Tag: تھانہ ترنول

  • اسلام آباد احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونیوالا رینجرز اہلکار شہید ہوگیا

    اسلام آباد احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونیوالا رینجرز اہلکار شہید ہوگیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ ترنول کی حدود میں رینجرز اہلکار مظاہرین کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، رینجرز اہلکار لانس نائیک تنویر 3 ہفتے سے سی ایم ایچ میں زیر علاج تھا۔

    وفاقی پولیس نے رینجر اہلکار کی شہادت کی تصدیق کر دی، جبکہ پولیس نے مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی ’فائنل کال‘ کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ اسلام آباد جانے کے لیے نکلا تھا۔

    یہ قافلہ رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے 26 نومبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچا، تاہم بعدازاں سکیورٹی فورسز نے کریک ڈاؤن کرکے علاقے کو پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خالی کروا لیا۔

  • پسند کی شادی کرنے والے لڑکے اور لڑکی کو ذبح کر دیا گیا

    پسند کی شادی کرنے والے لڑکے اور لڑکی کو ذبح کر دیا گیا

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں پسند کی شادی کرنے والے جواں سالہ لڑکے اور لڑکی کو ذبح کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ، جس میں تھانہ ترنول کی حدود میں ہنگو سے تعلق رکھنے والے لڑکا اور لڑکی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھانہ ترنول کی حدود میں ہنگو سے تعلق رکھنے والے لڑکا اور لڑکی بے دردی سے قتل کیا گیا۔

    لڑکی کی شناخت مردانہ بی بی جبکہ لڑکے کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی، واقعہ تھانہ ترنول کی حدود میں گاؤں پنڈ پڑیاں میں پیش آیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی اور جان بچانے کے لیے ایک گھر میں پناہ لی لیکن ملزمان مقتولین کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور لڑکا، لڑکی کو ذبح کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

    پولیس کی جانب سے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، لڑکے کی عمر 22 سال جبکہ لڑکی کی 24 سال ہے۔

    ایس ایس پی آپریشن ارسلان شاہ زیب نے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔