Tag: تھاڈ

  • امریکا نے اسرائیل میں جدید میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ نصب کردیا

    امریکا نے اسرائیل میں جدید میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ نصب کردیا

    واشنگٹن : امریکا نے لمبے فاصلے پر مار کرنے والا جدید ترین میزائیل ڈیفینس سسٹم غاصب صیہونی ریاست اسرائیل میں نصب کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے اسرائیل میں جدید ترین دفاعی نظام کی تعیناتی کا مقصد امریکی افواج کی صلاحیتوں کو جانچنا اور ایران کے طاقتور میزائلوں کی خطے میں کارروائی کے خدشات ہیں۔

    امریکی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ دفاعی سسٹم کی اسرائیل میں تعیناتی اسرائیل کو خطے میں درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے طے شدہ وعدے کی عکاس ہے، امریکی افواج ہر خطرے کے خلاف فوری طور پر ہر وقت اور ہرجگہ کارروائی کرنے کو تیار ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ’ٹرمنل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفینس سسٹم یا تھاد‘ کو جنگی ساز و سامان بنانے والی امریکی کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے تیار کیا ہے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جدید ترین دفاعی نظام ’ تھاڈ ‘ کی تنصیب درحقیقت دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عہد نامہ ہے، اس سسٹم سے اسرائیلی فوج کو مشرقِ وسطیٰ سے درپیش قریب اور دور کے خطرات سے نبرد آزما ہونے میں بھرپور مدد ملے گی۔

    اسرائیلی آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کا کہنا تھا کہ تھاڈ میزائل سسٹم پیر کے روز امریکا اور یورپ سے اسرائیل پہنچا تھا جسے جنوبی اسرائیل میں نصب کردیا گیا ہے، مذکورہ میزائل سسٹم کو دنیا کے دیگر مقامات پر بھی نصب کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس پہلے سے جدید دفاعی میزائل سسٹم موجود ہے جو کم اور درمیانے فاصلے پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم ’تھاڈ‘ نے اسرائیلی دفاعی میزائل سسٹم کو مزید مضبوط و طاقتور بنا دیا ہے۔

  • امریکہ اورسعودی عرب کےدرمیان جدید دفاعی میزائل کا معاہدہ

    امریکہ اورسعودی عرب کےدرمیان جدید دفاعی میزائل کا معاہدہ

    واشنگٹن: امریکہ نے سعودی عرب کو جدید تھاڈ میزائل دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دے دی، اس نظام میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ کسی بھی ٹیکنالوجی مثلاً جنگی ہتھیاروں کو تباہ کر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ 15 ارب ڈالرز کا جدید دفاعی میزائل فروخت کرے گا اس سے سعودی عرب اور خلیج کی سیکورٹی کو ایران اور دیگر علاقائی خطرات کے خلاف بہتربنانے میں مدد ملے گی۔

    خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ اعلان سعودی عرب کے روس سے ایئر ڈیفنس سسٹم خریدنے کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

    دوسری جانب جنوبی کوریا میں شمالی کوریا کی جانب سے ممکنہ میزائل حملے کےخلاف جدید تھاڈ میزائل دفاعی نظام نصب کیا جا رہا ہے۔

    جدید دفاعی میزائل کے اس نظام سے درمیانے فاصلے تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل کو مار گرایا جاسکتا ہے جبکہ یہ نظام 200 کلو میٹر تک کے فاصلے میں کام کرتا ہے اور 150 کلومیٹر بلندی تک پراثرہوتا ہے۔


    سعودی عرب نے روس سے دنیا کا خطرناک ترین طیارہ شکن نظام خرید لیا


    واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے روس سے دنیا کےخطرناک ترین طیارہ شکن نظام ’ایس 400‘ کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔