Tag: تھائی لینڈ

  • تھائی لینڈ کے وزیراعظم کو برطرف کردیا گیا

    تھائی لینڈ کے وزیراعظم کو برطرف کردیا گیا

    بنکاک: تھائی لینڈ کی عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماضی میں سزا یافتہ وکیل کو اپنی کابینہ میں وزیر بنانے پر وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو تھائی لینڈ کی عدالت نے سزا سناتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا۔

    عدالت کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اخلاقیات کے اصولوں کے برخلاف ماضی میں سزا یافتہ شخص کو کابینہ میں بٹھایا۔

    جاپان کے وزیر اعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

    رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سریتھا تھاویسین ایک سال سے بھی کم عرصے تک وزیراعظم کے منصب پر فائز رہے، اس سے قبل بھی دو وزرائے اعظم کو تھائی عدالت عہدوں سے برطرف کرچکی ہے۔

  • ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات، تھائی لینڈ میں 61 افراد ہلاک

    ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات، تھائی لینڈ میں 61 افراد ہلاک

    بنکاک: ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے باعث تھائی لینڈ میں گرمی کی لہر سے 61 افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی وزارت صحت نے جمعہ کو کہا کہ رواں سال تھائی لینڈ میں ہیٹ اسٹروک سے اب تک 61 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جو کہ 2023 کے تمام عرصے کے مقابلے زیادہ ہیں۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تھائی لینڈ میں درجہ حرارت غیر معمولی طور پر زیادہ رہا اور حکام روزانہ کی بنیاد پر وارننگ جاری کرتے رہے ہیں، درجہ حرارت بڑھنے سے کئی افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے۔

    تھائی وزارت صحت کے مطابق پچھلے پورے سال میں ہیٹ اسٹروک سے 37 شہریوں کی موت واقع ہوئی تھی، رواں برس تھائی لینڈ کے زرعی شمالی علاقوں میں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ واضح رہے کہ سائنس دان کئی سالوں سے خبردار کر رہے ہیں کہ انسانوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں اب اکثر گرمی کی شدید لہروں کا سامنا رہے گا، جو پہلے سے زیادہ طویل ہوں گی۔

    اقوام متحدہ کی میٹریولاجیکل آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ایشیا کا خطہ تیزی سے گرم ہو رہا ہے۔ تھائی لینڈ میں مون سون کے موسم میں تاخیر کے باعث بھی غیر معمولی طور پر درجہ حرارت زیادہ ہے۔

  • اداکاری کرتے ہوئے بچے نے اپنی بہن کے سر میں قینچی گھسا دی

    اداکاری کرتے ہوئے بچے نے اپنی بہن کے سر میں قینچی گھسا دی

    ایک ننھے بچے نے ٹی وی کردار کی نقل کرتے ہوئے اپنی بہن کے سر میں قینچی گھسا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔

    تھائی لینڈ میں واقع اپنے گھر میں چار سالہ ٹن ایک ٹی وی اداکار کی نقل کررہا تھا، اسی دوران 10 سالہ بہن نونگ نے جب مزید کھیلنے سے انکار کیا تو بچے نے اس کی طرف قینچی پھینک دی جو سیدھی اس کے سر میں جاگھسی۔

    قینچی نے اس کی بہن کے سر میں چھید کردیا اور اس کی کھوپڑی میں ایک انچ تک اندر گھس گئی۔ ان کی دیکھ بھال کرنے والے 50 سالہ دادا جارون رویرام دونوں بہن بھائیوں کو چھوڑ کر باہر گئے تھے۔

    دادا نے بتایا کہ میں نے اپنی پوتی سے کہا کہ وہ میرے کام کی جگہ سے دور رہے کیونکہ میں لوہے کا کام کرتا ہوں اور اسے دھات کے ٹکڑے لگ سکتے ہیں۔ تاہم تھوڑی دیر بعد میں نے اس کی چیخ و پکار سنی۔

    جارون نے مزید بتایا کہ جب میں نے جاکر دیکھا تو اس کے سر کے پہلو میں قینچی گھسی ہوئی تھی۔ میں نے خود قینچی نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ لڑکی کی کھوپڑی میں مضبوطی سے گھسی ہوئی تھی۔

    بچی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز بالآخر قینچی کو نکالنے میں کامیاب حاصل کرلی۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ لڑکی دو دن تک اسپتال میں رہی۔

    ایک رشتے دار پیمیاڈا نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکی کا بھائی ٹی وی ڈرامے کا ایک کردار بنا ہوا تھا، ساتھ کھیلنے سے انکار کرنے پر اس نے بہن پر قینچی پھینک دی تھی۔

  • مکان میں بھوت ہیں یا نہیں اس کی تصدیق کا انوکھا انداز

    مکان میں بھوت ہیں یا نہیں اس کی تصدیق کا انوکھا انداز

    یہ مکان بھوت فری ہے آپ اس میں رہ سکتے ہیں! جی ہاں اب اس بات کی تصدیق سرٹیفکیٹ کے ذریعے ہوگی کہ اس مکان میں بھوت موجود ہیں کہ نہیں۔

    تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کچھ طلبہ ایک انوکھا کاروباری منصوبہ لے کر سامنے آئے ہیں۔ طلبہ کا یہ گروہ ایسے مکانات اور اپارٹمنٹس میں جاتا ہے جہاں آسیب کی موجودگی کی افواہ ہوتی ہے۔

    ان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ اس طرح کے مکانات میں بھوت پریت یا کوئی غیر مرئی قوت اپنا وجود رکھتی ہے یا نہیں، آیا کہ وہ گھر رہنے کے قابل ہے؟

    راجا منگالا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ مائی کے شہر لانا میں واقع ہے۔ اس درسگاہ کے 21 سالہ تھائی تائیوانی طالب علم ویفی چینگ رئیلٹرز ایسی جائیدادوں کی فروخت کے بارے میں جانتے ہیں جہاں ماضی میں کسی کی موت واقع ہوئی ہو۔

    طالبعلم کا کہنا ہے کہ ایسی رہائش گاہوں کے لیے گھوسٹ فری ہوم سرٹیفائر کی ضرورت ہوتی ہے۔ انھوں نے اور ان کے 22 سالہ دوست سریتھوٹ بون پراکھونگ نے اس ملازمت کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

    دونوں لڑکوں کی جانب سے اپنی گراں قدر خدمات کی فراہمی کے لیے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اشتہارات دیے گئے ہیں۔

    انھوں نے صارفین کو پیشکش کی ہے کہ وہ ایسے مکانات اور اپارٹمنٹس میں سو کر خریدار یا کرائے پر لینے کے خواہشمندوں کو ذہنی سکون کےلیے گھوسٹ فری سرٹیفکٹس جاری کرسکتے ہیں۔

    طلبہ کی یہ انوکھی پیشکش انٹرنیٹ پر صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروارہی ہے جبکہ کئی لوگ ان کے اشتہار کو دیکھ کر اپنے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں۔

  • سابق تھائی وزیر اعظم پیرول پر رہا

    سابق تھائی وزیر اعظم پیرول پر رہا

    بینکاک: تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کو پیرول پر رہا کر دیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا پیرول پر رہا کر دیے گئے، جس کے بعد وہ دارالحکومت بینکاک میں اپنی حویلی پہنچ گئے۔

    ارب پتی سابق وزیر اعظم کو پولیس اسپتال سے رہا کیا گیا، جہاں وہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں بیماری کے باعث ایک سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے، انھیں چھ ماہ بعد ہی رہا کیا گیا۔

    تھاکسن اسپتال سے بینکاک میں اپنے محل منتقل ہو گئے ہیں، ان پر 2001 سے 2006 کے دوران اقتدار کے غلط استعمال اور کرپشن کا الزام تھا۔

    74 سالہ تھاکسن کو 15 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد گزشتہ اگست میں تھائی لینڈ واپس آتے ہی حراست میں لے لیا گیا تھا، انھوں نے صحت کی خرابی کی شکایت کے بعد ایک رات بھی جیل میں نہیں گزاری، تھاکسن کی اصل 8 سالہ قید کی سزا تھائی لینڈ کے بادشاہ نے ایک سال میں تبدیل کر دی تھی۔

    انڈونیشیا کے خوب صورت جزیرے ’’بالی‘‘ جانے والے سیاحوں کے لیے بُری خبر

    تھاکسن شیناواترا کو جس طرح مراعات دی گئیں، اس نے تھائی باشندوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ امیر اور طاقت ور لوگوں کے ساتھ کچھ اور ہی سلوک کیا جاتا ہے۔

  • دماغی مسائل کے شکار مسافر نے اچانک طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا

    دماغی مسائل کے شکار مسافر نے اچانک طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا

    بنکاک: نہ صرف طیارے کے اندر بلکہ پورے ایئرپورٹ پر اس وقت کھلبلی مچ گئی جب دماغی مسائل کے شکار ایک کینیڈین مسافر نے ٹیک آف سے عین قبل اچانک طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا۔

    روئٹرز کے مطابق چیانگ مائی ہوائی اڈے سے دارالحکومت بنکاک کے لیے روانہ ہونے کی تیاری کرنے والے تھائی ایئر ویز کے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ اچانک کینیڈا کے ایک سیاح نے کھول دیا، جس کی وجہ سے طیارے کے اندر مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔

    پرواز میں موجود فیس بک کی ایک صارف اننیا تیانگٹے نے اس واقعے سے متعلق پوسٹ میں لکھا کہ ایمرجنسی دروازہ کھلتے ہی پورا طیارہ افراتفری کا شکار ہو گیا، کچھ ہی دیر میں اہلکاروں نے آ کر مسافر کو پکڑا اور طیارے سے باہر لے گئے۔ اننیا کا کہنا تھا کہ اگر طیارہ اس وقت سطح سمندر سے 30,000 فٹ بلندی پر ہوتا تو کیا ہوتا؟

    چیانگ مائی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر نے جمعرات کو دیر گئے بتایا کہ ایک مسافر نے ہنگامی دروازہ کھولا تھا، جس کی وجہ سے فلیٹبل سلائیڈ فعال ہو گئی اور طیارہ ٹیک آف کرنے سے قاصر رہا، جس کی وجہ سے طیارہ ٹرمینل پر واپس آ گیا اور مسافر اتر گئے، اور تکنیکی ماہرین نے حفاظتی معائنہ کیا۔

    حکام کے مطابق اس خلل سے ہوائی اڈے پر ایک درجن سے زیادہ دیگر پروازیں متاثر ہوئیں۔ تھائی ایئر ویز کا کہنا تھا کہ معائنے کے بعد طیارے کو تمام مسافروں اور عملے کے ساتھ روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ جب کہ 40 سالہ مسافر کو مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، جہاں اس نے دروازہ کھولنے کا اعتراف کیا اور وجہ بتائی کہ اسے لگا کہ کچھ لوگ اسے مارنے کے لیے اس کا پیچھا کر رہے ہیں۔

    مسافر کے وکیل کا کہنا تھا کہ مسافر کے بیان سے لگ رہا ہے کہ وہ فریب خیال (ہالوسنیشن) میں مبتلا ہے۔

  • تھائی لینڈ جانے والے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

    تھائی لینڈ جانے والے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

    تھائی لینڈ کی حکومت نے اہم اعلان کرتے ہوئے 60 ممالک کے شہریوں کو ایک ماہ کے لیے بغیر ویزے کے ملک آنے کی اجازت دے دی۔

    سیاحت کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے۔  اور خطوں کے لوگ 30 دنوں کے لیے بغیر ویزا کے تھائی لینڈ جا سکتے ہیں۔

    تھائی وزارت خارجہ کے قونصلر امور کے شعبہ کے مطابق ان ممالک اور علاقوں میں انڈورا، آسٹریلیا، آسٹریا، برونائی، کینیڈا، بیلجیم، بحرین، برازیل،چین، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، فن لینڈ ، اسٹونیا اور فرانس شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ جرمنی، آئس لینڈ، انڈیا، انڈونیشیا،یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اسرائیل، قازقستان، کویت، اٹلی، جاپان،لٹویا، لیچٹنسٹائن، لتھوانیا، مالدیپ، ماریشس، موناکو، لکسمبرگ، ملائیشیا،نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ کے شہریوں کو بغیر ویزا کے تھائی لینڈ میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

    تھائی لینڈ ناروے،پولینڈ، پرتگال، قطر، پیرو، فلپائن، سان مارینو،سنگاپور، سلوواکیہ، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، سلووینیا، اسپین،جنوبی کوریا، سویڈن، ترکی، یوکرین، سوئٹزرلینڈ، تائیوان کا ویزا فری سفر کریں گے۔ متحدہ عرب امارات، امریکہ ،ویتنام برطانیہ کے شہری بھی تھائی لینڈ کا ویزہ فری سفر کر سکتے ہیں۔

    دوطرفہ معاہدے کے تحت کمبوڈیا اور میانمار کے پاسپورٹ ہولڈرز تھائی لینڈ میں داخل ہو سکتے ہیں اور ویزہ کے بغیر 14 دن تک قیام کر سکتے ہیں۔ یہ صرف ان لوگوں پر لاگو ہوتا ہے جو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے ملک میں داخل ہوتے ہیں۔

    مکاؤ، منگولیا، ہانگ کانگ، لاؤس،روس اور ویتنام کے پاسپورٹ رکھنے والے غیر ملکی 30 دن تک تھائی لینڈ میں رہ سکتے ہیں۔

    چلی، ارجنٹائن، برازیل،جنوبی کوریا اور پیرو کے شہری تھائی لینڈ میں بغیر ویزا کے 90 دن تک رہ سکتے ہیں۔

    عارضی ویزا فری داخلہ فی الحال چین و قازقستان کے شہریوں کیلیے 25 ستمبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک اور ہندوستان اور تائیوان کے شہریوں کیلیے 10 نومبر سے 10 مئی تک نافذ ہے۔

    روسی پاسپورٹ رکھنے والے 1 نومبر 2023 سے 30 اپریل 2024 تک 90 دن کے ویزا فری قیام کے اہل ہیں۔

    سرکاری حکام کے مطابق ویزا فری انٹری دینے کی پالیسی سے تھائی لینڈ میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔

    پیمنٹ پروسیسنگ کارپوریشن ماسٹر کارڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق، بینکاک گزشتہ سال 22.78 ملین بین الاقوامی زائرین کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ دیکھنے والا شہر بن گیا۔

    تھائی لینڈ کے دو دیگر مشہور سیاحتی مقامات، فوکٹ اور پٹایا، دنیا کے 20 سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شہروں میں شامل ہیں۔ فوکٹ 9.89 ملین زائرین کے ساتھ 14 ویں نمبر پر ہے، جبکہ پٹایا 9.44 ملین زائرین کے ساتھ 15 ویں نمبر پر ہے۔

    تھائی لینڈ اور چین نے یکم مارچ سے دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے اپنے شہریوں کے لیے "مستقل طور پر” ویزا فری داخلے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے ۔

  • تھائی لینڈ کی نئی حکومت نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کر لیا

    تھائی لینڈ کی نئی حکومت نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کر لیا

    بینکاک: تھائی لینڈ کی نئی حکومت نے شہریوں کا گزر بسر آسان بنانے کے لیے ہر شہری کو 10 ہزار بھات (282 ڈالر) کی مالی مدد فراہم کرنے اور توانائی کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق تھائی لینڈ کی نئی حکومت نے ہر شہری کو دس ہزار بھات کی مالی مدد دینے، قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر کی سہولت اور توانائی کی قیمتیں کم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے، تاکہ زندگی گزارنے کی لاگت کم ہو سکے، اور معیشت کو فروغ مل سکے۔

    یہ اعلانات اس تقریر کے مسودے کا حصہ ہیں جو تھائی وزیر اعظم سریتھا تھاویسین اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں کریں گے۔ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سریتھا نے اسی ہفتے کابینہ کے ساتھ حلف اٹھایا ہے اور وہ پیر کو پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔

    مالی مدد کے اسکیم کے تحت 560 ملین بھات (15.8 ملین ڈالر) کی رقم مختص کی گئی ہے، جس کی ادائیگی 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام تھائی باشندوں کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کی جائے گی، اس اسکیم کا وعدہ سریتھا کی پارٹی کی جانب سے انتخابات سے قبل کیا گیا تھا۔

    پالیسی تقریر کے مسودے کے مطابق وبائی امراض سے متاثرہ کسانوں اور چھوٹے کاروباروں کو قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر کی سہولت دی جائے گی، بجلی اور خوردنی تیل کی قیمتیں بھی کم کی جائیں گی، ساتھ ہی سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے مخصوص ممالک سے ویزے کی شرائط میں نرمی کی جائے گی۔

    وزیر اعظم نے کہا یہ پالیسی ملکی اقتصادی ترقی کا باعث بنے گی، معیشت میں نقد رقم لگائی جائے گی تاکہ سبھی اس سے مستفید ہوں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سریتھا کی عوام پسند حکومت کو وراثت میں کم زور برآمدات اور سرمایہ کاری کی قلت سے وراثت میں کم زور معیشت ملی ہے۔

    گزشتہ ماہ اسٹیٹ پلاننگ ایجنسی نے اپنی 2023 کے جی ڈی پی کی شرح نمو کو 2.7-3.7 فیصد سے کم کر کے 2.5-3.0 فی صد کیا جو دوسری سہ ماہی میں توقع سے کم ہے، گزشتہ سال کی شرح نمو 2.6 فی صد تھی۔

  • وشما فاطمہ کی تھائی لینڈ میں سیر سپاٹے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    وشما فاطمہ کی تھائی لینڈ میں سیر سپاٹے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وشما فاطمہ کی تھائی لینڈ میں سیر سپاٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ وشما فاطمہ نے تھائی لینڈ کی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مختلف مقامات پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Washma Fatima (@washma.fatima)

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’ دنیا آپ کی ہے اسے دریافت کریں‘۔

    اداکارہ نے کچھ تصویر چند گھنٹوں قبل شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Washma Fatima (@washma.fatima)

    وشما فاطمہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Washma Fatima (@washma.fatima)

    اس سے قبل بھی وشما فاطمہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Washma Fatima (@washma.fatima)

    واضح رہے کہ وشما فاطمہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں منفی کردار نبھائی تھی، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں وہاج علی، ہانیہ عامر، زاویار نعمان، رابعہ کلثوم ودیگر شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Washma Fatima (@washma.fatima)

    اداکارہ کے شوہر سبحان اعوان بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’عمر‘ کا کردار ادا کررہے ہیں، دیگر کاسٹ میں سید جبران، شہروز سبزواری، کرن حق، اریج محی الدین، ندا ممتاز ودیگر شامل ہیں۔

  • کروڑوں کی لاٹری جیتنے والی خاتون پر سابق شوہر نے مقدمہ کردیا

    کروڑوں کی لاٹری جیتنے والی خاتون پر سابق شوہر نے مقدمہ کردیا

    بنکاک: تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو علم ہوا کہ اس کی بیوی نے 9 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی جس کے بعد اس نے شوہر سے خود ساختہ علیحدگی اختیار کر کے دوسرے شخص سے شادی کرلی۔

    اردو نیوز کے مطابق 3 لاکھ 48 ہزار ڈالر (9 کروڑ 80 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی لاٹری جیتنے والی خاتون پر ان کے شوہر نے دوسرے شخص کے ساتھ شادی کرنے پر مقدمہ دائر کر دیا۔

    تھائی لینڈ کا ایک شخص اس وقت حیران ہوا جب اس کی اہلیہ نے 3 لاکھ 48 ہزار ڈالر کی لاٹری جیتی اور پھر اس نے دوسرے شخص سے شادی کر لی، 47 سالہ نرین نامی شخص نے اپنی اہلیہ کے خلاف 11 مارچ کو مقدمہ درج کروایا۔

    نرین نے خاتون سے 20 سال قبل شادی کی جس کے بعد ان کی 3 بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

    نرین 20 لاکھ بھات کا مقروض تھا اور 2014 میں اس نے جنوبی کوریا جانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنا قرضہ اتار سکے، وہ جنوبی کوریا میں کام کرتا رہا اور وہاں سے اپنی اہلیہ چاوی وان کو ماہانہ 27 ہزار سے 30 ہزار بھات بھیجتا رہا۔

    نرین کو بعد میں معلوم ہوا کہ اس کی اہلیہ نے 1 کروڑ 20 لاکھ تھائی بھات کی لاٹری جیتی ہے جو اس نے اپنے شوہر سے چھپا لی تھی۔

    اپنی اہلیہ سے رابطہ نہ ہونے پر نرین نے 3 مارچ کو واپس تھائی لینڈ جانے کا فیصلہ کیا جہاں اسے یہ پتہ چلا کہ اس کی اہلیہ نے رواں سال 25 فروری کو کسی پولیس افسر سے شادی کر لی ہے۔

    نرین کا کہنا ہے کہ میں حیران تھا اور مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیا کروں، میں مایوس تھا، مجھے امید نہیں تھی کہ 20 سال بعد میری اہلیہ میرے ساتھ ایسا کر سکتی ہیں۔ میرے بینک اکاؤںٹ میں صرف 60 ہزار بھات رہ گئے ہیں کیونکہ میں سارے پیسے اپنی اہلیہ کو بھیجتا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ میں انصاف کا مطالبہ کرتا ہوں اور اپنے پیسے واپس لینا چاہتا ہوں۔

    دوسری جانب چاوی وان کا کہنا ہے کہ لاٹری جیتنے سے کئی سال پہلے نرین اور ان میں علیحدگی ہو گئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی پسند کی شادی کر لی، تاہم نرین کا کہنا ہے کہ انہیں علیحدگی کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

    دونوں میاں بیوی کے درمیان اس معاملے کی پولیس کی جانب سے تفتیش کی جا رہی ہے۔