Tag: تھانہ آبپارہ

  • مرحوم شاعراحمد فراز کے گھرڈکیتی کی واردات

    مرحوم شاعراحمد فراز کے گھرڈکیتی کی واردات

    لاہور :ملک کے معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے گھر ڈکیتی کی واردات، ڈاکو لاکھوں مالیت کا سامان لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ کے علاقے میں مشہور شاعراحمد فراز مرحوم کے گھر داخل ہوکر مسلح ڈاکو دس تولے سونا، تین موبائل فون، لیپ ٹاپ اور مختلف اعزازات لوٹ کرفرارہوگئے۔

    مذکورہ واقعہ سات اپریل کی علی الصبح پیش آیا، ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا، اہل خانہ کے مطابق ڈاکو پشتومیں بات چیت کررہے تھے اورچہروں کونقاب سے ڈھانپ رکھا تھا۔

    پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان کے فنگرپرنٹس بھی حاصل کرلئے گئے۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

  • خاتون نے شوہر اورتین بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    خاتون نے شوہر اورتین بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    اسلام آباد :تھانہ آبپارہ کے علاقے میں ایک ماں نے تین  بچوں اور شوہر کو قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو بھی  گولی مار کر ختم کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماں نے تین بچوں اور شوہرکو قتل کر کے خود کشی کرلی،واقعہ تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس ون تھری میں پیش آیا  ۔زخمی ہونے والے11 سالہ محمد رافع نے پولیس کو بتایا کہ والدہ اور والد کے درمیان اکثر جھگڑارہتا تھا ۔

    آج صبح جب والدہ ناشتہ بنا رہی تھیں اس دوران والد اور والدہ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہورہا تھا،ہمارے والد نے ہمیں آج پارک میں گھومنے کے لئے لے جانا تھا۔

    والدہ نے ناشتہ کرنے کے بعد پستول سے فائر کر کے 3 بچوں اوروالد فاروق خٹک کو قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو گولی مارلی ۔ ایک گولی مجھے چھوتے ہوئے گزر گئی، پولیس نے فوری طور پر لاشیں پولی کلینک منتقل کردیں۔