Tag: تھانہ سیکریٹریٹ

  • وزیرِاعظم نوازشریف سمیت11افراد کیخلاف مقدمہ درج

    وزیرِاعظم نوازشریف سمیت11افراد کیخلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف سمیت گیارہ افراد کےخلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمےکےاندراج کا حکم اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے دیا تھا۔

          اکتیس اگست کی رات پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی بلااشتعال شیلنگ کے الزام پر وزیرِاعظم نوازشریف سمیت گیارہ افراد کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمے میں وزیرِداخلہ چوہدری نثار، وزیرِاعلی پنجاب شہبازشریف، وزیرِریلوے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف بھی شامل ہیں۔

    مقدمے کے اندراج کا حکم دو روز پہلے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے دیا تھا۔

  • تحریک انصاف کی حکومت اور سرکاری اداروں کیخلاف مقدمے کی درخواست

    تحریک انصاف کی حکومت اور سرکاری اداروں کیخلاف مقدمے کی درخواست

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے دھرنوں کے شرکاء پر پولیس تشدد کیخلاف حکومت اور سرکاری اداروں کے خلاف مقدمے کی درخواست تھانہ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی، ادھر سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعظم اور وزیرداخلہ کیخلاف پٹیشن دائرکی گئی ہے۔

    ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست شاہ محمود قریشی ، جہانگیرترین، شیریں مزاری، اسد عمر اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوٴں کی طرف سے جمع کرائی گئی ، درخواست میں وزیراعظم نواز شریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، خواجہ آصف، سعد رفیق، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، آئی جی پولیس اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز ، ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ کے علاوہ اسلام آباد پولیس کے دیگر افسران ، اہلکاروں، پنجاب اور کشمیر پولیس کے اہلکاروں ، ایف سی کے اہلکاروں اور پولیس کی وردی میں ملبوس نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ دھرنے کے شرکاء پر امن تھے، ان پر تشدد کرکے اشتعال پھیلایا گیا، اس صورتحال میں متعدد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے، اس لئے اس منصب کے اہل نہیں، عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو دو ستمبر کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔