Tag: تھانہ سنگجانی

  • پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کیخلاف تھانہ سنگجانی میں 3 مزید مقدمات درج

    پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کیخلاف تھانہ سنگجانی میں 3 مزید مقدمات درج

    اسلام آباد : پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کیخلاف تھانہ سنگجانی میں تین مزید مقدمات کرلئے، جن میں علی امین گنڈا پور بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کیخلاف تھانہ سنگجانی میں تین مزید مقدمات درج کرلیے گئے۔

    ایک مقدمہ جلسے کیلئے جاری این او سی کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا، مقدمے میں پی ٹی آئی کی جلسے میں موجود تمام قیادت کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں علی امین گنڈا پور بھی شامل ہیں۔

    علی امین گنڈاپور کے خلاف سنگجانی تھانے میں ایک اور مقدمہ بھی ہے، ایف آئی آر میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بےجا میں رکھنے کی دفعات شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا وقت ختم ہونے کا نوٹس دینے والے افسر کو روکنے کا الزام ہے۔

  • اسلام آباد :  اوورسیز پاکستانی کا 12سالہ  بیٹا اغوا

    اسلام آباد : اوورسیز پاکستانی کا 12سالہ بیٹا اغوا

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں بیرون ملک سے آئے پاکستانی کے 12 سالہ بیٹے کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ سنگجانی کی حدود سے اوورسیز پاکستانی کے بارہ سالہ بیٹے کو اغوا کرلیا گیا۔

    بچہ بیس مئی کو اسکول گیا تھا لیکن واپس نہیں آیا، قطر سے چھٹی پر آئے محمد یوسف کی درخواست پر تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بیس مئی کو بیٹا اسکول جانے کیلئے نکلا تھا لیکن وہ اسکول پہنچانہ گھر واپس آیا، ابتدا میں لگا بچہ ناراض ہو کر رشتہ داروں کے گھر چلا گیا ہے۔

    والد کا کہنا تھا کہ تلاش کے بعد آج تک بیٹا نہیں ملا خدشہ ہے کہ اسے کسی نے اغواء کر لیا ہے، پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔