Tag: تھریڈز

  • تھریڈز نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی

    تھریڈز نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی

    تھریڈز انتطامیہ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی، اہم فیچر متعارف کرادیا گیا ہے جس کے بعد انہیں ایک اور سہولت میسر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں لوکیشن ٹیگنگ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

    اس فیچر کے ذریعے آپ اپنی پوسٹس میں کسی لوکیشن کا اضافہ کرسکیں گے، یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیچر انسٹا گرام کے لوکیشن ٹیگنگ سے ملتا جلتا ہے۔

    جس کسی صارف کی جانب سے تھریڈز میں لوکیشن تک رسائی دی جائے گی تو آپ ٹیگ کی گئی لوکیشن کے اردگرد موجود مقامات کی فہرست دیکھ سکیں گے۔ آپ خود بھی کسی مقام کو سرچ کرسکیں گے۔

    کمپنی کے مطابق لوکیشن شیئرنگ کو استعمال کرکے صارفین کو ان کے قریبی مقامات کے پیش نظر رکھ کر زیادہ بہتر مواد دکھایا جائے گا۔

    اس فیچر سے تھریڈز سرچ کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی جو ابھی صارفین کی توقعات میں پورا اترنے میں ناکام رہی ہے۔

    یہ تبدیلی اس وقت بھی کمپنی کے لیے اہم ثابت ہوگی جب تھریڈز میں اشتہارات کا اضافہ کیا جائے گا۔

    مارک زکربرگ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ کمپنی کی جانب سے تھریڈز کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا اور پھر اس پلیٹ فارم میں اشتہارات کا اضافہ کیا جائے گا۔

  • انسٹاگرام اور تھریڈز غیرسیاسی ہوگئے

    انسٹاگرام اور تھریڈز غیرسیاسی ہوگئے

    امریکا میں ہونے والے عام انتخابات کے پیش نطر فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنی سوشل سائٹس پر سیاسی نوعیت کا مواد ازخود نہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام اور مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم تھریڈز پر ازخود سیاسی مواد دکھانا بند کردیا، تاہم صارفین سیٹنگ میں تبدیلی کرنے کے بعد مذکورہ مواد دیکھ سکیں گے۔

    انسٹاگرام اور تھریڈز کی بلاگ پوسٹس میں تصدیق کی گئی کہ دونوں پلیٹ فارمز پر اب بائی ڈیفالٹ یعنی ازخود کسی طرح کا سیاسی مواد نظر نہیں آئے گا۔

    پوسٹ میں بتایا گیا کہ تاہم صارفین دونوں پلیٹ فارمز کی سیٹنگ میں تبدیلی کرنے کے بعد سیاسی مواد کو دیکھ سکیں گے۔

    میٹا نے دونوں پلٹ فارمز پر گزشتہ برس نومبر میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پیش نظر سیاسی مواد دکھانا بند کیا ہے، تاہم سیٹنگ میں تبدیلی کے بعد امریکی صارفین بھی ہر طرح کا سیاسی مواد دیکھ سکیں گے۔

    political

    کمپنی نے سیاسی مواد کو انتخابی موضوعات، حکومت، پالیسی اور سماجی مسائل کو سیاسی نقطہ نظر سے بیان کرنے کے طور پر بیان کیا ہے اور دنیا بھر کے صارفین کے آنے والے دنوں میں ازخود سیاسی مواد نظر آنا بند ہوجائے گا۔

    اب تک دونوں پلیٹ فارمز صارف کے الگورتھم کی بنیاد پر اسے سیاسی مواد بھی دکھاتے تھے لیکن اب سیٹنگ میں تبدیلی کیے جانے اور پلیٹ فارمز کو اجازت دیے جانے کے بعد ہی انسٹاگرام اور تھریڈز پر سیاسی مواد نظر آئے گا۔

    تاہم میٹا نے فوری طور پر دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک پر ایسی تبدیلی نہیں کی لیکن امکان ہے کہ اس پر بھی ایسی ہی تبدیلی کی جائے گی۔

  • تھریڈز نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی؟

    تھریڈز نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی؟

    سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم تھریڈز نے صارفین کی سہولت اور شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے پوسٹ شیئرنگ میں ایک نئی تبدیلی متعارف کرادی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ تھریڈز کی جانب سے سیٹنگز میں متعارف کرائی گئی تبدیلی کے تحت اب وہ تھریڈز پر شیئر کی گئی پوسٹس کو انسٹاگرام اور فیس بک پر ظاہر ہونے سے روک سکیں گے۔اس سے قبل انہیں ایسا کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔

    اگر آپ تھریڈز پوسٹ کو دوسرے میٹا پلیٹ فارمز پر شیئر ہونے سے روکنا چاہ رہے ہیں تو سب سے پہلے ایپ اسکرین کے اوپری دائیں جانب دو لائنوں پر کلک کرنا ہوگا۔

    اس کے بعد پرائیویسی میں جائیں اور دیگر ایپس پر تجویز کردہ پوسٹ پر جائیں، اس کے بعد انسٹاگرام اور فیس بک پر آن اور آف کا آپشن ظاہر ہورہا ہوگا، اس کے بعد فیصلہ آپ کے اختیار میں ہے کہ آپ اسے بند کریں یا کھلے رہنے دیں۔

    میٹا کی جانب سے تھریڈز فیچر کو بتدریج متعارف کرایا جا رہا ہے، اس لیے اگر صارفین کو یہ نیا ٹوگل اپنی ایپ میں نظر نہیں آتا ہے تو اپ ڈیٹ کے انتظار کی زحمت اُٹھانا ہوگی۔

    صارفین کی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے تھریڈز نے اکتوبر میں کہا تھا کہ پلیٹ فارم اپنے صارفین شکایات کو قریب سے دیکھ رہا ہے، جس کے بعد اب کمپنی کی جانب سے پوسٹس دکھانے یا چھپانے کا آپشن متعارف کرادیا گیا ہے۔

  • ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے نئی ایپ  لانچ، اکاؤنٹ کیسے بنا سکتے؟

    ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے نئی ایپ لانچ، اکاؤنٹ کیسے بنا سکتے؟

    ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا نے نئی ایپ ‘تھریڈز’ لانچ کردی، اس نئی ایپ کو انسٹاگرام سے منسلک کیا گیا ہے، معروف شیف گارڈن رامسے اور شکیرا نے بھی اکاؤنٹ بنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے میٹا میدان میں آگیا، جس کے بعد ایلون مسک کے زیر ملکیت ٹوئٹر کو نیا خطرہ لاحق ہوگیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی نئی ایپلی کیشن ’تھریڈز‘ لانچ کر دی۔

    صارفین اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے اس علیحدہ ایپ میں لاگ ان ہو سکتے ہیں، نئی ایپ تھریڈز ایک ٹیکسٹ بیسڈ کنورزیشن ایپ ہے، جسے انسٹاگرام سے منسلک کیا گیا ہے۔

    اس ایپ میں پانچ سو کریکٹر ٹیکسٹ پوسٹ کرسکتے ہیں جس میں تصاویر اور ویڈیوز بھی اٹیچ ہوسکتی ہیں، میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ پر پہلی پوسٹ کرتے ہوئے ’خوش آمدید ‘ کہا۔

    معروف شیف گارڈن رامسے اور شکیرا نے بھی اس نئی ایپ تھریڈز پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔

    فی الحال یہ نئی ایپ ظاہری طور پر فری سروس لگ رہی ہے اور اس پر کوئی پابندی بھی نہیں ہوگی کہ صارف کتنی پوسٹس دیکھ سکتا ہے۔

    مائیکرو بلاگنگ کی ایپس کی رینج میں تھریڈزایک بالکل نیا اضافہ ہے، اس ایپ کی لانچنگ اس وقت ہوئی ہے جب میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے ساتھ ایک مکسڈ مارشل آرٹس فائٹ کا منصوبہ بنایا ہے۔

  • فیس بک بھی ٹویٹر کے نقش قدم پر

    فیس بک بھی ٹویٹر کے نقش قدم پر

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کچھ عرصہ قبل تھریڈز کا فیچر متعارف کروایا گیا تھا اور اب فیس بک بھی ایسا ہی کچھ کرنے جارہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک میں ٹویٹر تھریڈز جیسے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے، یہ فیچر فی الحال کچھ معروف شخصیات کو دستیاب ہوگا جس میں فیس بک کی جانب سے ایک نئی پوسٹ کو اس سے متعلق سابقہ پوسٹ سے کنکٹ کیا جاسکے گا۔

    اس فیچر سے لوگوں کے لیے وقت کے ساتھ کسی موضوع کے بارے میں اپ ڈیٹس کو فالو کرنا آسان ہوجائے گا۔ جب نئی پوسٹ فالوورز کی نیوز فیڈ پر نظر آئے گی تو اس میں یہ بھی دیکھا جاسکے گا کہ اس تھریڈ میں دیگر پوسٹس کون سی ہیں۔

    سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا نے اس فیچر کو سب سے پہلے دریافت کیا اور ٹویٹر پر اس کے اسکرین شاٹ شیئر کیے۔ بعد ازاں فیس بک نے بھی اس فیچر کی آزمائش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چند عوامی شخصیات پر اس کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

    کمپنی نے بتایا کہ ان تھریڈ پوسٹس میں ایک ویو پوسٹ تھریڈ بٹن ہوگا تاکہ لوگ آسانی سے اس میں موجود تمام پوسٹس کو دیکھ سکیں۔ جب کوئی صارف اس بٹن پر کلک کرے گا تو ایک دوسرے سے منسلک تمام پوسٹس اس کے سامنے ہوں گی۔

    کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ فیچر صرف عوامی شخصیات تک محدود رہے گا یا کاروباری اداروں یا فیس بک گروپس میں بھی دستیاب ہوگا۔