Tag: تھامس ویسٹ

  • امریکا خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، امریکی نمائندہ خصوصی

    امریکا خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، امریکی نمائندہ خصوصی

    اسلام آباد : امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں دہشت گردی کےخلاف پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ دو روزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

    امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا پاکستان کے2روزہ دورےکےبعدواپس جارہاہوں، دورہ پاکستان کے دوران وزیرخارجہ اورآرمی چیف جنرل عاصم منیرسمیت اہم ملاقاتیں کیں ، جس میں ٹی ٹی پی کی جانب سےدرپیش سنگین سیکیورٹی چیلنجز پربات ہوئی۔

    تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ امریکاخطےمیں دہشت گردی کےخلاف پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے کیلئے شکر گزار ہیں۔

    امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغانستان نے مزید کہا کہ پناہ گزینوں کےتحفظ اورتعاون سے متعلق پاکستان کیساتھ رابطےمیں ہیں۔

  • امریکی نمائندہ خصوصی کی کالعدم  ٹی ٹی پی  کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی تائید

    امریکی نمائندہ خصوصی کی کالعدم ٹی ٹی پی کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی تائید

    واشنگٹن : امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان  تھامس ویسٹ نے کالعدم ٹی ٹی پی کی دہشت گرد کارروائیوں کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی تائید کردی۔

    امریکی نمائندہ تھامس ویسٹ نے کالعدم ٹی ٹی پی کےحوالے سے پاکستانی مؤقف کی تائید کردی ، تھامس ویسٹ نمائندہ خصوصی افغانستان،ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری بیوروساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز ہیں اور امن مشنزکےلئےعالمی سطح پرتھامس ویسٹ کی خدمات قابل قدر ہیں۔

    تھامس ویسٹ نے سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے میں ٹی ٹی پی کی کارروائیوں کے حوالے سے کہا کہ ٹی ٹی پی خطےکے امن کے لیے شدیدترین خطرہ ہے، ٹی ٹی پی کی جانب سےافغان سرزمین کواستعمال کرکےحملوں میں اضافہ دیکھنےمیں آیا۔

    امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی پاکستان سےنکالےجانےپرافغان طالبان کی حامی بن کرجنگ لڑتی رہی، افغان طالبان اورٹی ٹی پی آپریشنل اورمالی معاونت میں ایک پیج پرہیں، افغان طالبان ٹی ٹی پی کولاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرتے آئے ہیں، پاکستان خطےمیں امن کےلیےہمیشہ مددگاررہاہے۔

    تھامس ویسٹ نے خطےمیں امن کیلئےپاکستانی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی مسائل کی نشاندہی،افغان مہاجرین معاملےپرانتہائی مددگار رہا ہے۔

  • ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں: امریکی نمائندہ خصوصی کا انکشاف

    ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں: امریکی نمائندہ خصوصی کا انکشاف

    واشنگٹن: افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں سٹمسن سینٹر تھنک ٹینک کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تھامس ویسٹ نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان علاقائی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے، پاکستان میں ٹی ٹی پی کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر ٹی ٹی پی کے حملوں میں افغان طالبان کی حمایت ہے یا نہیں؟ اس پر عوامی سطح پر بات کرنا مشکل ہے۔

    تھامس ویسٹ نے واضح کیا کہ نیٹو جنگ کے دوران افغان طالبان کی اتحادی بننے والی ٹی ٹی پی کے اب بھی طالبان سے تعلقات کافی مضبوط ہیں۔

    خصوصی امریکی ایلچی نے کہا افغانستان میں داعش کے حملوں میں کمی آئی ہے، 2023 کے اوائل سے افغانستان میں طالبان کے چھاپوں نے داعش کی مقامی شاخ کے کم از کم آٹھ اہم رہنماؤں کو مار دیا ہے، ہم اسی شاخ کے حوالے سے سب سے زیادہ فکر مند رہے ہیں۔

  • او آئی سی کا اجلاس بار آور ثابت ہوا اور اہم نتائج سامنے آئے: امریکی نمائندہ خصوصی

    او آئی سی کا اجلاس بار آور ثابت ہوا اور اہم نتائج سامنے آئے: امریکی نمائندہ خصوصی

    واشنگٹن: افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ او آئی سی کا اجلاس بار آور ثابت ہوا اور اہم نتائج سامنے آئے، امریکا او آئی سی کے کردار اور تعاون کو سراہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ او آئی سی کا اجلاس بار آور ثابت ہوا اور اہم نتائج سامنے آئے۔

    تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ہیومینٹرین ٹرسٹ فنڈ کا قیام عمل میں آیا، اجلاس میں او آئی سی کے ایک خصوصی ایلچی کی نامزدگی بھی اہم ہے۔

    نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ امریکا او آئی سی کے کردار اور تعاون کو سراہتا ہے۔

    یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا سترہواں غیر معمولی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس سعودی عرب کی جانب سے طلب کیا گیا ہے جبکہ میزبانی کے فرائض پاکستان نے انجام دیے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمے داری ہے، دنیا میں افغانستان سے زیادہ کسی ملک نے مسائل کا سامنا نہیں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغان آبادی غربت کی سطح سے نیچے آتی جا رہی ہے، قابل افسوس ہے افغان مسئلے پر دنیا خاموش ہے، بروقت اقدام نہ کیا تو انسانی بحران بن سکتا ہے۔