید زخمی

    بینکاک:مسافربس حادثے کا شکار،29افراد ہلاک،4شدید زخمی

    تھائی لینڈ میں ڈرائیورکی نیند نے انتیس مسافروں کو ابدی نیند سلا دیا، چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    تھائی لینڈ کے صوبے پیچ بن سے دوسرے شہر چینگ رائے جانیوالی مسافر بس ڈرائیور کی کوتاہی کے باعث دریا میں جاگری، جس کے نتیجے میں انتیس مسافر ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے کے باعث پیش آیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں حصہ لیا اور ہلاک و زخمیوں کو دریا سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں چالیس مسافر سوار تھے، جن میں سے اٹھائیس افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک شخص نے اسپتال میں دم توڑ دیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق چارافراد کی حالت تشویشناک ہے۔
       

  • بنکاک: تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری

    بنکاک: تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری

    تھائی لینڈ میں ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے وزیر اعظم شیناوترا کے برطرف ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

    تھائی حکومت کی جانب مظاہروں پرعائد پابندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے، مظاہروں پرعائد پابندی کے باوجود ہزاروں مظاہرین نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آئندہ انتخابات کے لیے جاری مہم پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔

    پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، وزیراعظم شیناوترا کو عوامی مخالفت کا سامنا ہے، رواں ماہ اس سے قبل ملک میں جاری پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک دو سو زائد زخمی ہوئے تھے۔

  • بنکاک:حکومت کیخلاف مظاہروں میں شدت، شیناوتراحکومت چھوڑدیں، مظاہرین

    بنکاک:حکومت کیخلاف مظاہروں میں شدت، شیناوتراحکومت چھوڑدیں، مظاہرین

    تھائی لینڈ کی وزیراعظم کے خلاف مظاہرے اور احتجاج مزید زور پکڑتے جا رہے ہیں، مظاہرین نے رجسٹریشن کروانے والے امیدواروں کو الیکشن آفس جانے سے روک دیا۔

    حکومت کے اعلان کے مطابق آئندہ سال انتخابات کروانے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں اور اس سلسلے میں حکومت نے بنکاک اسٹیڈیم میں رجسٹریشن کیلئے دفاتر قائم کیے ہیں تاہم رجسٹریشن کے لئے آنے امیدواروں کو مظاہرین نے روک دیا۔

    مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پہلے وزیراعظم ینگ لک شناواترا حکومت چھوڑ دیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےمستعفی ہونے تک وہ ان کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔

  • بنکاک: تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری

    بنکاک: تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری

    تھائی لینڈ میں حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے، اپوزیشن کی قیادت میں مظاہرین تھائی لینڈ کی سڑکوں پرنکل آئے۔

    تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، اپوزیشن کی قیادت میں مظاہرین نے بنکاک کی سڑکوں پر مارچ کیا، مظاہرین تھائی لینڈ کی نگراں وزیراعظم کی برطرفی کے خلاف مظاہرے کر رہے تھے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک نگراں وزیراعظم مستعفی نہیں ہونگے، وہ ان کیخلاف احتجاج جاری رکھیں گے، اس قبل وزیراعظم ینگ لک شناواترا نے گذشتہ ہفتے پارلمینٹ تحلیل کردی تھی اور فروری میں انتخابات کا اعلان کیا تھا مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔