Tag: تھانے

  • نوجوان شادی کی درخواست لے کر تھانے جا پہنچا، پولیس بھی حیران

    نوجوان شادی کی درخواست لے کر تھانے جا پہنچا، پولیس بھی حیران

    لوگ شادی کرنے کے لیے رشتے کرانے والی خاتون ڈھونڈتے یا میرج بیورو جاتے ہیں مگر ایک نوجوان شادی کی درخواست لے کر تھانے پہنچ گیا۔

    شادی کے لیے عموماً لوگ رشتہ کرانے والی خواتین یا میرج بیورو کی خدمات حاصل کرتے ہیں جب کہ جائیداد، باہمی جھگڑے اور دشمنیاں تھانے پہنچاتی ہیں لیکن شادی کا خواہشمند ایک نوجوان اپنی شادی کی درخواست لے کر تھانے جا پہنچا۔

    یہ دلچسپ واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جہاں ہردوئی کے ایک گاؤں کا نوجوان اپنی شادی کی درخواست لے کر علاقائی تھانے جا پہنچا اور جب اپنی عرضی وہاں پیش کی تو پولیس بھی حیران رہ گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان نے تھانے جا کر پولیس کو درخواست دی جس میں گزارش کی گئی کہ وہ اس کے لیے ایسی دلہن تلاش کرے جو ایم اے پاس یا کم از کم گریجویٹ ہو۔

    نوجوان نے ایس ایچ او سے ہاتھ جوڑ کر التجا کرنے والے انداز میں کہا کہ وہ اس لیے پریشان ہے کہ اس کی شادی نہیں ہو رہی۔

    پولیس افسر اور تھانے کا عملہ یہ درخواست دیکھ کر حیران رہ گیا اور کئی زیر لب مسکراتے رہے۔

    پولیس افسر نے نوجوان کو پیار سے سمجھایا کہ پولیس کا کام لوگوں کے رشتے کرانا نہیں ہوتا۔ انہوں نے نوجوان کو مشورہ دیا کہ وہ اس بارے میں اپنے گھر والوں سے بات کرے۔ پولیس اس معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

    https://urdu.arynews.tv/son-marries-16-times-on-fathers-wish/

  • وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں بہتری کے اقدامات

    وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں بہتری کے اقدامات

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پولیس اور تھانوں میں بہتری کے لیے پنجاب پولیس نے اقدامات شروع کردیے، صوبے کے تمام تھانوں میں فرنٹ ڈیسکس اور کمپلینٹ سینٹرز قائم کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پولیس اور تھانوں میں بہتری کے لیے پنجاب پولیس نے اقدامات شروع کردیے، صوبے کے تمام اضلاع میں ایس پی کمپلینٹس کی تعیناتی شروع کردی گئی۔

    عوامی شکایات کے ازالے کے لیے آئی جی پی کمپلینٹ سینٹر 8787 بھی قائم کردیا گیا۔

    پنجاب پولیس کی جانب سے صوبے کے تمام 716 تھانوں میں فرنٹ ڈیسکس بھی قائم کردی گئی ہیں۔ پولیس خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو ایک چھت تلے خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

    وزیر اعظم کی ہدایات کے پیش نظر میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹس کے جلد اجرا کے لیےڈی ایچ کیو اسپتالوں میں خدمت کاؤنٹرز بھی قائم کیے جارہے ہیں۔

    علاوہ ازیں تمام ریجنل پولیس آفیسرز (آر پی اوز) اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز (ڈی پی اوز) کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی کا نفاذ اور کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔

  • وہاڑی: پولیس کا خاتون پر تشدد، گرفتار ڈی ایس پی سمیت اہل کاروں کو حوالات میں پروٹوکول

    وہاڑی: پولیس کا خاتون پر تشدد، گرفتار ڈی ایس پی سمیت اہل کاروں کو حوالات میں پروٹوکول

    وہاڑی: پنجاب پولیس کا شہریوں پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، تھانہ لڈن پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار خاتون پر شدید تشدد کر کے اسپتال پہنچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ لڈن پولیس کے چوری کے الزام میں گرفتار خاتون پر تشدد کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی، پولیس کے تشدد کی شکار خاتون کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا، خاتون کی حالت اب تک سنبھل نہیں سکی۔

    واقعے کے بعد ڈی ایس پی، ایس ایچ او، انچارج سی آئی اے سمیت 13 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کو آر پی او کی ہدایت پر گرفتار کیا گیا۔

    آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے لڈن وہاڑی میں خاتون پر تشدد کے واقعہ پر ایس ڈی پی او صدر، وہاڑی طارق پرویز کو معطل کر دیا۔ ایس ڈی پی او صدر وہاڑی کو غیر ذمہ دارانہ رویے اور نا اہلی کے الزامات پر معطل کرتے ہوئے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکاما ت جاری کیے گئے۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  پولیس تشدد سے عامر مسیح کی موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر

    ادھر ذرایع کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈی ایس پی سمیت دیگر اہل کاروں کو حوالات میں پروٹوکول دیا جا رہا ہے، اہل کاروں کو تصویر جاری کرنے کے بعد لاک اپ سے باہر نکال لیا گیا۔

    ذرایع نے مزید بتایا کہ ڈی ایس پی سمیت گرفتار تمام ملازمین کو موبائل فون کی سہولت بھی دی گئی ہے، تھانہ لڈن کو سیل کر دیا گیا ہے، کسی بھی شخص کو اندر جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔

    دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وہاڑی میں خاتون پر تشدد روایتی پولیس کلچر کی بد ترین مثال ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ملوث پولیس اہل کاروں کو معطل کرنا کافی نہیں بلکہ بر طرف کیا جائے، پولیس کو کسی صورت بھی تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

  • کراچی :پولیس کا سرچ آپریشن،25سےزائدافراد زیرحراست

    کراچی :پولیس کا سرچ آپریشن،25سےزائدافراد زیرحراست

    کراچی: شہرقائد میں جیکسن تھانے کی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 25سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے جیکسن مارکیٹ میں پولیس پارٹی کی جانب سےسرچ آپریشن کے دوران 25 سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لےکر تھانے منقتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے کسی قسم کا کوئی اسلحہ بر آمد نہیں ہوا۔

    دوسری جانبسی ویوکےعلاقے میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے100سے زائدنوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نےڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 100 سے زائد منچلوں کو درخشاں تھانےمنتقل کر دیا۔

    مزید پڑھیں:کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،1ملزم ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ روزکراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کاملزم مارا گیاتھا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہواتھا۔

    واضح رہے کہ پولیس حکام کا کہناتھا کہ مقابلے میں مارے جانے والے ملزم اصغر کا تعلق منشیات فروش اشوک گروپ سےتھا۔